فنکشنل لیگ کی رہنما سائرہ نصیر کا قاتل بیٹا نکلا

حیدرآباد(ویب ڈیسک) ایس ایس پی پیرمحمد شاہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما سائرہ نصیر کا قاتل ان کا اپنا بیٹا ہے۔ رواں ماہ فنکشنل لیگ کی رہنما سائرہ نصیر کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت جلا دیا گیا تھا اور 7 اور 8 دسمبر کی درمیانی شب ان کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔ سائرہ نصیر قتل کیس نے اب نیا موڑ لے لیا ہے اور مبینہ طور پر ان کے اپنے بیٹے فہد شاہ کو قتل کا ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سائرہ نصیر قتل کیس ایک چیلنج تھا، اس حوالے سے سیکڑوں لوگوں سے تحقیقات کی گئی اور بد قسمتی سے قتل کے حوالے سے مقتولہ کے گھر میں لگے  سی سی ٹی وی کیمروں سے عکس بند ویڈیو قتل سے ایک گھنٹہ قبل تک کی ہی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سائرہ نصیر کے قریبی حلقہ احباب اور پڑوسیوں کو  پہلے دن سے ان کے گھر کے افراد پر شک تھا تاہم حکمت عملی کے تحت پولیس کی جانب سے سائرہ نصیر کی فیملی کو تنگ نہیں کیا گیا اور ناہی ان سے تحقیقات کی گئی۔ایس ایس پی پیر محمد نے بتایا کہ گزشتہ رات تحقیقات کے حوالے سے سائرہ نصیر کے بیٹے فہد شاہ کو تھانے طلب کیا گیا تھا، دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس کی اپنی والدہ کے ساتھ آئے روز تلخ کلامی ہوا کرتی تھی اور قتل کی رات بھی تلخ کلامی بڑھ کر ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔ ملزم کا کہنا تھا کہ میں والدہ کے کمرے میں قتل کے ارادے سے نہیں گیا تھا لیکن ماں کے ساتھ بیوی کے حوالے سے چپقلش ہوئی جس پر والدہ نے مجھے تھپڑ مارا اور مجھے غصہ آگیا، اسی غصے کے عالم میں کچن سے موصلی  لے آیا اور ماں کے سر پر دے ماری، چوٹ کی شدت سے وہ نیچے گر گئی اور تڑپنے لگی اور اس کی موت واقع ہوگئی۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم کو کئی شواہد ملنے کے بعد گرفتار کیا گیا جس میں سے ایک قریبی گھر سے ملنے والی سی سی ٹی فوٹیج اور سائرہ نصیر کی گاڑی کا ٹریکر تھا جس سے پتہ چلا کہ قتل کی رات 12 بجے کے قریب مقتولہ کی گاڑی کا دروازہ  صرف 2 منٹ کے کھلا اور بند ہوگیا اور اس دوران ملزم نے اپنی ماں کی لاش گاڑی کی پچھلی سیٹ پر رکھ دی، رات 2 بجے ملزم گاڑی کو تیزی کے ساتھ ہوسڑی موڑ پر لے گیا اور وہاں جاکر تقریباً 7 منٹ تک ریکی کرتا رہا اور بعد میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس کو مقتولہ کی مسخ شدہ لاش 7 دسمبر کو ملی جسے بالوں اور انگوٹھی کے ذریعے شناخت کیا گیا اور بعد میں ڈی این اے ٹیسٹ سے بھی تصدیق کی گئی۔

عام انتخابات سے قبل بلاول بھٹو نے علیحدگی کا اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) چئیرمین پیپلرپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں اور انتخابی میدان میں اپنے نشان کے ساتھ اتریں گے۔چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرِصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں جماعت کی سیاسی حکمت عملی کی تشکیل کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد انتخابی حکمت عملی کا فیصلہ کیا اور سینئر قیادت کی مشاورت سے ہی فیصلے کی منظوری بھی دی۔بلاول زرداری نے آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کے بجائے آئندہ انتخابات میں اپنے نشان پر الیکشن لڑا جائے گا اور ہر حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردی جائیں گی اور اس حوالے سے اپنے سیاسی حریف عمران خان اور نوازشریف کوسخت جواب دیا جائے گا، عمران خان کی الزام تراشی اورجھو ٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا جب کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف محاذ کو مزید گرم کرنے اور حکمران جماعت کے طرز سیاست کا جم کر مقابلہ کیا جائے گا۔

نئے سال کی آمد پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ ، قیمتوں میں حیران کن اضافہ کا امکان

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے نئے سال 2018ءمیں عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کو نئے سال 2018ءکی آمد پر پٹرول بم کی صورت میں تحفہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ پٹرول 5 روپے 20 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل 6 روپے اور مٹی کے تیل میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

ایک کے بعد ایک سنگین غلطی ۔۔۔ ختم نبوت ترمیم کے بعد حکومت نے اپنے خلاف نیا محاذ کھول دیا

فتح جنگ (خصوصی رپورٹ) ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے حکو مت پا کستان کی جانب سے جاری کر دہ 100روپے کے سکے پر اسلا می جمہوریہ پاکستان کی بجا ئے صرف حکومت پاکستان کا لفظ درج نہ کر نے کو بھی ختم نبوت کی دفعات ختم کر نے کے سلسلے کی سازش کی ایک اور کڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے لفظ کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ یہ پانچ روپے کے سکے پر موجود ہے کچھ عرصہ بعد اس کو بھی نادانستہ غلطی ہی تصور کیا جائے گا اور بات ختم کر دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رہنما تحریک انصاف میجر گروپ ڈاکٹر رب نواز مہورہ کے بھائی طاہر محمود کی دعوت ولیمہ اور ہمشیرہ کی رسم رخصتی کے موقع پر میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے امیدوار پنجاب اسمبلی ملک امانت خان راول، سابق اےم پی اے سردار محمد علی خان آف شاہرائے سعد اللہ، سابق تحصےل ناظمےن سردار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان ،حاجی شفقت خان طاہر خےلی، امےدوار پنجاب اسمبلی سردار ممتاز خان ماجھےا بھی مو جود تھے۔ میجر طاہر صادق نے کہا کہ موجودہ حکومت کی آئے روزکی جانے والی حماقتیں ان کے زوال اور ہمیشہ کے لئے سیاست سے آﺅٹ ہو نے کا سبب بنیں گی عمران خان سیاسی لحاظ سے پاکستان میں صف اول کے لیڈر ہیں اوران کی لیڈر شپ کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ پی پی پی کے آصف علی زرداری سے لا کھ سیاسی اختلافات ہو نے کے باوجود جمہوریت کی مضبوطی کے لئے انہوں نے طاہر القادری کے ہمراہ ان کے ساتھ بیٹھنے پر آمادگی ظاہر کر دی یہ ان کی قائدانہ صلاحیتوںکا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

نواز شریف نے چودھری نثار کو الٹی میٹم دیدیا ۔۔۔ بس بہت ہو گیا

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کے اپنے قابل اعتماد ساتھی سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان سے اختلافات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ گئے ہیں اور اس بار نثار کی بجائے نوازشریف ماننے کو تیار نہیں اور انہوں نے اپنے بھائی شہباز شریف کے زریعے چوہدری نثار کو پیغام پہنچایا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرلیں جبکہ شہباز شریف اب بھی دونوں کی ناراضگی ختم کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن میں ایک بار پھر ناراضگیوں کا موسم آن پہنچا ہے اور ن لیگ مسلسل ٹوٹ پھوٹ اور اختلافات کا شکار ہے اس بار نثار نواز شریف سے نہیں بلکہ ہمیشہ روٹھنے والے چوہدری نثار سے نواز شریف روٹھ گئے ہیں، انھیں ساتھیوں نے نثار کے خلاف تادیبی کاروائی کا مشورہ دیا تھا مگر نواز شریف چاہتے ہیں کہ نثار اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان تحریک عدل پر اختلافات ہیں اور چوہدری نثار نے اس تحریک کی مخالفت کرتے ہوئے کارکنان کو اس میں شامل ہونے سے روکنے کا بیان دیا ہے اور خود بھی اس تحریک کا حصہ ہ بننے سے انکار کر دیا ہے جبکہ نواز شریف نے چوہدری نثار کی تحریک عدل کی مخالفت کو مسترد کر دیا ہے۔ جس کے بعد نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان لفظوں کی سرد جنگ بھی جاری ہے۔ زرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے مشکل وقت میں بے وفائی کا طعنہ دیا تو چوہدری نثار نے کہہ دیا کہ جو کونسلر کا الیکشن نہیں لڑا وہ ن لیگ کی پالیسیاں بنا رہا ہے۔۔ نواز شریف نے پہلی بار چوہدری نثار سے ناراضگی کا معاملہ قریبی راہنماں کے سامنے بھی رکھا اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دو وفاقی وزرا نے بھی حکومت کیخلاف بیان بازی پر شکایت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ دونوں ہی چوہدری نثار کے بیانات سے تنگ نکلے اور کہا کہ حکومتی جماعت کا حصہ ہوتے ہوئے بھی چوہدری نثار حکومتی پالیسیوں پر میڈیا میں بیان جاری کرتے ہیں۔ وزرا نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مطالبہ بھی کیا۔ مگر نواز شریف تادیبی کارروائی کے حق میں نہیں ہیں ۔

 

شہباز شریف اچانک سعودی عرب کیوں گئے ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں30.31 دسمبر کو بڑے پیمانے پر خونریزی کا منصوبہ بنالیا گیا، این آر او کیلئے نہیں بلکہ شہباز شریف کو یہ سمجھانے کیلئے بلایا گیا ہے کہ بڑے بھائی کو سمجھائیں کہ اللہ رسول کا نام لینے والوں پر گولیاں نہ چلائیں، سعودی عرب کے علاوہ اور ملک بھی ہیں جنہیں صورتحال کا پتہ ہے وہ بھی اپنی کوشش کررہے ہیں یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئے، انہوںنے کہا کہ پنجاب میں بڑی تعداد میں اسلحہ، ڈنڈے، لاٹھیاں تقسیم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری، عمران خان اور وزراءبھی اپنی سکیورٹی کو بڑھائیں، بد معاشیہ اپنا آخری وار کرنے جارہی ہے، عوام اور سکیورٹی ادارے اگلے چند دن بد معاشیہ پر نظر رکھیں، سعودیہ شہباز شریف کو سمجھانے کیلئے لے گیا ہے، ممکن ہے آج پرویز رشید، سعد رفیق ودیگر وزرا بھی سعودیہ چلے جائیں، آنے والے دنوں میں شدید انتشار، خلفشار اور سیاسی عدم استحکام ہوگا، نواز شریف ریاست کو داو¿ پر لگانے جارہے ہیں۔

تیری سادگی پر قربان ، وزیراعظم سالگر ہ منا رہے ہیں

اسلام آباد (نیا اخبار رپورٹ)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 59 برس کے ہو گئے اور اس موقع پر انہوں نے کیک بھی کاٹا۔بدھ کووزیراعظم کے بچوں نے کیک رات بارہ بجے ان کو پیش کیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان سادہ کپڑوں میں چادر لیئے ہوئے تھے ۔وزیراعظم نے کیک کاٹ کر بچوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی ۔دیکھنے والوں نے سادگی کے عالم میں ہی کیک کا ٹنے پر وزیر اعظم کی سادگی کی تعریف کی ۔

 

سرفراز الیون نے آکلینڈ کی اڑان بھر لی

لاہور(نیوزایجنسیاں) قومی کرکٹ ٹیم سرفرازاحمدکی قیادت میں نیوزی لینڈکیخلاف سیریزکھیلنے لاہورسے آکلینڈکےلئے روانہ ہوگئی،گرین شرٹس کیویزٹورکے دوران 5ون ڈے اور3ٹی20میچزکی سیریز کھیلے گی۔شاداب خان آسٹریلیاسے ہی ٹیم کوجوائن کریں گے۔قومی کپتان سرفرازاحمدکاکہناہے کہ سیریزکےلئےمتوازن سکواڈ کا انتخاب کیا گیا ۔ امید ہے ٹیم نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کریں گے ، باﺅلنگ کا شعبہ مضبوط ہے تاہم وہاںکی کنڈیشن کو دیکھ کر فیصلہ کرینگے کتنے باﺅلرز کے ساتھ میدان میں اترنا ہے ،دورہ نیوزی لینڈ میں شعیب ملک کو محمد حفیظ کا کردار دیا جائے گا ۔دورہ نیوزی لینڈ روانگی سے قبل پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا۔دورہ نیوزی لینڈ روانگی سے قبل پی سی بی کی جانب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی ٹیم کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا جب کہ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد قومی ٹیم کا مورال بلند ہے، امید ہے گرین شرٹس قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پلیئرز میزبان ٹیم کا اضافی دباﺅقبول کرنے کے بجائے اپنے فطری کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ سینئر پلیئرز کے ساتھ نوجوان پلیئرز پر مشتمل متوازن اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو کسی بھی ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، اگر کھلاڑیوں نے دباﺅ کے بغیر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا تو ا±مید ہے کہ گرین شرٹس میزبان کیویز کے خلاف فتح سے ہمکنار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹور کے دوران کھلاڑی ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جس سے ملک و قوم کی بدنامی ہو۔پاکستانی ٹیم دورے کا آغاز 3 جنوری کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف ٹور میچ سے کرے گی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 9 جنوری نیلسن، تیسرا 13 جنوری کو ڈنیڈن، چوتھا 16 جنوری کو ہیملٹن اور پانچواں 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا 25 جنوری کو آکلینڈ اور تیسرا 28 جنوری کو ماﺅنٹ مانگینوئی میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے رینکنک ، حسن عکی کی بادشاہت قائم

دبئی(آئی این پی ) آئی سی سی نے بھارت اورسری لنکا سیریز کے اختتام پر تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس میں جنوبی افریقا کی اولین پوزیشن برقرار ہے جبکہ بولروں میں پاکستان کے حسن علی اورآل رانڈر میں محمدحفیظ نمبر ایک ہیں۔ بابراعظم بیٹنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔بھارت آٹھویں نمبرکی ٹیم سری لنکاکے خلاف 3-0صفرکی فتح کے باوجود بدستور دوسرے نمبر پرموجود ہے۔اسی طرح آسٹریلیا،انگلینڈ،نیوزی لینڈ اورپاکستان کی تیسری سے چھٹی پوزیشن بھی برقرار ہے بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اوربولنگ میں پاکستانی فاسٹ بولرحسن علی سرفہرست ہیں۔بولنگ پرپابندی کے باوجود محمد حفیظ نمبر ون آل رانڈر ہیں۔پاکستان کے رائزنگ اسٹار بابراعظم بیٹنگ میں چوتھی پوزیشن پربراجمان ہیں۔دوسرے کھلاڑیوں میں ڈی ویلیئرز،ڈیوڈ وارنر اورروہت شرما پہلی پانچ پوزیشنوں پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرٹرینٹ بولٹ نے ونڈیزسے سیریز میں دس وکٹیں لیکرچوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ کے عمران طاہراوربھارتی جسپریت بمرا دوسری اورتیسری پوزیشن پرموجود ہیں۔