کراچی(آئی این پی) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ سندھ و دیگر وزراءمیرا نام لے کر بھڑاس نکال رہے ہیں‘ فریاد کر رہا ہوں تو وزیر اعلیٰ اور وزراءمجھ پر ذاتی حملے کر رہے ہیں ‘ ایشوز پر بات کر رہے ہیں آپ حکمران ہیں مسائل حل کریں ‘ چیف جسٹس کہہ رہے ہیں عوام انسانی فضلہ ملا پانی پی رہے ہیں ‘وزیر اعلیٰ سندھ ایم کیو ایم کے ساتھ پارٹنر ان کرائم ہیں ‘ نفرت کی سیاست چاہوں تو مہاجروں
کے سینوں میں آگ لگا دوں ‘ لسانی سیاست کی تو لوگ میری بات پر یقین بھی کریں گے۔ جمعرات کو مصطفی کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی جلسہ کامیاب بنانے پر عوام کا شکر گزار ہوں۔ ہماری بات لوگوں کے دلوں میں اتر رہی ہے۔ کراچی کے لوگوں نے اپنی آواز ہماری آواز سے ملائی ہے۔ چند دن سے دیکھ رہا ہوں کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر ناراض ہیں۔ وزیر اعلی/ٰ سندھ و دیگر وزراءمیرا نام لے کر دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ سب لوگ کہہ رہے ہیں کہ سندھ کی آبادی 70 لاکھ کم کی گئی ہے۔ کراچی سندھ کے ریونیو کا 90 فیصد کما کر دیتا ہے۔ آبادی کم کرنے کو سندھ حکومت نے باآسانی مان بھی لیا۔