ماسکو(شوبز ڈیسک) بین الاقوامی فیشن کے مقابلے میں چیچن صدر رمضان قادیروف کی صاحبزادی عائشہ قادیروف نے عالمی فیشن ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔عائشہ قادیروف نے یہ ایوارڈ روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ تقریب کے دوران وصول کیا۔ اس فیشن شو میں 47 مختلف مواقع پر استعمال ہونے والے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ ان میں محجب خواتین کی مناسبت سے حجاب ملبوسات کی نمائش چیچن صدر کی 18 سالہ صاحبزادی عائشہ قادیروف نے کی۔ اس فیشن شو میں مختلف مملک سے ماڈلز نےں نمائش میں شرکت کی۔