اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں نگران وزیراعظم کی تلاش شروع کر دی گئی۔ مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا گیا۔ حکومت دھرنے کے دوران پی ٹی وی کو فساد پھیلانے کیلئے استعمال کرتی رہی۔ سپریم کورٹ نوٹس لے۔ یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کئے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے اب تک جسٹس (ر) وجیہہ الدین، رضا ربانی، وسیم سجاد اور مشاہد حسین سید کے نام سامنے آئے ہیں۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ وقت پر الیکشن نہیں چاہتے اسی باعث سینٹ میں ترمیم روک دی گئی ہے، دونوں جماعتوں کا منصوبہ ہے کہ طویل عرصہ تک نگران سیٹ اپ چلایا جائے تا کہ اس دوران عمران خان کی مقبولیت کا گراف نیچے لایا جا سکے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی کی اصل حقیقت سامنے آنے تک کیس ختم نہیں ہو گا۔ دھرنے کے دوران پاکستان ٹیلی ویںن پر عائشہ گلا لئی کو لایا گیا جو اسلام آباد اور پنڈی کے عوام کو اکساتی رہی کہ غلیلیں اور ڈنڈے لے کر باہر نکلو اور دھرنے میں بیٹھے جنونیوں کو بھگاﺅ میں تمہاری سپہ سالار بنوں گی۔ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت عوام اور دھرنے والوں کو لڑانا چاہتی تھی، سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ اس معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ریکارڈنگ منگوا کر دیکھی جائیں اور چیئرمین پی ٹی وی سے اس حوالے سے وضاحت طلب کی جائے۔