کراچی (خصوصی رپورٹ) نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ 60 ارکان اسمبلی ن لیگ چھوڑنے کو تیار ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کیلئے ارکان اسمبلی کو 200 ارب دیئے گئے۔ شاہد خاقان عباسی برائے نام وزیراعظم ہیں۔ وہ تمام ہدایات نوازشریف سے لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جیل نہیں بیرون ملک چلے جائیں گے۔ نوازشریف اداروں پر دباﺅ ڈال کر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔