لاہور (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس آج پنجاب ہاؤس میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ارکان کو اجلاس میں شرکت کے دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں جب کہ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، چوہدری نثار، رانا ثناءاللہ بھی موجود ہوں گے۔اجلاس میں موجودہ درپیش چیلنجز، سیاسی صورت حال سے نمٹنے کے ساتھ پارٹی کے مستقبل اور تنظیمی امور پر مشاورت کی جائے گی۔
اس سے قبل ترجمان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر آصف کرمانی نے 27 رکنی مرکزی مجلس عاملہ کے نام جاری کئے تھے، جن میں راجہ ظفرالحق، شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف، چوہدری نثار، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، ایاز صادق، احسن اقبال ، سعد رفیق، مریم نواز، حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب کے نام شامل ہیں۔
نواب ثناء اللہ زہری، فاروق حیدر، حافظ حفیظ الرحمان ،پرویز رشید، برجیس طاہر، مہتاب احمد، بیگم عشرت اشرف، مشاہد اللہ، امیر مقام، بابو سرفراز خان جتوئی ،اسد خان جونیجو، عرفان صدیقی، چوہدری شیر علی اور ڈاکٹر آصف کرمانی بھی مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان میں شامل ہیں۔