تازہ تر ین

کٹاس راج مندر تقریبات ، 84ہندویاتری پاکستان پہنچ گئے

لاہور (خبرنگار) تاریخی کٹاس راج مندر کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 84ہندو یاتری شیو پرتاب بجاج کی قیادت میں واہگہ باڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے بعد ازاں گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں انکے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے یاتریو ں کے پارٹی لیڈر شیو پرتاب بجاج نے کہاہندو ستانی میڈیا پاکستانی حالات بارے درست حقائق نہیں بتا رہا اور کٹاس راج مندر بارے بھی غلط پراپیگنڈا ہو رہاہے ۔پاکستان مہمان نواز پر امن اور اقلیت نواز ملک ہے پاکستانی عوام اور حکومت نے ہمیں ہمیشہ کھلے دل سے خوش آمدید کہا اور ہماری عزت افزائی کی ۔انہوںنے 12ربیع الاول کی مناسبت سے مسلمانوں کو نبی کریم کی دنیا میں آمد کے موقع پر خصوصی الفاظ میں مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ محمد مصطفی نے اقلیتوں کے ساتھ خصوص محبت اور پیار کا جو درس دیا آج مسلمان اور حکومت پاکستان بخوبی نبھا رہے ہیں ۔چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق نے ہندﺅوں سمیت دیگر اقلیتوں کے لیے گراںقدر خدمات سر انجام دیں ہیں جنکی جتنی بھی قدر کی جائے کم ہے ۔چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم بھارت سے ایسے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں جس میں دونوں ملکوں کی عوام کے لیے ویزہ کی پابندی نہ ہو۔بھارت سے جس قدر زیادہ ہندو اور سکھ یاتری پاکستان آئیں گے ہمیں اتناہی زیادہ احساس محبت پیدا ہو گا اس سے خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے مدد ملے گی حضور نبی کریم نے انسانیت کی پہچان کروائی اور غیر مسلموں کے حقوق کو بھی حفاظت کادرس دیا ۔میزبنی سنت رسول ہے اورہم اس میں ہرگز کوتاہی یا کمی نہیں کریں گے اور یاتریوں کو ہر ممکن فول پروف سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔رکن پنجاب اسمبلی کانجی رام نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ہندو یاتریوں کی سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں اور ترقیاتی اقدامات جاری ہیں ۔تقریب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شراننز محمد طارق ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،چیف سیکورٹی آفیسر فضل ربی ۔ہندو رہنماءڈاکٹر منور چاندسمیت دیگر بورڈ افسران اور اقلیتی رہنماﺅ ں نے شرکت کی مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے اور خصوصی ہارپیش کیے گئے ۔کٹاس راج مندر کی مرکزی تقریب آج بروز اتوار 3بجے سہہ پہر ضلع چکوال میں منعقد ہو گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain