تازہ تر ین

طاہر القادری نے حکومت کو دھمکی دیدی ، کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک)عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی وقت احتجاج کی کال دے سکتے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سے باقر نجفی کی رپورٹ لے لی اور اس کا مطالعہ کرلیا۔انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تیار رہیں، احتجاج کی کال کبھی بھی دی جاسکتی ہے۔طاہر القادری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اصل رپورٹ تک رسائی حاصل کر سکیں، اس کے آنے تک کچھ حتمی نہیں کہا جاسکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کل وکلا اور کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہے جس میں اصل رپورٹ آنے پر تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔اس سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پارٹی کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی قیادت میں تحقیقاتی رپورٹ کے حصول کے لیے سول سیکریٹریٹ پہنچے جہاں پولیس کی جانب سے انہیں اندر جانے سے روک دیا گیا تاہم بعدازاں انہیں رپورٹ دے دی گئی۔پولیس کے روکنے اور رکاوٹیں کھڑی کرنے پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے احتجاج کیا اور دھرنا دینے کی دھمکی دی۔تھوڑی دیر کے احتجاج کے بعد خرم نواز گنڈا پور کو سیکریٹری داخلہ نے بلایا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر باقر نجفی کمیشن رپورٹ کی مصدقہ کاپی ان کے حوالے کی۔خرم نواز گنڈا پور نے سیکریٹری داخلہ کی رپورٹ کی عدالتی کاپی سے تصدیق کی اور تصدیق ہونے پر میڈیا کو رپورٹ ملنے سے آگاہ کیا۔عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل نے رپورٹ ملنے کے بعد کارکنان کو پرامن طور پر منتشر ہونے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔

اس موقع پر پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 90 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain