40ممالک کا مسلم اتحاد برمی مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش کیوں ؟فضل الرحمن بھی برس پڑے

بنوں (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو عزت دینے کی بجائے امریکا نے رسوائی سے دو چار کیا۔جمعیت علمائے ا سلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے بنوںمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے نئے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی صورت میں پاکستان اس قابل ہوا کہ متبادل وسائل پیدا کرے، چین کی سرمایا کاری کوخوش آمدید کہتے ہیں۔مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 40ملکوں کااتحاد برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش کیوں ہے، ہمارے حکمران بھی خاموش ہیں،مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے،عالمی برادری کو جگاناہماری ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں چھوٹے سے واقعے کی فلم بندی کرلی جاتی ہے، این جی اوز انسانی حقوق کے نام پر واویلا شروع کر دیتی ہیں۔

کامرس کالج کے پروفیسر کا شرمناک کام،کمسن بچے کیساتھ وہ کر ڈالا کہ جان کر آپ بھی حیران

بہاولنگر(تحصیل رپورٹر)کامرس کالج بہاولنگر کے پروفیسر عزیزالرحمن جوئیہ کی کم سن بچے کے ساتھ ہاتھ پاﺅں باندھ کر گھر میں زیادتی بچہ زخمی حالت میں فرار ہو کر گھر سے باہر نکلا پولیس نے میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر پرچہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کامرس کالج کے پروفیسر عزیزالرحمن نے گھر میں چاول گرم کروانے آئے دس سالہ بچے عبداللہ سکنہ مدینہ ٹاﺅن کے ہاتھ پاﺅں باندھ کر بد فعلی بچہ شدید زخمی بچے نے میڈیا کو بتایا کہ وہ چاول گرم کروانے پروفیسر عزیزالرحمن کے گھر واقع وکلا کالونی میں آیا تو عزیزالرحمن گھر میں اکیلا تھا اور اس نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر ہاتھ پاﺅں باندھ کر بد فعلی کی اور میں بڑی مشکل سے جان بچا کر زخمی حالت میں باہر آ کر شور بچایا تو میرے والد اور دیگر افراد اکھٹے ہو گئے اور پولیس کو اطلاع دی گئی ملزم پروفیسر عزیزالرحمن موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کی جگہ کا معائنہ کیا اور بچے کو طبی معائنہ کے لیئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا جہاں میڈیکل ہونے پر بچے کے ساتھ بد فعلی ثابت ہو گئی جس پر پروفیسر عزیزالرحمن کے خلاف مقدمہ نمبر 353/17تھانہ سٹی اے ڈویثرن میں درج کر کے ملزم کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے پروفیسر عزیزالرحمن عادی مجرم ہے اور کئی مرتبہ بچوں کے ساتھ بد فعلی کرتے ہوئے پکڑے جانے پر متعدد جگہ سے مار کر نکالا جا چکا ہے اہلیان بہاولنگر نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او بہاولنگر لیاقت علی ملک سے پروفیسر عزیزالرحمن کے ساتھ سخت کاروائی کر کے نشان عبرت بنایا جائے ۔

17ستمبر کو عمران فاروق قتل ،اب اسی تاریخ کو کس کے سر کی قربانی ہو گی ؟

لندن (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ 17 ستمبر کو الطاف حسین کی سالگرہ ہے اور ہرسال کچھ سال کے بعد الطاف حسین کو کوئی تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور کچھ سال قبل ان کی سالگرہ سے ایک روز پہلے ڈاکٹر عمران فاروق کا تحفہ پیش کیا گیا تھا پھر اس کے بعد 2010 یا 2012 میں 17 ستمبر کو ہی ان کو ایک تحفہ ڈاکٹر پرویز محمود کا سر پیش کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر پرویز محمود جماعت اسلامی کراچی کے اہم رہنما تھے۔ الطاف حسین کو پیش کیے جانے والے ان تحفوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے چند رہنما ہیں جن کے تحفوں کی لوگ بات کر رہے ہیں۔ رشید کو ڈیل پر جو حملہ ہوا تھا، اس میں دوسیاسی جماعتیں ملوث تھیں۔ کسی کا بندہ کرائے پر لے کر گولی چلوائی گئی تھی۔ اب ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، نسیم اختر، فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار اؒلحسن شامل ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کی بھی لائن لگی ہوئی ہے۔ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی حج پر ہیں اور رضار ہارون لندن میں ہیں، اس فہرست میں ڈاکٹر صغیر کا نام بھی ہے۔ انہوں نے مجھے کہا کہ ہم سسٹم سے واقف ہیں۔ ہم میں سے کسی نہ کسی کا تحفہ 17 تاریخ سے پہلے لکھا ہوا ہے۔

ڈیرہ سچا سودا کی کھدائی ،درجنوں افراد کو قتل،مخا لفین کو زندہ جلا نے سمیت سنسنی خیز انکشافات

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر سرسا میں قائم کئی ایکڑوں پر محیط سچا سودا اور اس کے سربراہ گرمیت رام سنگھ کے بارے میں ایک معروف بھارتی صحافی نے ایسا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ہے کہ پورے ہندوستان میں سراسیمگی اور خوف کی کیفیت طاری ہو گئی ہے،رام نند ٹاکیہ نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گرمیت رام سنگھ کے ڈیرے کی کھدائی کی جائے تو وہاں سے درجنوں مرد و خواتین کی لاشیں ملیں گی ،گرمیت رام ڈیرے میں اختلاف کرنے والوں کو زندہ جلا دیتا اور پھر وہیں دفن کر دیتا تھا ۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈیرہ سچا سودا اور گرمیت رام کے انتہائی قریب رہنے والے ہندوستانی ریاست ہریانہ کے معروف صحافی رام نند ٹاکیہ کا کہنا تھا کہ اگر سیکیورٹی ادارے ڈیرہ سچا سودا میں مکمل کھدائی کریں تو زمین کی گہرائی سے بہت سارے افراد کی لاشیں ملیں گی جن میں خواتین بھی شامل ہیں،اگر ایسا کر لیا جائے تو دنیا کے سامنے گرمیت کا اصل چہرہ ننگا ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ سچا سودا میں بہت سارے لوگوں کو قتل کیا گیا ،جو لوگ سچ بولنے کی کوشش کرتے تھے گرمیت رام انہیں زندہ جلا دیتا اور پھر ڈیرے کے اندر ہی دفن کر دیتا تھا اور اس کے بعد دفن کی گئی جگہ پر ایک درخت لگا دیا جاتا تھا ۔رام نند ٹاکیہ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ گرمیت رام ڈیرہ سچا سودا میں رہائش رکھنے والے افراد سے ایک فارم بھی بھرواتا تھا جس میں لکھا ہوتا تھا کہ اگر میں مارا گیا تو اپنی موت کا میں خود ذمہ دار ہوں گا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ سچا سودا میں تقریبا 5سو سے زیادہ افراد نے گرمیت رام کے اس موت کے پروانے پر دستخط کئے ہوئے ہیں ،اسی سے اندازہ لگا لیا جائے کہ پوری ریاست ہریانہ سے کتنے افراد نے یہ فارم بھر کر گرمیت سنگھ کو دیئے ہوئے ہوں گے ؟۔ بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ سرسا میں گرمیت رام لوگوں کی زمینوں پر بھی قبضہ کر لیتا تھا جبکہ بعض لوگوں کو گرمیت رام نے ان کی زمینوں کی انتہائی کم قیمت دی ،جبکہ ڈیرہ کے اکثر لوگ میری جان کے مخالف اور کئی بارجان سے مارنے کے لئے مجھ پر حملہ آور ہو چکے ہیں ،کوئی بھی شخص ڈیرہ سچا سودا میں گرمیت رام کے خلاف نہیں بولتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ سچا سودا میں بڑی بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود بھی چھپایا گیا ہے ،اب حالات بدلنے کے ساتھ ممکن ہے کہ ڈیرہ میں رکھا گیا اسلحہ کہیں غائب کر دیا گیا ہو۔

انجلینا جولی کا اداکاری کے میدان میں واپسی کا فیصلہ

لندن(شوبز ڈیسک) معر و ف اداکارہ انجلینا جولی نے دوبارہ فلم انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انجلینا جولی نے اپنی نجی زندگی کی مشکلات اور بیماری کے باعث فلم انڈسڑی کو خیر باد کہہ دیا تھا لیکن اب پھر وہ فلم انڈسٹری میں جلوہ گر ہونگیں۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب میری گھریلوذمہ داریوں میں کمی ہوئی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اب مجھے کام کی طرف واپسی کر نی چاہیے۔یاد رہے کہ ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان صلح ہوگئی ہےاور دونوں کے درمیان غلط فہمیاں بھی ختم ہوگئی ہیں۔ لہذا دونوں اداکاروں نے اپنی زند گی کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رقص تھیٹر کیلئے نا گزیر ،ختم کردیا جائے تو تھیٹر بند ہوجائینگے

لاہور (شوبز ڈیسک) تھےٹر کی معروف اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں سفارش کی بناءپر آنے والوں کا کیرئیر زیادہ طویل نہیں ہوتا ،بھرپور محنت سے عزت اور مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کےلئے سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز سمیت کسی بھی شعبے میں ٹیلنٹ رکھنے والوںکو آگے آنے سے نہیں روکا جا سکتا ۔شوبز میں بہت سے لوگ سفارش کراتے ہیں لیکن اس بنیاد پر شروع ہونے والا کیرئیر زیادہ طویل نہیں ہوتا کیونکہ سفارش صرف اےک بار کام آتی ہے با ر بار نہےں ۔ انہوںنے کہاکہ مےں جس مقام پر کھڑی ہوں اس کو حاصل کرنے کےلئے مےں نے دن رات محنت کی ہے تب جا کر اس مقام پر پہنچی ہوں مگر بدقسمتی سے نئی آنے والی لڑکےاں محنت سے جی چراتی ہےں اور شارٹ کٹ کے چکروں مےں پڑ کر شوبز سے جلد آﺅٹ ہوجاتی ہےں ۔ انہوںنے کہاکہ دور حاضر کاکمرشل تھےٹر اپنے معمول کے مطابق پےش کےا جارہا ہے اور شائقےن جو ڈرامہ دےکھنا چاہتے وہ دکھاےا جارہا ہے ۔اس مےں مزےد بہتری کی گنجائش موجود ہے مگر اس طرف کوئی توجہ نہےں دی جارہی جو بڑی تشوےش کی بات ہے ۔ا نہوںنے کہاکہ رقص تھےٹر کی ضرورت بن چکا ہے اگر اس حصے کو ختم کردےا جائے تو تھےٹر بھی بند ہوجائےں گے جو فن اور فنکار دونوں کے مفاد مےں نہےں ہے ۔

حمیر ارشد کی شو میں شاندار پرفارمنس حاضرےن کے دل جیت لئے

لاہور (شوبز ڈیسک) گلوکارہ حمےر ارشد نے وفاقی دارالحکومت کے مقامی ہوٹل مےں شاندار پرفارمنس دے کر حاضرےن سے بھرپور داد حاصل کی ۔ گلوکارہ حمےر ارشد نے ملٹی نےشنل کمپنی کے زےر اہتمام اسلا م آباد کے اےک ہوٹل مےں لائےو پرفارمنس کا مظاہرہ کےا جس مےں انہوں نے ملکہ ترنم نور جہاں، استاد نصرت فتح علی خاںکے گائے ہوئے گانوں کے ساتھ اپنے معروف گانے سنا کر حاضرےن پر سحر طاری کردےا ۔ شرکاءنے بہترےن پرفارمنس پر حمیر اارشد کو بھرپور تالےاں بجا کر داددی ۔

شائقین کو سینما میں واپس لانے کیلئے فلم میکرز کو محنت کرنا ہوگی

کراچی (شوبز ڈیسک)سپرماڈل واداکارہ سارہ خان نے کہا کہ عید کی فلموں کے بزنس نے جد ید دور کی فلموں کا مستقبل روشن کردیا ہے۔ اچھے اورمنفرد موضوعات پربننے والی فلمیں ہی پاکستان فلم انڈسٹری کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک لیجاسکتی ہیں، فارمولافلم اب شائقین کوسینما تک نہیں لاسکتی،ملک بھرمیں سینما گھروں کی تعداد میں اضافہ اورامپورٹ قوانین کے تحت لائی جانے والی فلموں نے شائقین کوگھروں سے دوبارہ سینما تک پہنچایا ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میںسارہ خان نے کہا بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں کام کرنے والے فنکارآج اگردنیا بھرمیں پسند کیے جاتے ہیں تواس کا کریڈٹ حقیقت میں ان کا منفرد کام ہے۔

موقع ملا تو کرینہ کے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہوں گا

کراچی (شوبز ڈیسک)ہمایوں سعید بالی ووڈ حسیناﺅں کے دیوانے نکلے ،نامور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں کرینہ کپور بہت پسند ہیں اور اگر انہیں موقع ملا تو وہ کرینہ کپور کے ساتھ فلموں میں کام کرنا چاہیں گے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکار ہمایوں سعید ان دنوں اپنی فلم پنجاب نہیں جا ﺅں گی کی کامیابی کاجشن منارہے ہیں، عید کے موقعے پر ریلیز ہونے والی فلم پنجاب نہیں جاﺅں گی میں ہمایوں سعید کے علاوہ مہوش حیات اور عروہ حسین نے مرکزی کردارادا کیے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران فلم کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ پنجاب نہیں جاﺅں گی کی پوری ٹیم نے فلم کو بنانے میں کڑی محنت کی تھی جس کا ہمیں بہت اچھا نتیجہ حاصل ہوا ہے، فلم کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی مل رہی ہے، لوگ ہمیشہ اچھی اورمعیاری فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں اورہماری فلم میں یہ سب کچھ موجود ہے۔ پاکستان کی تقریبا تمام بڑی اداکاراں کے ساتھ کام کرنے والے اداکارہمایوں سعید سے جب پوچھا گیا کہ اب وہ مزید کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ تو انہوں نے کہا کہ وہ کرینہ کپورخان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ ہمایوں نے مزید کہا کہ کرینہ بہت اچھی اور باصلاحیت اداکارہ ہیں ، کرینہ کے علاوہ انہوں نے بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کترینہ بے انتہا خوبصورت ہیں جب کہ ایشوریا رائے بھی اس فہرست میں شامل ہیں، ایشوریا رائے کی آنکھیں بہت خوبصورت ہیں لہذا اگر انہیں موقع ملا تو وہ ان تین اداکاراں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔

کلثوم نواز کی بیماری بارے شہباز شریف کی اہلیہ کا ایسا انکشاف کہ سب نے سر پکڑ لئے

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کی جانب سے نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی علالت کے حوالے سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔ تہمینہ درانی نے کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔جبکہ تہمینہ درانی نے مزید کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ کلثوم نواز کی جن میڈیکل رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے کہ امید ہے وہ جلد آجائیں اور ان میں کلثوم نواز کیلئے اچھی خبر ہو۔ اس حوالے سے معروف صحافی شاہین صہبائی نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹس اب تک آئی ہی نہیں ہیں تو پھر ان کی کینسر سرجری کیسے ہو گئی ہے؟ شاہین صہبائی کے مطابق تہمینہ درانی کے بیان نے نواز شریف کی اہلیہ کی کینسر سرجری پر سوالیہ نشانہ لگا دیا ہے۔