Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا شیخ زاید ہسپتال کا دورہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شیخ زاید ہسپتال کا دورہ کر کےانتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج اپنے غازیوں کی عیادت کی
    • جنوبی کوریا کا انچیون ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار
    • ربیع الاول کا آغاز، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو منائی جائے گی
    • ایرانی وزیر خارجہ: امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا
    • لبنانی وزیراعظم کا اسرائیلی انخلا کے لیے ٹائم فریم مقرر کرنے پر زور، حزب اللہ نے معاہدہ مسترد کردیا
    • ٹرمپ : آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دیں گے
    • مشرقی انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ
    • سویڈن کی سفیر نے پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا
    • جاپان میں ریکارڈ بارشوں سے ہزاروں مسافر ناریٹا ایئرپورٹ پر پھنس گئے، 8 افراد ہلاک
    • پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل
    • کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔
    • پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فوج کی ثالثی کا کردار قابل قبول نہیں،آرمی اپنے آئینی کردار میں رہے، جن فوجیوں کو سیاست کا شوق ہے وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔چیف جسٹس برہم

    By Daily Khabrainنومبر 27, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    islamabad high court
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیض آباد دھرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت نے مظاہرین سے معاہدے کا نہیں بلکہ فیض ا?باد خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فیض ا?باد دھرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے فیض آباد دھرنا پریڈ گراو¿نڈ منتقل کرنے کے لئے انتظامیہ کو 3 دن کی مہلت دیتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔مہلت ختم ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج دوبارہ سماعت کی تو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال عدالت کے طلب کرنے پر پیش ہوئے۔اس موقع پر چیف کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ دھرنا مظاہرین سے معاہدہ طے پاگیا اور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کردیا جائے گا جس پر جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے معاہدے کا نہیں فیض ا?باد کو دھرنا مظاہرین سے خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔ معزز جج نے استفسار کیا کہ دھرنا مظاہرین سے ہونے والا معاہدہ پڑھ کر سنائیں جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ راجا ظفرالحق رپورٹ 30 روز میں منظرعام پر لائی جائے گی۔اس موقع پر وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ قومی قیادت کے اتفاق سے معاہدہ کیا گیا اور وہ ثالث نہیں گواہ کے طور پر شامل ہوئے۔وزیرداخلہ احسن اقبال نے عدالت کو بتایا کہ دھرنا ختم ہونے والا ہے اور کچھ دیر میں پریس کانفرنس بھی ہوگی جس پر عدالت نے سوال کیا کہ اس کی کیا ضمانت ہے جس پر وزیر داخلہ نے بتایا کہ دھرنے والوں نے اس حوالے سے لکھ کردیا ہے۔فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ آرمی اپنے آئینی کردار میں رہے، جن فوجیوں کو سیاست کا شوق ہے وہ ریٹائرمنٹ لے کر سیاست میں آئیں۔جسٹس شوکت صدیقی نے سوال کیا کہ قوم کے ساتھ یہ تماشا کب تک چلتا رہے گا، اپنے ملک کے ادارے اپنی ریاست کے خلاف کام کر رہے ہیں، آپریشن ردالفساد کدھر گیا، یہاں کسی کو فساد نظر نہیں آیا، دھرنے والوں نے ججز کو گالیاں دیں، معافی کی شق معاہدے میں کیوں نہیں۔فاضل جج نے مزید استفسار کیا کہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات ختم کرکے معافی کیسے دی جائے گی۔جسٹس شوکت صدیقی نے وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فوج آپ کی ہدایات پر عمل کرنے کی پابند ہے، آپ نے کوئی کام نہیں کیا، دھرنے والوں کے سامنے سرنڈر کیا ہے اور کیا معاہدے میں آپ نے کوئی اپنی ایک بھی بات منوائی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ یہ خود اس بات کا ثبوت ہے کہ مظاہرین کے پیچھے یہ لوگ ہیں جس پر احسن اقبال نے کہا کہ یہ تو مظاہرین ہی بتا سکتے ہیں میں کیسے بتا سکتا ہوں۔کمرہ عدالت میں موجود نمائندہ آئی ایس آئی نے عدالت کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر جو رپورٹس ا?ئیں وہ غیر تصدیق شدہ ہیں اس لئے عدالت سوشل میڈیا پر کمنٹ نہ کرے۔ نمائندے نے کہا کہ صورتحال کنٹرول کرنے کے دو ہی راستے تھے، پرامن طریقہ یا پرتشدد طریقہ، جب عدالت کا حکم ملا تو پھر پرامن راستے کا انتخاب کیا۔اس موقع پر جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ آپ انتظامیہ کا حصہ ہیں، ا?پ ثالث کیسے بن گئے، ا?پ کو گولی چلانے کا حکم نہیں دیا، پہلے وارننگ دینی تھی، بات نہ ماننے پر فورس استعمال کرنی تھی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ بیرونی جارحیت ہوئی تو فوج کے لئے خون بھی حاضر ہے، 1965 کی جنگ میں ہم نے جھولی پھیلا کر افواج کے لئے چندے جمع کیے اور اب بھی ملک کو کوئی خطرہ ہوا تو افواج کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ معزز جج نے مزید کہا کہ فوج ہمارا فخر ہے اور اس میں ہمارے باپ، بیٹے اور بھائی شامل ہیں لیکن فوج کی ثالثی کا کردار قابل قبول نہیں اور فوج کو اپنا کردار ا?ئینی حدود میں ادا کرنا چاہیے۔عدالت نے حکومت اور دھرنا مظاہرین کے درمیان معاہدے کی کاپی آج ہی عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت پیر 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ

      لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق

      ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.