تازہ تر ین

نواز شریف نے حدیبیہ کیس ختم کرانے کیلئے اثرور سوخ استعمال کیا ،نیب کی نئی درخواست

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے کی اپیل کے حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی ہے۔نیب نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ حدیبیہ کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مخصوص قانونی مدت میں اپیل دائر کرنے کی پابندی کو ختم کیا جائے اور سپریم کورٹ نیب اپیل کا ماضی کے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں جائزہ لے۔نیب نے اپیل تاخیر سے دائر کرنے کا ذمہ دار سابق وزیراعظم نواز شریف کو ٹھہراتے ہوئے ججز کے غیر سنجیدہ رویہ کو بھی حدیبیہ ریفرنس خارج کرنے کی وجہ قرار دیا۔ نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے معاملے پر نواز شریف بطور چیف ایگزیکٹیو اثر انداز ہوئے۔ نواز شریف نے اپنا اثر رسوخ فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کے لیے استعمال کیا تاہم ہائی کورٹ ججز کی غیر سنجیدگی سے استغاثہ کا مقدمہ تکنیکی بنیادوں پر متاثر نہیں ہونا چاہیے۔نیب نے اپنی درخواست میں کہا کہ بلا شبہ ملزم عدالت کا فیورٹ چائلڈ ہوتا ہے، لیکن شکایت کنندہ کو بھی انصاف سے محروم نہیں رکھا جا سکتا اور دوبارہ تحقیقات سے روکنا دراصل انصاف سے روکنے کے مترادف ہے۔ عدالت سے گزارش ہے کہ حدیبیہ کیس اور انصاف کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے اور اپیل دائر کرنے میں ہونے والی تاخیر کا اعتراض ختم کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain