اسلام آباد (ویب ڈسک )سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی انکوائری رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے ۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ ماڈل ٹاﺅن میں قتل عام کو روکا جا سکتا تھا ،کوتاہی کہاں ہوئی پنجاب حکومت بہتر جواب دے سکتی ہے ،ماڈل ٹاﺅن میں 13افراد قتل ہوئے ۔ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کو پاناما پر نہیں بلکہ اقامہ پر سزا دی گئی ہے ،نوازشریف کو کبھی کرپٹ نہیں کہا ۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے پاس وزیراعظم کو ہٹانے کے اختیار نہیں تھا ،کسی وزیراعظم کو مدت پوری نہیں کر نے دی گئی ۔واضح رہے کہ میڈیا میں ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ جاوید ہاشمی دوبارہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں جبکہ اس حوالے سے ملاقاتیں بھی شرو ع کر دی گئیں ہیں ۔
