لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔پنجاب میں پیپلزپارٹی کو تحریک انصاف کے ہاتھوں وکٹیں گرنے کے ایک نہ ختم ہونے والے سلسلے کا سامنا ہے ۔پیپلزپارٹی کے صوبہ پنجاب سے اہم رہنما جن میں فردوس عاشق اعوان، امتیاز صفدر وڑائچ ،ندیم افضل چن، بابر اعوان اور صمصام بخاری تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں ۔ روزنامہ اوصاف کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی اور نظریاتی رہنما اعتزاز احسن پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے پر تول رہے ہیں ۔
Yearly Archives: 2017
یوسین بولٹ نے پروفیشنل فٹبالر بننے کا ارادہ کر لیا
جمیکا (آن لائن)یوسین بولٹ کا اتھلیٹکس سے جی بھر گیا ، اولمپک چیمپئن نے پروفیشنل فٹبالر بننے کی ٹھان لی ، جمیکن اتھلیٹ ان دنوں جاپان میں بچوں کو رننگ کے گر بھی سکھا رہے ہیں ۔دنیا کے سابق تیز ترین انسان یوسین بولٹ اب فٹبال کھیلیں گے ۔ یوسین بولٹ ان دونوں جاپان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جاپانی بچوں کی دوڑ لگوائی اور انہیں ریس کے گر سکھائے ۔ جمیکن اتھلیٹ نے پروفیشنل فٹبالر بننے کے لئے بھی غور شروع کر دیا ۔یوسین بولٹ کا کہنا تھا کہ کیرئیر میں بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیئے ۔ وہ جمیکا کا نام روشن کرنے پر خوش ہیں ۔ جمیکن اتھلیٹ کو کرکٹ کھیلنے کا بھی خوب شوق ہے ، اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ گزشہ ماہ اتھلیٹکس کو خیر باد کہہ چکے ہیں ۔ #/s#
کوہلی نے تین عظیم پاکستانی کھلاڑیو ں کو بھی اپنا استاد تسلیم کرلیا
نئی دہلی ( آن لائن ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتا ن ویرات کوہلی نے تین عظیم پاکستانی کھلاڑیو ں کو بھی اپنا استاد تسلیم کرلیا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ” دنیا بھر کے اساتذہ اور بالخصوص کرکٹ سے وابستہ استادوں کے لیے ’ہیپی ٹیچرز ڈے “۔ کوہلی کے اس پیغام کے پیچھے دنیا کے عظیم کرکٹر کے نام لکھے ہوئے تھے اور ان کے ان استادوں کی فہرست میں پاکستان کے عمران خان ، جاوید میانداد اور انضمام الحق کا نام بھی شامل تھا۔
عبدالرزاق کی قسمت بھی جاگ اُٹھی
آئی سی سی وفد کی قذافی سٹیڈیم آمد
لاہور(نیوزایجنسیاں) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی خصوصی سکیورٹی ٹیم نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔آئی سی سی کی دو رکنی ٹیم تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز لاہور پہنچی تھی جہاں آزادی کپ کے تینوں میچ 12، 13 اور 15 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے فول پروف انتظامات پر سکیورٹی ٹیم کو بریفنگ دی اور یقین دلایا کہ فاف ڈیو پلیسی کی قیادت میں آنے والی 14 رکنی ٹیم کو صدارت سطح کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔اس کے ساتھ ورلڈالیون کے دورے کے حوالے سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کا بھی اہم اجلاس ہوا جس میں انتظامات حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا۔ورلڈ الیون میچز میں سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر قذافی اسٹیڈیم کمپلیکس میں 9 تا 16 ستمبر تک کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق انڈیپنڈنس کپ میں ورلڈ الیون کے میچ 12،13اور 15ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جس میں اہم غیر ملکی کھلاڑی شریک ہیں۔ورلڈ الیون ٹیم کے میچز کے لیے لاہور اور بالخصوصی قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جارہے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی دو رکنی اسپیشل سکیورٹی ٹیم نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی کی ٹیم کو ورلڈ الیون کے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔دوسری جانب 9سے 16ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم کمپلیکس میں کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور امین وینس کی صدارت میں ورلڈ الیون میچز کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آئی سی سی کے سکیورٹی ممبران اور فیکا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس میں تین ٹی ٹونٹی میچز کے لیے سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مریم نواز کا قتل, سنسنی خیز خبر, ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے ابدالی چوک میں خطاب کے دوران سکیورٹی اداروں نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 پستول اور 20 گولیاں برآمد کر کے اس کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے،بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی حلقہ این اے 120 میں الیکشن مہم کے دوران پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک پستول اور 20 گولیاں برآمد کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا
ملک بھر میں یوم دفاع کی خصوصی تقریبات جاری
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں 52واں یوم دفاعِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ملک بھر میں 52 واں یوم دفاع پاکستان آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، یوم دفاع پاکستان کے موقع پراسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21، توپوں کی سلامی سے ہوا، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقارتقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے اور 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اور نشان حیدر پانے والے شہدا کی یاد گاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جارہی ہے۔کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح اور لاہور میں لعلامہ اقبال کے مزاروں پرگارڈز کی تبدیلی کی تقاریب کا انعقاد پوا۔ یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پشاور میں پاک فوج کے زیر اہتمام کرنل شیر خان اسٹیڈیم اور کوئٹہ میں بھی پاک فوج کے زیر اہتمام عسکری میلے کا اہتمام کیا گیا۔
ریحام خان کی تیسری شادی،دیکھئے اہم خبر
چین نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا،ایسا بیان کے ملک دشمن عناصر حواس باختہ ہوگئے
ملتان(ویب ڈیسک) میٹرو کرپش معاملہ، چین حقائق سامنے لے آیا،پاکستان میں حکومت مخالفین کو سانپ سونگ گئے ایک نجی چینل کے ملتان میٹرو پروجیکٹ میں کرپشن کے الزامات کی بوچھاڑ کو بنیاد بنا کر حکومت مخالف میڈیاگروپس اور سیاستدانوں نے گزشتہ کئی دِنوں سے اپنی تنقید کی توپوں کا رُخ مسلم لیگ(ن) خصوصاً وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جانب کئے رکھا۔نہ پاکستان کی اندرونی حالات کا خیال رکھا گیانہ دوست ملک چائنا سے اچھے روابط کو مقدم جانا گیا۔اِن الزامات کو ہوا دینے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیش پیش رہے او ر اپنی تقاریر کے علاوہ اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے ایک طوفان بدتمیزی برپا کئے رکھا۔ مگر اب ناقدین کا شہباز شریف کے خلاف سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی ذلت کی گہرائیوں میں دب کر اپنی موت آپ مر چکا ہے،تنقید کے توپیں ٹھنڈی ہوچکیں ہے۔جب سے چین ملتان میٹرو کرپشن معاملہ کے حقائق سامنے لایا ہے حکومت مخالف میڈیا گروپس اور سیاستدانوں کو ایسی منہ کی کھانی پڑی ہے کہ منہ چھپانے کو جگہ نہیں مل رہی ۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی چینی سفارت خانے نے ملتان میٹرو کرپشن کے حوالے حکومت پنجاب کے موقف کی تائید کی تھی۔اور اب چینی وزارت خارجہ بھی میدان میں اُتر آیا ہے اور کہا ہے کہ چینی کمپنی یا بائٹ کے پاکستانی کمپنی یا کسی شخص کے درمیان معاشی تعلق یا رقم کی منتقلی کے شواہد نہیں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ چین کے سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر یابائٹ کمپنی سے متعلق تحقیقات کیں، یابائٹ نے پاکستانی سیاستدانوں کے خطوط بطورثبوت پیش کیے تھے جنہیں مسترد کرتے ہوئے ناقابل قبول قرار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یا بائٹ نے16۔ 2015میں اوورسیز منصوبوں میں ہیرا پھیری سے آمدن بڑھا چڑھا کر ظاہر کی، ریگولیٹری کمیشن یا بائٹ کمپنی کوسزا دے گی اور کمپنی کوسزا کے نتائج سے متعلق امور چند روز میں شائع بھی کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی حکام اس سے پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ یا بائٹ کمپنی پاکستان میں کام نہیں کرتی، یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی ملتان میٹرو میں کرپشن کے الزامات پہلے ہی مسترد کردئیے تھے۔شہباز شریف نے الزام لگانے والوں کو چیلنج دیا تھا کہ ثبوت پیش کردیں تو قوم ان کی گردن اُڑا دے۔مگر چین کا موقف بھی سامنے آ جانے سے کچھ مخالفین کو تو سوشل میڈیا پر سانپ سونگ گیا اور کچھ میڈیا گروپس کے حواس باختہ ہوگئے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے دائر کئے گئے اربوں روپے کے ہرجانے کے دعویٰ سے کیسے بچ پائیں گے ۔؟
شاہد حامد کو قتل کرنے کا حکم کس نے دیا؟ ملزم کا بانی ایم کیو ایم بارے سنسنی خیز انکشاف
کراچی (اے این این ) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد قتل کیس کے گرفتار ملزم محبوب غفران نے مجسٹریٹ کے سامنے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ملزم نے مجسٹریٹ کے روبرو اعترافی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت 4 افراد نے شاہد حامد کی گاڑی پر فائرنگ کی اور جس گاڑی میں ہم سوار تھے وہ میرے اپارٹمنٹ میں کھڑی کی گئی۔ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ صولت مرزا، منہاج قاضی، راشد اختر، آصف باری اور میں نے واردات کی جب کہ شاہد حامد کو قتل کرنے کے لئے ہدایات ندیم نصرت نے بانی ایم کیو ایم کے حکم پر دی۔ملزم کے مطابق روپوشی کے دوران ندیم نصرت لندن سے ٹیلی گرافک ٹرانسفر کے ذریعے اخراجات بھیجتے رہے اور منہاج قاضی کی گرفتاری کے بعد وہ روپوش ہوگیا تھا۔محبوب غفران نے اعترافی بیان میں بتایا کہ وہ 1986 سے ایم کیو ایم کا کارکن تھا اور شاہد حامد کو قتل کرنے کے 4 ماہ بعد پارٹی کے لئے کام چھوڑ دیا تھا۔شاہد حامد قتل کیس میں منہاج قاضی گرفتار اور صولت مرزا کو پھانسی ہوچکی ہے جب کہ محبوب غفران کو سی آئی اے پولیس نے اگست 2017 میں کوٹری سے گرفتار کیا تھا۔