قائداعظم محمد علی جناح کا 69واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے

اسلام آباد / کراچی: بابائے قوم و بانی پاکستان  قائداعظم محمد علی جناح کا 69واں یوم وفات آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔آج مختلف تقریبات میں بابائے قوم کو بھر پور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی کی گئی، قائد اعظم کے مزار پرسیاسی شخصیات، مسلح افواج کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 69 ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ قائداعظم راستبازی، دیانتداری، جرأت و بہادری اورعزم و استقلال جیسی خوبیوں کے حامل تھے۔ قائداعظم کے اتحاد ، یقین محکم اور نظم وضبط کے اصولوں پرعملدرآمدکی ضرورت جس قدر آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہاکہ قائداعظم ساری زندگی جمہوری اصولوں کی سر بلندی اور قانون کی حکمرانی کیلیے اپنے نصب العین پرکار بند رہے۔ آج بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم قائد اعظم کے اتحاد، یقین محکم اور نظم و ضبط کے اصولوں پرعمل پیرا رہنے کا عزم کریں۔

2018 سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیاں بڑھنے والی ہیں، نجم سیٹھی

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگلے سال سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ سرگرمیاں بڑھنے والی ہیں۔لاہور میں آئی سی سی ڈائریکٹر جائلز کلارک  کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہورہی ہے، اگلے سال سے ملک میں کرکٹ کی سرگرمیاں بڑھنے والی ہیں، ورلڈ الیون سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کے 5 کھلاڑی پاکستان آئے ہیں، اب ان کی ٹیم کو یہاں لانے میں زیادہ محنت نہیں کرنا پڑے گی، نیوزی لینڈ کو دورہ پاکستان کیلئےقائل کرنے کی پوری کوشش کریں گے، ورلڈ الیون کے دورے سے دنیا کو اچھا پیغام جائے گا اور صرف پی سی بی ہی نہیں بلکہ پاکستان کا امیج بلند ہوگا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی کھڑکی سب سے پہلے زمبابوے نے کھولی، پی ایس ایل فائنل سے بھی عالمی کرکٹ کو واپس لانے میں مدد ملی، آج پاکستان کی عوام کےلیے خوش آئند دن ہے، ورلڈ الیون نہ آتی تو نہ جانے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی میں کتنے سال لگ جاتے۔آئی سی سی کے ڈائریکٹر جائلز کلارک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ کی بحالی کیلئے پاکستانی قوم کو طویل سفر طے کرنا پڑا جس کی یہ سیریز ابتدا ہے،  لاہورمیں پی ایس ایل کا فائنل اہم اقدام تھا، پاکستان ٹور کو ممکن بنانے میں جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ اور سیکیورٹی حکام کا شکر گزار ہوں، ورلڈ الیون کے دورے کیلئے اینڈی فلاور کا کردار قابل تحسین ہے، 2011 سے پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لے رہے تھے، پاکستانی حکومت نے سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے بہت سرمایہ لگایا، کوشش ہے دیگر ٹیمیں بھی پاکستان کے دورے پر آئیں ۔

بغاوت یا کچھ اور, چوہدری نثار نے مخالفت کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ میں ووٹ کے تقدس کے حوالے سے نواز شریف صاحب کے ساتھ ہوں لیکن میں طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں ۔ ووٹ کے تقدس کی بحالی صرف ایک طریقے سے ہو سکتی ہے اور وہ طریقہ گڈ گورننس ہے ۔ پاکستان میں تمام تر رکاوٹوں کے باوجود سیاستدانوں کو چاہئیے کہ وہ گڈ گورننس کو یقینی بنائیں۔کوئی ہمیں پلیٹ میں رکھ کر کچھ نہیں دے گا۔ آپ کو چاہئیے کہ آپ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اپنی ملک کی عوام سے ایک ایسا رشتہ قائم کرلیں تو اللہ تعالیٰ کے بعد سب سے بڑے محافظ کسی بھی ملک کے عوام ہیں۔ تُرکی میں فوج کے ٹینک باہر نکل آئے تھے لیکن جمہوریت کا دفاع کسی آئین یا قانون نے نہیں بلکہ عوام نے کیا ۔ ترکی کے صدر طیب اردگان نے اپنی عوام سے کارکردگی کی بنیاد پر ایک رشتہ قائم کیا۔ جس کے بعد عوام ان کے سب سے بڑے معاون اور محافظ بن گئے ۔ لہٰذا گُڈ گورننس کارکردگی سے ہو سکتی ہے محاذ آرائی سے نہیں۔ میں اسے سے اتفاق نہیں کرتا کہ سپریم کورٹ ، فوج یا کسی اور ادارے سے لڑائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

بینظیر بھٹو قتل کیس؛ پولیس افسران کی سزائیں معطل

 راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پولیس افسران کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئےان کی سزاؤں کو معطل کردیا ہے ۔ جسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران سابق سی پی اوسعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد  کی اپیلوں پر سماعت کی، سابق پولیس افسران  کا موقف تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ان کی طرف سے پیش کیے گئے شواہد کو نظر انداز کیا، عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا غیر قانونی ہے لہذا سزاؤں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کیا جائے۔عدالت عالیہ نے سعود عزیز اور خرم شہزاد کی نظر ثانی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے دونوں پولیس افسران کی سزاؤں کو معطل کردیا۔ عدالت نے انسداد دہشت گردی کی عدالت اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا جب کہ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کو 17، 17 سال قید جب کہ عدالت نے پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے سابق صدر کو اشتہاری قرار دیا تھا، عدالت نے کیس میں ملوث دیگر پانچوں ملزمان کو باعزت بری کر دیا تھا جن میں رفاقت، حسنین، رشید احمد، شیر زمان اور اعتزاز شاہ شامل ہیں۔

آزادی کپ کیلئے ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

 لاہور: آزادی کپ کیلئے ورلڈ الیون کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کا میلہ سجنے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے جس کیلئے 7 ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی سمیت کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جہاں سے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔قبل ازیں ورلڈ الیون کی ٹیم دبئی سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی تو پی سی بی نے کھلاڑیوں کی فوٹیج سوشل میڈیا پر جاری کر کے اطلاع دی کہ پاکستان میں کرکٹ کے میدان دوبارہ سے آباد ہونے جا رہے ہیں۔مہمان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے آج لاہور پہنچے گی،

اس حوالے سے آئی سی سی ڈائریکٹر جائلز کلارک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے 5 کھلاڑی پاکستان آئے ہیں، اب ان کی ٹیم کو یہاں لانے میں زیادہ محنت نہیں کرنا پڑے گی، نیوزی لینڈ کو دورہ پاکستان کیلئےقائل کرنے کی پوری کوشش کریں گے جب کہ ورلڈ الیون کے دورے سے دنیا کو اچھا پیغام جائے گا اور صرف پی سی بی ہی نہیں بلکہ پاکستان کا امیج بلند ہوگا۔ورلڈ الیون کے خلاف سیریز سے قبل تیاریوں کی جانچ کیلیے تربیتی کیمپ میں شریک قومی کرکٹرز کے درمیان کل پریکٹس میچ کھیلا گیا جب کہ ورلڈ الیون کی ٹیم نے بھی دبئی میں بھرپور پریکٹس کی۔

تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے سب کی نیندیں اڑا دیں !!

اسلام آباد ( آن لائن) پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ محفوظ کرلیا ، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو ریسلنگ رنگ بنا رکھا ہے، کل سے نوٹس دینا بند کرکے کسی بھی فریق کو سنے بغیر ہی اپنے دفتر میں بیٹھ کر فیصلہ جاری کر دیں گے۔تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی تو پی ٹی آئی کے وکیل ثقلین حیدر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے آج بھی فارن   فنڈنگ کا ریکارڈ جمع نہیں کرایا گیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ چار سال سے ہمارا وقت ضائع ہو رہا ہے، آپ کو آج پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتے میں تفصیلات دینے کا حکم دیا ہے اور اس مدت میں ریکارڈ جمع کرادیں گے، عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی کے ساتھ تفصیلات شیئر نہیں کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پہلے ریکارڈ تو دیں پھر کسی کے ساتھ شیئر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا، گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی نے آج فارن فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا تھا، آپ کی تاخیر سے کیا تاثر لینا چاہیے، آپ نے الیکشن کمیشن کو ریسلنگ رنگ بنا کر رکھ دیا ہے، تین سال سے آپ کا موقف واضح نہیں ہوسکا، ہم کسی فریق کو سنے بغیر ہی فیصلہ دے دیں گے۔ کل سے آپ کو نوٹس دینا بند کردیں گے اور اپنے دفتر میں بیٹھ کر حکم جاری کریں گے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو بعد میں سنایا جائے گا۔

نائن الیون کی 16ویں برسی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 9/11 کے سانحہ کو آج 16 برس ہو گئے۔ امریکہ میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعہ میں پوری دنیا میں شدید اثرات مرتب کیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ 9/11 کے بعد اس کا تمام ملبہ مسلمانوں پر گرا اور کئی حکومتیں تاراج کر دی گئیں۔ سانحہ کی برسی پر امریکہ میں مختلف مقامات پر تقاریب کاانعقاد کیا جائے گا۔ حادثے کے مقام پر مرنے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔

امید وار جماعت اسلامی کا حیرت انگیز اعلان

لاہور (وقائع نگار) جماعت اسلامی این اے 120 کے نامزد امیدوارضیاءالدین انصاری نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120کی عوام اپنے مسائل کے حل اور ملک کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے ترازوں کے نشان پر مہریں لگائیں ، عوام مٹھی بھر اشرافیہ کے خلاف متحد ہوجائیں جنہوں نے ذاتی مفادات اور خاندانی سیاست کو پروان چڑھا رکھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوںنے حلقہ این اے 120کے علاقہ اسلام پورہ اور راج گڑھ میں ڈور ٹو ڈور ، کا رنرمیٹنگز اور وکلاءبرادری کے وفد سے ملاقات کے موقع پر خطاب میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت کے نااہل وزیر اعظیم نواز شریف اس حلقے سے تین بار منتخب ہوئے لیکن اس حلقے کی عوام آج بھی بنیادی انسانی ضرورت پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اور علاقے کے لوگ سیوریج کے تباہ حال نظام کی وجہ سے سیوریج ملا گندہ اور آلودہ پانی پینے کی سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کو اس بار اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا کیونکہ این اے 120کے الیکشن آئندہ 2018ءکے انتخابات کا رخ متعین کریں گے ۔بعد ازاں امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں این اے 120 کے انتخاب کے حوالے وکلاءبرادری کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوںنے ملک و قوم کے بجائے صرف اپنی حالت سنوارنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے جبکہ حلقے کی عوام سمیت شہر بھر کے لوگ انسانی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان اور ملکی آئین و قانون کے ساتھ بے وفائی کرنے والوں کو عوام اس بار مسترد کریں گے۔ 2013ءکے الیکشن میں جیتنے والوں نے عام لوگوں کے لیے اسپتال نہیں بنوائے جبکہ اپنا علاج ملک سے باہر کرواتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہم وکلاءبرادری کے مشکور ہیں جنہوں نے جماعت اسلامی کی صالح قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ضیاءالدین انصاری کی نڈر قیادت کا ساتھ دینے کااعلان کیا۔

”دنیا دیکھے گی شیر کی دھاڑ“

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لےگ (ن) کے قائد مےاں نوازشر یف کی صاحبزادی مر ےم نواز نے کہا ہے کہ عوام نے نوازشریف کی نااہلی کا عدالتی فیصلہ مسترد کر دیا ہے‘نواز شریف کا نہ ہی پاناما پیپرز میں نام تھا اور نہ ہی کرپشن کا کوئی الزام تھا، ایک مقدمہ میں 4 بار فیصلہ آیا اور اب پانچویں مرتبہ فیصلہ آئے گا‘میڈیا ٹرائل کرکے ہمارے خلاف مہم چلائی گئی جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، نواز شریف پاکستان کی ترقی کی بات کرتے ہیں اس لیے ان کے خلاف فیصلہ آیا جب کہ پاکستان کی تاریخ میں عوام نے فیصلے پر فوری رد عمل دیا۔حلقہ این اے 120 میں انتخابی مہم کے دوران ماڈل ٹاﺅن میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ لاہور وکلا کنونشن تاریخ ساز تھا جس پر شرکا اور منتظمین کو مبارکباد دیتی ہوں، وکلا کنونشن سے پوری دنیا اور باالخصوص مخالفین کو مضبوط پیغام گیا جب کہ کنونشن میں وکلا کی بڑی تعداد کی شرکت نے ہمیں حوصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ کنونشن اتنا بھرپور تھا کہ مخالفین کو کہنا پڑا کہ لیگی ورکرز کو کالے کوٹ پہنچائے گئے جب کہ عوام کی بڑی تعداد نے نوازشریف کی نااہلی کا عدالتی فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب کے جتنے کیسز میں ہم سرخرو ہوئے ان کودوبارہ نئے طریقے سے کھولا گیا ،قوم دیکھ رہی ہے این اے 120کے عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں، نواز شریف اگر اتنے ہی کرپٹ تھے تو الزامات کو ثابت کیا جاتا اقامے پر نااہلی کا مطلب ہے نواز شریف کے خلاف کچھ نہیں تھا ،جے آئی ٹی کے ہیرے بھی ایک پائی کی کرپشن نہیں نکال سکے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے 17ستمبر کو وکلا ءباہر نکلیں اور (ن) لیگ کو کامیاب کروائیں ۔ مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزت افزائی پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ساری دنیا دیکھے گی 17 ستمبر کو شیر کیسے دھاڑتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ میں تاجر برادری کی عدالت میں نواز شریف کی ریویو پٹیشن لائی ہوں، نواز شریف کی نظر ثانی کی اپیل کا فیصلہ عوام 17 ستمبر کو کرے گی۔انہواں نے کہاکہ جب عوام نواز شریف کو ووٹ دیکر لاتی ہے تو جلا وطن کیا جاتا ہے یا جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، نواز شریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان دیتے ہیں اور نواز شریف ایک ابھرتا اور ترقی کرتا پاکستان دیکر جاتا ہے۔

”قتل“, سنسنی خیز خبر

بہاول پور(خصوصی رپورٹ)بھارتی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ”را“ کے جماعت الدعوة کے امیر کی ٹارگٹ کلنگ کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹارگٹ کلرز کے ساتھ 8 لاکھ ڈالرز کا معاہدہ طے پا گیا، 3 خودکش بمباروں کی ٹریننگ افغانستان میں شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو جاری کردہ تھریٹ الرٹ 558 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ”را“ نے حافظ محمد سعید کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جلال آباد میں ایک خفیہ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ حملہ کس شہر میں کیاجانا ہے اور 3 خودکش بمباروں کی افغانستان کے علاقے غنی خیل میں ٹریننگ جاری ہے، صورت حال کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی جائے جبکہ حافظ سعید کی سکیورٹی بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔