بنکاک (نیٹ نیوز)تھائی لینڈ میں فضا میں معلق ریسٹورنٹ کا افتتاح ہوگیا۔ پچاس میٹر کی بلندی پر کھانے کا ایڈونچر کرنے لوگ دوڑے چلے آئے ۔ ایک تو مزیدار کھانا ، وہ بھی ہواوں کے دوش پر،تھائی لینڈ میں ڈنر ان دی سکائی نے دھوم مچادی۔ بنکاک کے اس ریسٹورنٹ میں پیٹ پوجا کا انتظام تو ہے ہی، ساتھ ہی ایڈونچر کے متوالوں کے لیے ایسی رائڈز کہ دیکھنے والے بھی دل تھام کر رہ جائیں۔ ڈنر ان دی سکائی تھیم پر اب تک دنیا بھر میں کئی ریسٹورنٹس قائم ہوچکے ہیں، پچاس میٹر کی بلندی پر حسین نظارے کرتے ہوئے کھانا یقینا دلچسپ تجربہ ہے ۔