ڈالر گرل ایان کیلئے اہم ترین حکومتی عہدہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار کو زچ کرنے کیلئے ایان علی کو سنیٹر بنانے کا مشورہ دیا گیا، حکومت پانامہ کیس کی سماعت کے لئے بننے والے بنچ سے خوش نہیں ہے اسی لئے عدالتوں کو دباﺅ میں لانے کی بھونڈی کوشش سامنے آئی۔ یہ انکشاف سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جاوید ہاشمی کا عدالتوں کو بیچ میں لانا سمجھ سے باہر ہے۔ پانامہ کیس نااہلی کی تلوار بن کر حکمران خاندان کے سروں پر لٹک رہا ہے۔ ایک بڑی سیاسی جماعت کے اجلاس میں بعض رہنماﺅں نے مشورہ دیا کہ چودھری نثار کو زچ کرنے کے لئے ایان علی کو سنیٹر بنوا دیا جائے۔ ن لیگ میں ایک بڑا گروپ جاوید ہاشمی کی پارٹی میں واپسی نہیں چاہتا۔ ملک میں طرز حکمرانی اور سفارتکاری بدترین سطح پر ہے، معیشت کی صورتحال اس قدر خراب ہے کہ لفافہ جرنلسٹ بھی حکومت کا اس معاملے پر دفاع نہیں کر پا رہے۔

پی سی بی نے کوچ کو عہدے سے فار غ کر دیا

ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ باسط علی کو عہدے سے فارغ کردیا گیاسابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ باسط علی کو سابق انٹرنیشنل کرکٹرمحمود حامد کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑگیا۔ باسط علی نے پی سی بی چیئرمین شہریار خان کے ساتھ ملاقات میں محمود حامد کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد انہیں پی سی بی کی جانب سے تمام عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ باسط علی سابق ٹیسٹ کرکٹر حامد محمود کو تھپڑ مارنے کی وجہ سے خبروں میں تھے، جبکہ باسط علی نے حامد محمود سے معافی بھی مانگی تھی جس کے بعد انہیں معافی مل گئی تھی۔

خبریں کی کوششیں کامیاب معذور طالبہ سے ذیادتی کا ملزم گرفتار کروادیا

شاہدرہ (بیورو رپورٹ) خبریں میں خبر شائع ہونے کے بعد پولیس گزشتہ رات ملزم زوہیب کے گھر پہنچی اور گھر میں موجود خواتین اور بچوں سمیت تمام افراد اور زوہیب کے والد محمد بشیر مغل کو بھی اٹھا کر تھانہ فیروز والہ لے گئی اور ان سے ملزم بارے پوچھ گچھ کرتی رہی جس کے بعد تمام اہل محلہ اکٹھے ہو کر تھانہ فیروز والا پہنچے اور مقدمہ کے مرکزی ملزم محمد زوہیب کو تھانے پیش کر دیا اور اس کے اہلخانہ کو پولیس حراست سے چھڑا کر لے آئے۔ خبریں کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ملزم زوہیب کے والد بشیر مغل اور اہل محلہ کا کہنا ہے کہ زوہیب بے گناہ ہے اسے جھوٹے مقدمہ میں ملوث کیا جا رہا ہے۔ ملزم کے بھائی عامر اور خرم کا کہنا ہے کہ بھائی بے گناہ ہے لڑکی کا والد اسی طرح پہلے بھی کئی افراد کو بلیک میل کرتا رہا ہے۔ اہل علاقہ اور لواحقین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے بیٹے کا ڈی این اے کرایا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ لڑکی اپاہج نہیں اب نارمل ہے سلو لرنر ہے۔ یہ تمام معاملات ذکاءاللہ کی سازش ہے۔ ذکاءاللہ اور زوہیب اکٹھے کام کرتے ہیں۔ ذکاءاللہ کلرک ہے اور زوہیب وہاں سٹور کیپر کا کام کرتا ہے۔ ملزم کے لواحقین نے بتایا کہ 20 سے 25 روز قبل سے ہمیں ذکاءاللہ بارہا فون کرتا رہا ہے اور اس نے بتایا کہ آپ کے بیٹے زوہیب نے اسحاق نامی شخص کی بیٹی سے زیادتی کی ہے اور اب اسحاق لوگوں سے ملنا چاہتا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ذکاءاللہ نے سارا معاملہ ختم کرانے کیلئے ہم سے 15 لاکھ کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم اب تک ہم سے 15 ہزار روپے لے چکا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ملزم زوہیب کردار کا اچھا ہے وہ ایسی حرکت نہیں کر سکتا۔ یہ تمام سازش ذکاءاللہ اور لڑکی کے والد اسحاق نے مل کر تیار کی ہے۔ تاکہ ہمیں بلیک میل کر کے ہم سے 15 لاکھ روپے وصول کر سکیں اور ہمارے بیٹے کو سٹورکیپر کی نوکری سے نکلوا سکیں کیونکہ چند ہفتے قبل کلرک ذکاءاللہ نے زوہیب سے کہا تھا کہ تم میرے سے مل کر جہاں کام کرتے ہیں وہاں سے کرپشن کرو لیکن زوہیب نے صاف منع کر دیا تھا جس پر اسے جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ مقدمہ کا مرکزی ملزم زوہیب جوکہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہے اس کی 4 جنوری تک ضمانت ہو چکی۔

”آرمی چیف بننے کا خواہشمند تھا نہ جنرل راحیل کیخلاف سازشیں کیں“ سابق جنرل کے انکشافات سے مقتدر حلقوں میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) سابق کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کے حوالے سے سماجی رابطے کے ذرائع پر ایک بیان گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حال ہی میں جاوید ہاشمی نام کے ایک سیاستدان نے انہیں ان کے دوران سروس کسی قسم کی بغاوت کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ جاوید ہاشمی ماضی میں ایسے غیر سنجیدہ بیانات دیتے رہے ہیں جو ان کے ناپختہ ذہن کی احتراع ہے۔ جنرل (ر) طارق خان کے مطابق جاوید ہاشمی کے سخت بیانات سے صرف نظر کرتے رہے ہیں چونکہ مفلوج جاوید ہاشمی ہیں یہی نہیں معلوم کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ ان کا بڑھاپا بھی ایک وجہ ہے کہ جس کے باعث ان کی تمام باتیں قابل غور نہیں لیکن ان کی موجودہ لغو اور تلخ تنقید ماضی کے بیانات کے مقابلہ زیادہ سخت اور بے بنیاد ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے کہا ہے کہ اگر الزامات ان کی ذات تک محدود ہوتے تو اس بیہودگی کو برداشت کر لیتے لیکن جاوید ہاشمی نے فوج کو بحیثیت ادارہ ملوث کرنے کی مذموم کوشش کی ہے جس سے ادارہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے اور قوم کی نظروں میں ملٹری قیادت بدنام ہوئی۔ مشکوک کردار کے حامل جاوید ہاشمی کو ان کے بے بنیاد بیانات کا جواب دینا ضروری سمجھتا ہوں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے متعلقہ حکام کو سرکاری طور پر اس صورت حال کا نوٹس لینے کے لئے کہا ہے جس کی تصدیق بھی ہو گئی کہ ان الزامات کا نوٹس لیا جائے گا۔ جاوید ہاشمی مہران بینک سکینڈل میں ملوث ہونے کے علاوہ سازش کے الزام میں جیل میں رہ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ جاوید ہاشمی کے خط نے جنرل پرویز مشرف کے دور میں شہرت حاصل کی تھی جس میں انہوں نے فوج پر مختلف الزامات عائد کئے تھے۔ جنرل (ر) طارق خان کا کہنا ہے کہ اخلاقیات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جاوید ہاشمی من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے کہا ہے کہ وہ جاوید ہاشمی سے کبھی ملے ہی نہ ملنے کی آئندہ خواہش ہے بلکہ کسی بھی سیاستدان سے ذاتی تعلقات یا سیاسی امور پر گفتگو کی تردید کی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے کہا ہے کہ انہوں نے آج تک کسی سیاستدان کے گھر گئے نہ اپنے گھر مدعو کیا۔ بلکہ سماجی تقریبات اور غمی خوشی کے موقع پر بھی سیاستدانوں سے میل جول نہیں رکھا جس کی وجہ سے بیانانات کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ پیشہ ور فوجی تھے اور فوجی سروس میں اس طرح کے میل جول کی گنجائش نہیں ہوتی۔ جاوید ہاشمی کا بیان ان کے اپنے ذہن کی احتراع ہے اور ان کے تخیل کی پیداوار ہے۔ ہو سکتا ہے ان کی ذہنی کیفیت کو ذرائع ابلاغ نے استعمال کرنے کی کوشش کی ہو کیونکہ ان کا یہ بیانسیدھا سادہ فوج کو بدنام کرنے کا منصوبہ ہے اور اگر جاوید ہاشمی کی ذہنی کیفیت ٹھیک ہے تو یہ سب کچھ پلندہ ہے۔ جاوید ہاشمی کو اپنی عزت نفس کا احساس نہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل طارق خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سے حکومتی سطح پر اس کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں تا کہ اس کوڑے کو ہمیشہ کے لئے دفن کیا جا سکے۔ یاد رہے کہ جاوید ہاشمی نے حال ہی میں اپنے ایک بیان پر لیفٹیننٹ جنرل طارق خان کو جنرل راحیل شریف کو عہدے سے ہٹانے کی سازش کا انکشاف کیا تھا جس کی صورت میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کے آرمی چیف بننے کی خواہش تھی لیکن لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق نے ان الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔

سپریم کورٹ جج بارے خواجہ آصف کا حیران کن بیان۔۔۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حالیہ مہم کا مقصد کچھ اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے ‘ دوسروں کو بدنام کرنے والے اب ملک کی اعلیٰ عدلیہ کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں ‘ جسٹس ثاقب نثار کی بطور سیکرٹری قانون تعیناتی تین وجوہات کی بنا پر کی گئی تھی۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ دوسروں کو بدنام کرنے والے اب ملک کی اعلیٰ عدلیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ عناصر اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے ایسا کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر حالیہ مہم کا مقصد کچھ اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ میں چیف جسٹس سینئر ترین جج تعینات ہوتا ہے۔ 18 ویں ترمیم ‘ الجہاد ٹرسٹ اور سجاد علی شاہ کیس میں یہ طے ہو چکا ہے ۔ وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ سینئر ترین جج کا چیف جسٹس بننا آئین کے مطابق ہے۔ سینئر ترین جج کی جگہ کسی اور جج کا تقرر آئین کی خلاف ورزی ہوتا ہے۔ بلاشبہ جسٹس ثاقب نثار سیکرٹری قانون رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار کی بطور سیکرٹری قانون تعیناتی کی تین وجوہات پر کی گئی تھی ۔ الجہاد کیس میں کہا گیا تھا کہ ججز کو ایسے عہدوں پر تعینات نہ کیا جائے اور چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے سیکرٹری قانون کی تعیناتی کیلئے جج کی فراہمی سے معذرت کی تھی۔ اس وقت کے وزیر قانون خالد انور نے ان کا سیکرٹری قانون کے طور پر انتخاب کیا۔ خواجہ اصف نے کہاکہ ثاقب نثار کی لاہور ہائی کورٹ میں بطور جج تعیناتی چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سفارش پر ہوئی اور اس میں چیف جسٹس آف پاکستان کی مشاورت بھی شامل تھی کیونکہ الجہاد ٹرسٹ کیس کے فیصلے کے بعد ایگزیکٹو پر چیف جسٹس کی ایڈوائس لازمی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار کی ہائی کورٹ میں مستقلی صدر مشرف نے چیف جسٹس کی مشاورت سے کی اور انہیں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ تعینات کیا گیا۔ یہ تعیناتی صدر آصف علی زرداری نے افتخار چوہدری کی سفارش پر کی تھی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس حلف برداری پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے آزاد عدلیہ کیلئے ان کی خدمات کو سراہا گیا کہ جسٹس ثاقب نثار کو میرٹ پر قانون کے مطابق چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ آئین میں واضح ہے کہ سپریم کورٹ کا سینئر ترین جج چیف جسٹس ہو گا اس میں وزیر اعظم یا حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے کسی اور شخص کی بطور چیف جسٹس تعیناتی غیر آئینی ہوتی ہے۔

پاکستان، بھارت میں جوہری تنصیبات بارے اہم پیشرفت, دونوں ممالک کی طرف سے بڑا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر پڑی برف پگھلنے لگی ہے اور اب دونوں ممالک کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی سطح پر رابطہ ہوا اور دونوں ممالک نے جوہری تنصیبات کی فہرست ایک دوسرے کو دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قونصلررام گہورام نے پاکستانی دفترخارجہ میں تفصیلات جمع کرائیں جبکہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے قونصلر فوزیہ منصور نے بھارتی دفترخارجہ میں جوہری تنصیبات کی تفصیلات جمع کرائیں۔ پاکستان اور بھارت ہر سال یکم جنوری کو جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی جیلوں میں قید ماہی گیروں کی تفصیلات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔پڑوسی ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان 1988 کے معاہدے کے تحت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔ اس معاہدے کی شرط کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی اور اسلام آباد 1992 سے ہر نئے سال کے دن جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔پاکستانی دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں پاکستانی جوہری تنصیبات کی تفصیل بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کے حوالے کی جبکہ بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں یہ فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی۔بھارتی وزارت کے مطابق دونوں ممالک کی جیلوں میں قید, قیدیوں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان ہرسال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے ۔

ابھیشک نے ایشوریہ کو اپنی فلم میں لینے سے انکار کردیا

ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن نے بالی ووڈ اداکارہ اور اپنی اہلیہ ایشوریا رائے بچن کو فلم میں اپنے ساتھ کاسٹ کرنے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریارائے بچن متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں اورشادی کے بعد بھی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جس میں راون شامل ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن اپنے ذاتی پروڈکشن ہاﺅس کے بینر تلے فلم لیفٹی بنائیں گے جس میں مرکزی کردار کیلئے ایشوریا رائے بچن نے خواہش کا اظہار کیا لیکن ابھیشیک نے اپنی اہلیہ کو فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا اور فلم کی کہانی کیلئے انہیں غیرموزوں قرار دیتے ہوئے نوجوان اداکارہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

کیٹلی اولسن کی ”فائنڈنگ ڈوری“ 2016ءکی کامیاب ترین فلم

لاس اینجلس (شوبزڈیسک) رنگ برنگی مچھلیاں سپر ہیرو پر بھاری پڑگئیں۔ خوبصورت مچھلیوں کا ایسا جادو چلا کہ سپر ہیرو فلم ”کیپٹن امریکا سول وار“ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“نے 2016ءمیں سب سے زیادہ دولت کمائی۔ رنگ برنگی مچھلیوں کے ایڈوانچر پر مبنی فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ کا جادو سر چڑھ کر بولا۔بزنس میں بھاری بھرکم فلم ”کیپٹن امریکا“ کو بھی مات دے دی۔والٹ ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم نے پچاس ارب، ستانوے کروڑ روپے سے زیادہ کمائے۔ سپر ہیرو کی کہانی ”کیپٹن امریکا سول وار“ فلم کو کمائی کی دوڑ میں دوسرا نمبر ملا۔ مارول اسٹوڈیوز کی فلم کیپٹن امریکا سول وار کے حصے میں بیالیس ارب ستتر کروڑ روپے آئے۔یونیورسل سٹوڈیوز کی اینی میٹڈ فلم ”دی سیکرٹ لائف آف پیٹس“ اڑتیس ارب اکسٹھ کروڑ روپے سمیٹ کر تیسری پوزیشن پر رہی۔

میرا ، عمران کا دماغی معائنہ کرایا جائے, پاگل کون پتہ چل جائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر پڑی برف پگھلنے لگی ہے اور اب دونوں ممالک کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی سطح پر رابطہ ہوا اور دونوں ممالک نے جوہری تنصیبات کی فہرست ایک دوسرے کو دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قونصلررام گہورام نے پاکستانی دفترخارجہ میں تفصیلات جمع کرائیں جبکہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے قونصلر فوزیہ منصور نے بھارتی دفترخارجہ میں جوہری تنصیبات کی تفصیلات جمع کرائیں۔ پاکستان اور بھارت ہر سال یکم جنوری کو جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی جیلوں میں قید ماہی گیروں کی تفصیلات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔پڑوسی ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان 1988 کے معاہدے کے تحت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔ اس معاہدے کی شرط کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی اور اسلام آباد 1992 سے ہر نئے سال کے دن جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔پاکستانی دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں پاکستانی جوہری تنصیبات کی تفصیل بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کے حوالے کی جبکہ بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں یہ فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی۔بھارتی وزارت کے مطابق دونوں ممالک کی جیلوں میں قید, قیدیوں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان ہرسال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے ۔

پریانکا چوپڑا نے نروس ہونے کی وجہ بتادی

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ہالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری سے قبل وہ کافی نروس تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ بالی ووڈ میں اپنی ساکھ مظبوط کرنے کے بعد انٹری لینے سے قبل وہ کافی نروس تھیں اور گومگو کا شکار تھیں کہ وہ ہالی ووڈ انڈسٹری کے معیار پر پورا اتر پائیں گی یا نہیں؟۔انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ میں فلمسازی اور استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی جدید اور معیاری ہے،فلم بے واچ جس میں وہ اہم کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں کے فلمساز اور دیگر کاسٹ نے نہ صرف ان کا انڈسٹری میں شاندار استقبال اورحوصلہ افزائی کی بلکہ ہالی وڈ میں کام کے معیار پر پورا اترنے کے لئے ان کی خصوصی تربیت بھی کی۔امید کرتی ہیں کہ فلم بے واچ کامیابی سے ہمکنار ہو گی، فلم کی دیگر اہم کاسٹ میں زیک ایفرون، ڈاونی جونسن اور الیگزینڈرا ڈیڈیریو شامل ہیں،فلم 27 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔