تازہ تر ین

حکومت پنجاب کا عظیم شاہکار ” بیجنگ انڈرپاس” ریکارڈ مدت میں تیار

حکومت پنجاب کا عظیم شاہکار ” کینال روڈ پر بننے والا بیجنگ انڈرپاس” لاہور شہر سمیت پورے صوبہ پنجاب کا سب سے طویل ترین انڈرپاس ہے،کینال روڈ لاہور پر واقع اس انڈر پاس کو چین کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے۔یہ لاہور اور بیجنگ کے درمیان دوستی کا پل ہے۔ بیجنگ انڈرپاس کا شاندار افتتاحی مونومنٹ تیار کرلیا گیا ہے جبکہ پاکستان اور چین کے جھنڈے بنا کر بیجنگ انڈرپاس کا بورڈ آویزاں کردیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے انڈر پاس کا افتتاح کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے افتتاح کے بعد بیجنگ انڈر پاس کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ بلاشبہ پنجاب حکومت کا یہ ایک دور رس اقدام ہے 1.3 کلومیٹر طویل یہ انڈرپاس فن تعمیر کا ایک اعلیٰ شاہکار ہے جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں بے پناہ بہتری آئے گی۔ اس انڈر پاس پر ریلوے کی گاڑیوں کی گزرگاہیں بھی بنائی گئی ہیں جس سے ریل گاڑیوں کی آمد و رفت میں بھی سہولت ہوگی۔ اس سے ملحقہ سڑک رنگ روڈ سے ملتی ہے اور اس سے شہریوں کو بہت ریلیف ملے گا اور ان کا قیمتی وقت بچے گا۔ بیجنگ انڈرپاس کے اس شاندار منصوبے سے شہر لاہور کے عوام کو بہترین سہولت ملے گی اور ان کا قیمتی وقت بچے گا اور شہری بروقت اپنی منزل پر پہنچیں گے۔ اس انڈرپاس سے روزانہ لاکھوں گاڑیاں گزریں گی اور ٹریفک مینجمنٹ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ لاہو رکی بڑھتی ہوئی ٹریفک پر قابو پانے کے لئے یہ بہترین منصوبہ ہے اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی،ٹریفک کا دھواں ،سموگ کے زندگیوں پر مضر اثرات، اور لوگوں کو ٹریفک کے مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے خادم اعلیٰ ایسے منصوبے ترتیب دے رہے ہیں جن سے ان مسائل پر قابو پایا جا سکے اور وہ اس مسئلے کے حل کے لئے بہت حد تک عوامی امنگوں پر پورا بھی اتر رہے ہیں آپ کنال رو ڈ سگنل فری منصوبہ دیکھ لیں ۔۔عوام کو درپیش سفری مسائل کے حل کیلئے بنائے گئی میٹرو ترین دیکھ لیں۔۔ عوام خادم اعلیٰ اور پنجاب حکومت کو دعائیں دیتے نظر آتے ہیں نہ صرف عوام کی مشکلات کو حل کیا جا رہا ہے بلکہ بہت کم عرصے میں یہ پراجیکٹس مکمل ہو رہے ہیں عوام شہباز سپیڈ کے گن گا رہے ہیں خادم اعلیٰ اورحکومت پنجاب کی شب و روز کاوشوں سے یہ ایک اعشاریہ تین کلومیٹر طویل انڈر پاس صرف ایک سو پچیس دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ پی ایچ اے کی جانب سے ہارٹیکلچر کا کام جاری ہے جبکہ بیجنگ سے منگوائے گئے سپیشل مصنوعی پتوں سے انڈر پاس کی دیواروں کو سجایا جارہا ہے۔اس منصوبہ کی مدد سے روزانہ 175,000گاڑیوں کی با سہولت آمدو رفت کوآسان بنایا جا سکے گا،ایندھن اور وقت کی مد میں سالانہ 994.42 ملین روپے کی بچت حاصل ہو سکے گی اس کے علاوہCPEC لوڈنگ معیارکے پیش نظر AREMA سٹرکچر کوڈڈ 4 عدد ریلوے کراسنگ پلوں کی تعمیر،معمول کی آمدورفت کے لئے 24 فٹ چوڑی متبادل سڑک کی تعمیر،ٹریفک کے بہتر بہاؤ کے پیش نظر یوٹرن کے لئے 3 عدد پلوں کی تعمیر،ماحولیاتی خوبصورتی کے لئے لینڈاسکیپنگ اور پودوں کی شجر کاری،اطراف میں دیواروں کی بجائے سیکنٹپائلز (Secant piles) اور ٹینجنٹ پائلز (Tangent piles) کی تعمیر اورایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب بھی پراجیکٹس میں شامل ہیں۔جس طرح کچھ عرصہ قبل سموگ کے مسئلے نے پنجاب کو متاثر کیا تو اس طرح کے اقدامات اور پراجیکٹس سے ماحولیاتی آلودگی پہ قابو پایا جا سکے گا جو سموگ کے بڑے محرکات میں سے ایک ہے۔۔حکومت پنجان کے ان اقدامات سے پنجاب کے عوام کو بہترین گورننس کے ساتھ سہولیات زندگی میسر ہو پا رہی ہیں جو کہ حکومتی کامیابی کا مظہر ہے۔ یہ منصوبہ شفافیت، معیار اور فن تعمیر کا اعلیٰ شاہکار ہے۔ جدید اور معیاری انفراسٹرکچر معاشی ترقی کو تیز کرنے کا باعث بنتا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے انفراسٹرکچر بہتر بنایا ہے۔ صوبے میں سڑکوں، انڈرپاسز، فلائی اوورز کا جال بچھا دیا ہے۔ انفراسٹرکچر کے تمام منصوبے شفافیت اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اس انڈرپاس کا نام بیجنگ انڈرپاس رکھا گیا ہے اور یہ منصوبہ پاکستان اور چین کی دوستی کی شاندار یادگار ہے۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain