تازہ تر ین

ٹی وی چینل پر اہل بیت کی شان میں گُستاخی‘ عوام سراپا احتجاج

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) اہل بیت کے بارے میں ایک صحافی کے توہین آمیز ریمارکس پر احتجاج پھوٹ پڑا، جموں اور کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور صحافی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاجارہا ہے۔ بھارتی ٹی وی صحافی روہت سردانہ کے بیان پر پریس کلب جموں کے باہر احتجاج کیاگیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس احتجاج کا اہتمام شیعہ فیڈریشن، مسلم کو آرڈی نیشن کمیٹی، انجمن حسین بٹھنڈی، گوجر اصلاحی کمیٹی، گوجر بکروال اسٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن ، شیعہ اسٹوڈنٹس یونین جموں ، جموں کشمیر یوتھ دیش اور لداخ اسٹوڈنٹس نے کیا تھا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مسلم ایکشن کمیٹی جموں کے صدر محمد شریف سرتاج نے سرکار کو وارننگ دیتے ہوئے کہا اگر سرکار نے حضور اکرم کی اہلیہ اور لخت جگر کے گستاخ کے خلاف ایک ہفتے کے اندر اندر قانونی کارروائی نہ کی تو ہم بڑے پیمانے پر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔ اس موقع پر شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے کہا کہ یہ آزادی اظہار رائے کا ناجائز استعمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اسلام کی برگزیدہ شخصیات سے متعلق توہین آمیز بیان کبھی برداشت نہیں کرسکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain