نواب شاہ(آئی این پی)پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرادری نے کہا ہے کہ ہم پہلے دن سے 2013کے الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے دل پر پتھر رکھ کراس الیکن کو مان رہا ہوں ہم ووٹوں کے مدد سے اقتدر میں آئیں گے جب کے لوگ نوٹوں کی مدد سے اقتدر میں آتے ہیں ۔ وہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے ایم پی اے چودھری طارق مسعود آرائیں کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو دنیا کی عظیم خاتون اور سیاسی لیڈر تھی جن کو کھو کر کاستان سمیت دنیا کو بھی نقصان ہوا ہے بھٹو ازم نے عوام کو زبان دی اور ان کو حقوق بھی دیئے آصف علی زدردای کا کہنا تھا کہ میں اگر میاں صاحب کو وٹ نہیں نہیں دیتا تو وہ پارلیمنٹ نہیں بناسکتے تھے اور سسٹم ٹوٹ جاتااور کوئی ( بلا ) حملہ کردیتا ہم جمہوریت کے لئے آگے بڑھے ہیں کیونکہ کسی نے صحیح کہا ہے کہ کمزور ترین جمہور یت برترین آمریت سے بہتر ہے انہوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف میں بہت سی خامیاں موجود ہیں جب بھی اقتدار میں آتے ہیں یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ جب آئے تھے توان کے پاس کچھ بھی نہیں تھا یہ لوگ اپنا کل بھول جاتے ہیں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو بچانے ہے مگر ان کی سوچ میں یہ باتیں نہیں ہیں جس کی بنا پر میں نے پارلیمنٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں کاکہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی 90سیٹوں حکومت بنائی تھی اور ملک چلا کردیکھایا تھا اور اب بھی ایسے ہی کریں گے اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے خو د کو منوا یا ہے۔
Yearly Archives: 2017
شراب و شباب کی محفل پر چھاپہ, بڑی گرفتاریاں
لاہور (کرائم رپورٹر) وحدت کالونی کے علاقہ میں رات گئے پولیس کا شراب و شباب کی محفل پر چھاپہ،25 ڈانسرز سمیت 60 افراد ہلہ گلہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس کو دیکھتے ہی لڑکیوں کی دوڑیں گرفتار لڑکیوں کی رہائی کیلئے رات بھر بااثر سفارشیوں کے فون بجتے رہے ، پولیس نے ریسور سائیڈ پر رکھ کر موبائل فون بند کر دیئے۔ مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق وحدت کالونی کے علاقہ فیروز پور روڈ پر واقع ایک کوٹھی میں رات گئے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شامل خوبرو لڑکیوں نے مختصر لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔ رات بارہ بجتے ہی پاکستانی و انڈین گانوں میں ڈانس پارٹی شروع ہوگئی۔ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی شراب و شباب کی محفل میں شامل رقاصاﺅں نے جان بچانے کیلئے دوڑیں لگا دیں، تاہم پولیس نے موقع سے ساﺅنڈ سسٹم سمیت 25 لڑکیوں،35مردوں اور دو ہیجڑوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ ڈانس پارٹی پر چھاپہ کے بعد شہر کی بااثر شخصیات کے ڈانسرز کی رہائی کیلئے فون بجنا شروع ہوگئے، تاہم پولیس نے رات گئے مقدمہ درج کرلیا۔
پانامہ کیس, اہم فیصلہ سامنے آگیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) نومنتخب چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی پانامہ کیس کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ جسٹس آصف سعید ثاقب نچار نے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف زیر سماعت پانامہ کیس کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ 4جنوری کو کیس کی دوبارہ سماعت کریگا۔ نئے بینج میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار خود شامل نہیں ہونگے۔ کیس کی سماعت کیلئے تشکیل پانے والے نئے بینج میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز افضل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سابق بینچ کے رکن جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس شیخ عظمت اور جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی نئے بینچ کا حصہ ہونگے سابق بینچ میں شامل جسٹس امیر ہانی مسلم نئے بینچ کا حصہ نہیں ہونگے۔ واضح رہے کہ پانامہ کیس کی سماعت ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5رکنی بنچ کررہا تھا اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد نیا بنچ تشکیل دیا گیا ہے پانامہ کیس کی 10اہم سماعتوں کے باوجود چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں بنچ نہ تو تحقیقات کیلئے کمیشن بناسکا اور نہ ہی کوئی حتمی فیصلہ دے سکا اپنی ریٹائرمنٹ کے باعث جسٹس انور ظہیر جمالی کو پانامہ کیس نئے سال تک ملتوی کرنا پڑا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، جماعت اسلامی پاکستان (جے آئی پی)، عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل)، جمہوری وطن پارٹی (جے ڈبلیو پی) اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کی تھیں۔ 20 اکتوبر کو ان درخواستوں پر سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز، داماد کیپٹن (ر) صفدر، بیٹوں حسن نواز، حسین نواز، ڈی جی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) اور اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کی تھی۔ جس کے بعد 28 اکتوبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما لیکس پر درخواستوں کی سماعت کے لیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔ اس لارجر بینچ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس امیرہانی مسلم، جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الحسن شامل تھے جنہوں نے یکم نومبر سے درخواستوں پر سماعت کا آغاز کیا تھا۔ 9 دسمبر کو ہونے والی کیس کی آخری سماعت میں آئندہ سماعت کو جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ نئے بینچ کی تشکیل کے بعد کیس کی نئے سرے سے سماعت ہوگی اور وکلاءکو دوبارہ دلائل دینا ہوں گے۔
ترکی میں نائٹ کلب پر حملہ، 39ہلاک
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں نائٹ کلب پر حملہ‘ 35افراد ہلاک اور 40زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں پولیس افسر بھی شامل ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق سانتاکلاز کے لباس میں ملبوس ملزموں نے کلب پر حملہ کیا۔ امریکی ایجنسی نے ترکی کو ایک ہفتہ قبل سکیورٹی خدشات کے متعلق آگاہ کیا تھا۔ لوگوں نے جانیں بچانے کیلئے آبنائے باسفورس میں چھلانگ لگا دی۔ امریکہ نے ترکی میں دہشت گرد حملے کی مذمت اور اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی ٹیم کو ترک حکام کی مدد کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ حملے کے وقت 800سے زائد لوگ کلب میں موجود تھے۔ گورنر استنبول کے مطابق حملہ آور ایک تھا۔ کراچی میں سال نو پر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ‘ 10افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نئے سال کے آغاز پر ہوائی فائرنگ کے الزام میں 13نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
نائٹ کلب پر حملہ
نئے سال پرعوام کیلئے بڑی خوشخبری, حکومت کا اہم اعلان
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری کو منظور نہیں کیا گیا۔ حکومت 4 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کریگی۔ سمری میں مٹی کا تیل 6 روپے 93 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز تھی۔ علاوہ ازیں ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 94 پیسے، لائٹ ڈیزل 3 روپے 48 پیسے اور پٹرول 31 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ وزیرخزانہ نے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق اعلان سرکاری ٹی وی پر خطاب کے دوران کیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ 15دن بعد ہوگا،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں جنوری کے مہینے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور انکی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کئی ممالک ہفتہ وار قیمتوں کا فیصلہ کرتے ہیں۔ حکومت یکم جنوری سے 15جنوری تک فیصلہ کریگی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کر ے یا مہینہ میں دو دفعہ قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 6 ماہ تک حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا۔
آسٹریلین وزیر اعظم نے پاکستان اور میزبان ٹیم کو ظہرانے پر مدعو کر لیا
میلبورن (آن لائن) آسٹریلوی وزیر اعظم نے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیم کو آج ظہرانے پر مدعو کر لیا۔ وزیر اعظم مالکوم ٹرمبل نے ہماری قومی ٹیم اور اپنے کھلاڑیوں کو آج دوپہر کے کھانے کی دعوت دیدی ہے جہاں وہ کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم ایوان وزیر اعظم میں ظہرانے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔یاد رہے قومی ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں ٹیم نے ابھی ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے اور13جنوری سےشروع ہونے والے 5ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد وطن واپس لوٹے گی۔
پی سی بی کی ویسٹ انڈیزکو دورہ پاکستان کی دعوت
لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کی دعوت دے دی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ ‘ہم نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو رواں سال 11 اور 15 مارچ کو پاکستان میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی تجویز دی ہے جس کے لیے ہم ان سے رابطے میں ہیں’۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ‘ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے رواں سال پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کے دو ٹی ٹوئنٹی میچزامریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلنے کی دعوت دی ہے جس کے جواب میں ہم نے پاکستان میں دو میچ کھیلنے کی شرط رکھی ہے’۔ان کا کہنا تھا اگر ویسٹ انڈیز پاکستان کے دورے کے لیے رضامند ہوتا ہے تو ہم بھی ان کی درخواست کے مطابق رواں سال مارچ کے آخر میں دو ٹی ٹوئنٹی میچ فلوریڈا میں کھیلیں گے۔ویسٹ انڈیز کی دعوت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘پی سی بی نے انھیں کہا ہے کہ ہم امریکا میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس سے پہلے انھیں پاکستان آنا ہوگا۔پی ایس ایل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن کو پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہیں لیکن ‘ہم ان کے ساتھ رابطے میں ہیں انھیں منانے کی کوشش کرررہے ہیں’۔پی سی بی نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلنے کا اعلان کیا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ ‘پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا جس کے چند دنوں بعد پاکستان کے دورے سے انکار کی کوئی وجہ نہیں بنتی ہے’۔پی ایس ایل کا انعقاد فروری میں متحدہ عرب امارات میں ہوگا جبکہ فائنل لاہور میں طے کیا گیا ہے۔
احمد شہزاد نے ایچ بی ایل کوفائنل کا ٹکٹ دلوادیا
اسلام آباد (اے پی پی) حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی) کی ٹیمیں نیشنل ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کرکٹ کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ سیمی فائنلز میں ایچ بی ایل نے سوئی نادرن اور ایس ایس جی سی نے واپڈا کو شکست دی تھی، ایونٹ کا فائنل (کل) پیر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ہفتہ کو کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ایس این جی پی ایل نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے، عمران خالد نے 105 رنز کی ناٹ آﺅٹ اننگز کھیلی، عمران بٹ 81 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، کپتان محمدحفیظ 49 رنز بنا سکے، عماد بٹ نے 3 جبکہ زوہیب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں ایچ بی ایل نے مطلوبہ ہدف 46.1 اوورز میں محض 4 وکٹوں پر حاصل کیا، کپتان احمد شہزاد نے 166 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔، فخر زمان 61 رنز بنا دوسرے نمایاں بلے باز رہے، عزیزاللہ، بلاول بھٹی، عمران خالد اور صداقت علی نے ایک، ایک وکٹ لی، دوسرے سیمی فائنل میں ایس ایس جی سی نے واپڈا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، واپڈا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں نو وکٹوں پر 145 رنز بنائے، عامر سجاد نے 43 رنز بنائے، کپتان سلمان بٹ صرف 3 رنز ہی بنا سکے، احمدجمال، ظفرگوہر اور شعیب ملک نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں ایس ایس جی سی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 29.3 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا، اویس ضیاءنے 59 رنز کی اننگز کھیلی، فواد عالم 34 اور شعیب ملک 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
مصباح الیون نے سڈنی میں پڑاﺅڈال لیا
سڈنی: (نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلیے میلبورن سے سڈنی پہنچ گئی ہے جب کہ مصباح تیسرا ٹیسٹ کھیلیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلیے میلبورن سے سڈنی پہنچ گئی ہے، کھلاڑیوں نے گذشتہ روز آرام کیا، آج آسٹریلوی وزیر اعظم سے ملاقات طے ہے، پیر کو ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن ہوگا، واضح رہے کہ ابتدائی دونوں ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان سیریز پہلے سے گنوا چکا، البتہ تیسرے میچ میں فتح کھلاڑیوں کا مورال بڑھانے میں ضرور کام آئے گی۔دوسری جانب میڈیا منیجر امجد حسین بھٹی نے کہا کہ مصباح الحق تیسرے ٹیسٹ میں شرکت کریں گے، انھوں نے کہا کہ کپتان مستقبل پر غور ضرور کر رہے ہیں البتہ ایسا نہیں ہے کہ وہ میچ میں ہی شرکت نہ کریں، امجد بھٹی نے کہا کہ شکستوں سے ٹیم کا مورال ڈاو¿ن ضرور ہوا تاہم کھلاڑی نئے عزم کے ساتھ تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز کا اچھا اختتام کریں گے۔
چئرمین جوائنٹ چیف اور آرمی چیف کیلئے بڑا اعزاز
اسلام آباد(آئی این پی )صدرمملکت ممنون حسین نے پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو نشانِ امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا ۔ اعزازات دینے کی تقریب اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں ہوئی جس میں صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزراء ، اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد صدر ممنون حسین نے پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں جنرل زبیر محمود حیات اور جنرل قمر جاوید باوجوہ کو نشانِ امتیاز ملٹری نے نوازا۔