برطانیہ کی 375 سالہ تاریخ کا سب سے انوکھا واقعہ

لندن (خصوصی رپورٹ) برطانیہ کے بکنگھم پیلس کے باہر 357 سالہ تاریخ میں پہلی بار برطانوی بحریہ کی جانب سے گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں 45 بحری جہازوں کے 86 نوجوانوں کو ایک ماہ سے زائد تک سکھیایا جاتا رہا ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایسی ایک تقریب 1650 میں کنگ چارلس کے دور میں ہوئی تھی ، گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کو دیکھنے کیلئے بکنگھم پیلس کے مشہور دروازوں کی طرف ہزاروں ساح موجود تھے۔

اداکارہ مومل شیخ کا بڑی سکرین کے بعد چھوٹی کا سفر، وجہ کیا بنی؟

لاہور (خصوصی رپورٹ) اداکارہ مومل شیخ ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر واپس آ گئی ہیں جو ان دنوں ڈائریکٹر سیدہ وجاہت حسین کی نئی ڈرامہ سریل ”سلسلے“ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جس کی کاسٹ میں شگفتہ اعجاز‘ سیمی راحیل‘ جنیدخان‘ سارہ بھٹی‘ حبا بخاری اور منیب بٹ شامل ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مومل شیخ جاوید شیخ کی صاحبزادی ہیں جنہیں ڈرامہ سیریل ”مراة العروس“ سے شہرت ملی تھی لیکن بعدازاں اپنی شادی اور پھر بالی وڈ کی فلم ”ہیپی بھاگ جائے گی“ میں مصروف ہونے کے باعث انہوں نے ٹی وی پر کام نہ کیا البتہ وہ کئی کمرشلز کر چکی ہیں۔ ڈرامہ سیریل ”سلسلے“ کی پروڈیوسر ارم بنت شاہد ہیں۔

شاہ رخ، سلمان اورعامر خان کو کھلا چیلنج

 ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلموں پر اپنے بے لاگ تبصروں اور سپر اسٹارز کو برا بھلا کہنے والے کمال راشد خان ٹوئٹر پر دوبارہ فعال ہوگئے ہیں اور آتے ہی انہوں نے شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو کھلا چیلنج بھی دے ڈالا ہے۔سوشل میڈیا پر بالی ووڈ فلموں پر تبصرے اور سپر اسٹارز پر نامناسب الفاظ میں تنقید کرنے والے بھارتی اداکار کمال راشد خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا تھا اور اس پر انہوں نے خودکشی کی بھی دھمکی دے ڈالی تھی تاہم اب کمال راشد خان ایک مرتبہ پھر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر متحرک ہوگئے ہیں اور آتے ہی انہوں نے شاہ رخ، سلمان اورعامر خان کو نشانہ بنایا ہے۔کمال راشد خان کے نئے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو آفیشل تو قرار نہیں دیا گیا لیکن اس کے باوجود ان کے فالوورز کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ، سلمان اورعامر خان نے ٹوئٹر انتظامیہ کو میرا اکاؤنٹ معطل کرنے پر مجبور کیا لیکن وہ ایسا کرکے مجھے ان کی فلموں پر تبصرہ کرنے سے نہیں روک سکتے۔ میں تبصرہ کرکے لوگوں کو ان کی بے کار فلمیں دیکھنے سے بچاتا ہوں، مجھے روکنے کے بجائے انہیں اچھی فلمیں بنانی چاہئیں۔

تیمور کی پہلی سالگرہ کرینہ کپور کیسے منائیں گی؟

ممبئی(ویب ڈیسک) سیف علی خان اور بالی ووڈ سپر اسٹار کرینہ کپور خان کے بیٹے تیمور علی خان کی پہلی سالگرہ دسمبر میں آرہی ہے جس کے بارے میں ابھی سے مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں اور کہا جارہا ہے کہ تیمور کی سالگرہ نہایت دھوم دھام سے منائی جائے گی جس میں بالی ووڈ کی مشہور ہستیوں کو بڑی تعداد میں بلایا جائے گا لیکن کرینہ کپور نے ان تمام خبروں کی واضح الفاظ میں تردید کردی ہے۔اپنے تازہ بیان میں کرینہ کپور نے کہا ہے کہ تیمور کی پہلی سالگرہ ’’کوئی بالی ووڈ پارٹی نہیں ہوگی جیسا کہ آپ سمجھ رہے ہیں،‘‘ بلکہ یہ مکمل طور پر ایک گھریلو تقریب ہوگی۔ یہ اُس کی پہلی سالگرہ ہے جو اسے اپنے گھر والوں یعنی اپنے نانا نانی اور دادی وغیرہ کے ساتھ ہی منانی چاہیے۔کرینہ کپور نے یہ بیان نیروبی میں منیش ملہوترا کے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ اس بات کی تصدیق کرینہ کپور کی بڑی بہن اور ماضی کی سپر اسٹار کرشمہ کپور نے بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیمور کی پہلی سالگرہ پر کوئی بہت بڑی پارٹی نہیں کی جائے گی بلکہ صرف گھر کے افراد ہی یکجا ہوں گے۔

شام میں روسی بمباری سے بچوں سمیت 53 افراد جاں بحق

دمشق(ویب ڈیسک) شام کے مشرقی صوبے دیرالزور کے گاؤں الشفہ میں روسی فضائی بمباری سے 53 افراد جاں بحق ہو گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کےمطابق برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی شامی آبزرویٹری (ایس او ایچ آر) کا کہنا ہے کہ شام میں روسی فضائی بمباری سے 53 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 21 بچے بھی شامل ہیں۔فضائی بمباری کا نشانہ بننے والے صوبے دیرالزور کے بعض حصوں پر داعش کا اب بھی قبضہ ہے، دیرالزور شام کے ان چند صوبوں میں ہے جہاں دولت اسلامیہ کے گڑھ موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ابتدائی معلومات کےمطابق فضائی حملے میں 34 افراد کے ہلاک ہونےکی اطلاعات تھیں جبکہ تباہ شدہ عمارات کے ملبہ سے ملنے والی لاشوں کے بعد مجموعی تعداد53 ہوگئی ہے۔

فوج کی ثالثی کا کردار قابل قبول نہیں،آرمی اپنے آئینی کردار میں رہے، جن فوجیوں کو سیاست کا شوق ہے وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔چیف جسٹس برہم

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیض آباد دھرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت نے مظاہرین سے معاہدے کا نہیں بلکہ فیض ا?باد خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فیض ا?باد دھرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے فیض آباد دھرنا پریڈ گراو¿نڈ منتقل کرنے کے لئے انتظامیہ کو 3 دن کی مہلت دیتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔مہلت ختم ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج دوبارہ سماعت کی تو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال عدالت کے طلب کرنے پر پیش ہوئے۔اس موقع پر چیف کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ دھرنا مظاہرین سے معاہدہ طے پاگیا اور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کردیا جائے گا جس پر جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے معاہدے کا نہیں فیض ا?باد کو دھرنا مظاہرین سے خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔ معزز جج نے استفسار کیا کہ دھرنا مظاہرین سے ہونے والا معاہدہ پڑھ کر سنائیں جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ راجا ظفرالحق رپورٹ 30 روز میں منظرعام پر لائی جائے گی۔اس موقع پر وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ قومی قیادت کے اتفاق سے معاہدہ کیا گیا اور وہ ثالث نہیں گواہ کے طور پر شامل ہوئے۔وزیرداخلہ احسن اقبال نے عدالت کو بتایا کہ دھرنا ختم ہونے والا ہے اور کچھ دیر میں پریس کانفرنس بھی ہوگی جس پر عدالت نے سوال کیا کہ اس کی کیا ضمانت ہے جس پر وزیر داخلہ نے بتایا کہ دھرنے والوں نے اس حوالے سے لکھ کردیا ہے۔فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ آرمی اپنے آئینی کردار میں رہے، جن فوجیوں کو سیاست کا شوق ہے وہ ریٹائرمنٹ لے کر سیاست میں آئیں۔جسٹس شوکت صدیقی نے سوال کیا کہ قوم کے ساتھ یہ تماشا کب تک چلتا رہے گا، اپنے ملک کے ادارے اپنی ریاست کے خلاف کام کر رہے ہیں، آپریشن ردالفساد کدھر گیا، یہاں کسی کو فساد نظر نہیں آیا، دھرنے والوں نے ججز کو گالیاں دیں، معافی کی شق معاہدے میں کیوں نہیں۔فاضل جج نے مزید استفسار کیا کہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات ختم کرکے معافی کیسے دی جائے گی۔جسٹس شوکت صدیقی نے وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فوج آپ کی ہدایات پر عمل کرنے کی پابند ہے، آپ نے کوئی کام نہیں کیا، دھرنے والوں کے سامنے سرنڈر کیا ہے اور کیا معاہدے میں آپ نے کوئی اپنی ایک بھی بات منوائی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ یہ خود اس بات کا ثبوت ہے کہ مظاہرین کے پیچھے یہ لوگ ہیں جس پر احسن اقبال نے کہا کہ یہ تو مظاہرین ہی بتا سکتے ہیں میں کیسے بتا سکتا ہوں۔کمرہ عدالت میں موجود نمائندہ آئی ایس آئی نے عدالت کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر جو رپورٹس ا?ئیں وہ غیر تصدیق شدہ ہیں اس لئے عدالت سوشل میڈیا پر کمنٹ نہ کرے۔ نمائندے نے کہا کہ صورتحال کنٹرول کرنے کے دو ہی راستے تھے، پرامن طریقہ یا پرتشدد طریقہ، جب عدالت کا حکم ملا تو پھر پرامن راستے کا انتخاب کیا۔اس موقع پر جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ آپ انتظامیہ کا حصہ ہیں، ا?پ ثالث کیسے بن گئے، ا?پ کو گولی چلانے کا حکم نہیں دیا، پہلے وارننگ دینی تھی، بات نہ ماننے پر فورس استعمال کرنی تھی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ بیرونی جارحیت ہوئی تو فوج کے لئے خون بھی حاضر ہے، 1965 کی جنگ میں ہم نے جھولی پھیلا کر افواج کے لئے چندے جمع کیے اور اب بھی ملک کو کوئی خطرہ ہوا تو افواج کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ معزز جج نے مزید کہا کہ فوج ہمارا فخر ہے اور اس میں ہمارے باپ، بیٹے اور بھائی شامل ہیں لیکن فوج کی ثالثی کا کردار قابل قبول نہیں اور فوج کو اپنا کردار ا?ئینی حدود میں ادا کرنا چاہیے۔عدالت نے حکومت اور دھرنا مظاہرین کے درمیان معاہدے کی کاپی آج ہی عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت پیر 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

ن لیگ کو ایک اور جھٹکا …. وفاقی وزیر نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی نے وفاقی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی نے اپنی وزرات سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دوستین خان ڈومکی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھی بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی کامیسٹس اور این ٹی ایس کی میں مبینہ طور پر ہونے والے کروڑوں روپے کے گھپلوں اور کرپشن کو سامنے لانے کی کوشش کی۔تاہم انہوں نے اس کرپشن و گھپلوں کا ذکر وفاقی وزیر رانا تنویر سے بھی کیا تھا جس کے بعد کرپشن سے پردہ اٹھانے کی بجائے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین ڈومکی کے کے اختیارات کو چینلج کر دیا گیا۔ دوستین خان ڈومکی نے اپنی وزارت میں مداخلت اور کامیسٹس انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے باعث وزارت کو ٹھکرا کرمستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اور اب دوستین خان ڈومکی نے باقاعدہ استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ اور چوہدری نثار میں اختلافات عروج پر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے اور روکنے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ اسلام آباد انتظامیہ کا تھا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل کے لئے دیگر علماءسے رابطے میں ہیں لیکن جس شخص کے خلاف ثبوت ہی نہیں ایک گروہ اس کا استعفیٰ مانگ رہا ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیض آباد آپریشن کے روز ہلاکتیں راولپنڈی میں چودھری نثار کے گھر پر حملے کے دوران ہوئیں، یہ بات طے نہیں کہ یہ ہلاکتیں کس کی فائرنگ سے ہوئیں لیکن ان پر ہمیں بہت افسوس ہے اور پنجاب حکومت اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ چودھری نثار علی خان نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے وہ بے سروپا الزامات سے گریز کریں۔ کیا یہ وہی شخص نہیں ہے جس نے کہا تھا کہ میں 3 گھنٹوں میں دھرنا کلیئر کرا دوں گا۔ اب آپریشن کا سارا بوجھ عدالت پر ڈال رہے ہیں۔چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ ملک کا وزیر داخلہ اتنا بے خبر اور غیر ذمہ دار ہے۔ عہدے کا تقاضا تھا کہ احسن اقبال آپریشن پر بہانے بنانے کی بجائے اپنی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے گھر پر ہلاکت تو درکنار، کوئی شخص زخمی تک نہیں ہوا۔ احسن اقبال نااہلی چھپانے کیلئے بے سروپا بیانات سے گریز کریں۔

 

ن لیگ میں بغاوت؟ 41 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مستعفی، نام بھی سامنے آ گئے

لاہور،سرگودھا (نمائندہ خبرےں ) سیال شریف کے سجادہ نشین پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی ن لیگ سے لاتعلقی کے اعلان کے بعد انہوں نے وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات کو بھی وزارت سے حکومت سے اعلان لاتعلقی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خواجہ نظام الدین سیالوی ایم پی اے نے خواجہ حمید الدین سیالوی کو ایم پی اے شپ کا استعفیٰ پیش کر دیا ہے جس پر انہوں نے پیر امین الحسنات کو بھی حکومت سے لا تعلق ہونے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر امین الحسنات بھی جلد حکومت سے لاتعلقی کا اعلان کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں پیر امین الحسنات کی جانب سے حکومت سے لاتعلقی کا اعلان سامنے آسکتا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں پیر امین الحسنات نے باقاعدہ مشاورت شروع کردی ہے۔ قومی وصوبائی 41اراکین نے استعفے جمع کروا دیئے ہیں،ہمارے مطالبات نہ ماننے گئے تو جیل بھروتحریک ملک بھر میں شروع ہوجائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار عالیہ سیال شریف صاحبزادہ حمید الدین سیالوی نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جب تک حکومت وفاقی وزیر زاہد حامد سے استعفے نہیں لیتی اور راجہ ظفرالحق کی رپورٹ عام نہیں کرتی اس وقت تک چین نہیں آ ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتوار تک ملک بھرسے41 شائخ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے استعفے جمع کروا دیئے ہیں۔ استعفے دینے والوں میں اکثریت کا تعلق مسلم لیگ نواز سے ہے۔ سجادہ نشین دربار عالیہ صاحب زادہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ ہماری دی گئی 48 گھنٹہ ڈیڈ لائن جو آج شام کو ختم ہور ہی ہے اس کے بعد جیل بھرو تحریک کا آغاز شروع ہو جائے گا۔

 

اسلام آباد میں مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک لبیک نے فیض آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بھی واپس لے لی ہے۔تحریک لبیک نے گزشتہ 22 دنوں سے جاری اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بھی واپس لے لی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنا 12 گھنٹے بعد ختم کر دیا جائے گا، تمام گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے 12 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے جب کہ حکومت سے معاہدے میں پاکستان آرمی ضامن بنی۔خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کے معاملے پر علماء و مشائخ کی کمیٹی قائم کردی گئی، رانا ثناء اللہ علماء ومشائخ کے سامنے پیش ہو کر بیان کی وضاحت کریں گے۔ دھرنا قائدین کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد فیض آباد پر گزشتہ 22 دنوں سے موجود مظاہرین نے واپسی شروع کردی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد  تحریک لبیک یارسول اللہ نے کراچی میں جاری دھرنوں کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ  ہفتے کی صبح فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا ختم کرنے کی آخری ڈیڈلائن گزرنے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں مظاہرین اور اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جب کہ جھڑپوں کے بعد ملک بھر مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنے اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔