میانمار میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے: انڈونیشین صدر جدودو

کراچی(ویب ڈیسک)انڈونیشیا کے صدر جوکو جدودو نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمان سب سے بڑی اقلیت ہیں لیکن حیرت ہے کہ پھر بھی میانمار کی حکومت کو مسلمانوں پر ہونے والا ظلم نظر نہیں آتا؛ مسلمانوں کے قتل عام پر میانمار کے صدر کی خاموشی افسوس ناک ہے۔
انڈونیشیائی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میانمار میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ سیکڑوں روہنگیا مسلمانوں کو شہید کرکے ان کے ہزاروں گھر جلادئیے گئے ہیں۔دوسری جانب نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والا ظلم بند ہونا چاہیے۔ معصوم بچوں کا کیا قصور ہے جنہیں قتل کیا جارہا ہے اور گھروں کو جلایا جارہاہے؟ میانمار کی صورتحال دیکھ کر ہمارا دل ٹوٹ چکا ہے۔ ملالہ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر میانمار کی حکومت کا کردار انتہائی شرم ناک ہے۔ میانمار کی حکومت کو چاہیے کہ وہاں بسنے والے مسلمانوں کو شہریت دے اور ان کا قتل عام بند کرے۔
واضح رہے کہ میانمار (برما) میں روہنگیا مسلمانوں پر ریاستی سرپرستی میں جاری مظالم اور بے رحمانہ سلوک کے خلاف عالمی رائے عامہ بتدریج بڑھ رہی ہے۔
اسی کے ساتھ سوشل میڈیا پر میانمار کی حمکراں جماعت کی لیڈر اور امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی خاتون آنگ سانگ سوچی پر بھی شدید تنقید کی جارہی ہے کیونکہ انہوں نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اب تک مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کےلیے سرگرم حلقوں کا کہنا ہے کہ اپنی اس حرکت کی بنائ پر آنگ سانگ سوچی اس انعام کی حقدار نہیں رہیں اور انہیں یہ انعام واپس کردینا چاہیے۔

پاکستانی فلموں نے عید پردھوم مچادی

کراچی(ویب ڈیسک) عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں نے دھوم مچادی ہے اور ان کے تمام شو ہاو¿س فل جارہے ہیں۔ سینما گھروں میں شہریوں کا ہجوم قابلِ دید ہے جبکہ ”پنجاب نہیں جاو¿ں گی“ اور ”نامعلوم افراد 2“ کو باکس آفس پر عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔
خبروں سے پتا چلتا ہے کہ عید الاضحیٰ کے پہلے دو دنوں میں ”پنجاب نہیں جاو¿ں گی“ نے 5 کروڑ روپے جبکہ ”نامعلوم افراد 2“ نے تقریباً 3 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے جو اس سال عیدالفطر کے موقعے پر ریلیز ہونے والی تمام فلموں کے مجموعی بزنس سے بھی زیادہ ہے۔ملک بھر کے ممتاز سینما گھروں پر فلم بینو ں کا ہجوم ہے جبکہ عیدِ قرباں کی دونوں کامیاب ترین فلموں میں قدرِ مشترک ان کی کہانی میں کامیڈی کا تڑکا ہے۔ 2014 میں ریلیز ہونے والی ”نامعلوم افراد“ کا سیکوئل ”نامعلوم افراد 2“ اس سال بھی فلم شائقین کی داد سمیٹ رہا ہے البتہ اس کی کہانی بالی ووڈ فلم ”پھر ہیرا پھیری“ سے متاثر دکھائی دیتی ہے۔ پہلے کی طرح اس سیکوئل میں بھی جاوید شیخ، فہد مصطفی اور محسن عباس حیدر نے مرکزی کردار نبھایا ہے جبکہ عروہ حسین، بانیہ عامر اور نیر اعجاز معاون کرداروں کے روپ میں دکھائی دیتے ہیں۔
”پنجاب نہیں جاو¿ں گی“ ہمایوں سعید کی پروڈکشن ہے جو اس سے پہلے ”جوانی پھر نہیں آنی“ بنا چکے ہیں جو اب تک پاکستان کی کامیاب ترین فلم ہے۔ جہاں تک مرکزی کرداروں کا تعلق ہے تو ان میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے ساتھ ساتھ عروہ حسین بھی شامل ہیں۔ پاکستانی فلم ناقدین کی رائے میں ”پنجاب نہیں جاو¿ں گی“ ہمایوں سعید کی سابقہ پروڈکشن سے بھی کہیں زیادہ معیاری اور قابلِ دید ہے جس میں تمام اداکاروں نے اپنے اپنے کرداروں میں حقیقت کے رنگ بھرے ہیں۔
سینما گھروں پر عوام کا ہجوم دیکھ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ناقص اور غیر معیاری فلمیں دیکھ دیکھ کر ناراض پاکستانی فلم بینوں کا غصہ ختم ہوچکا ہے اور اب وہ دوبارہ سے پاکستانی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔اس عید پر ایک حیر ت انگیز بات یہ دیکھنے میں آئی کہ بھارتی فلم ”بادشاہو“ جو اسی عید پر ریلیز ہونے والی تھی، اسے ملک بھر میں کوئی سینما نہیں مل سکا جس کی وجہ سے اس کی ریلیز کی تاریخ ایک ہفتہ آگے بڑھادی گئی ہے۔

بریڈ پٹ اور انجلینا جولی ہوئے ایک بار پھر ایک

لاس اینجلس(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کا سابق سٹار جوڑا بریڈ پٹ اور انجلینا جولی شاید تاریخ دہرانے کے قریب ہیں۔ میڈیا میں خبریں ہیں کہ وہ موجودہ دور کے برٹن اور ٹیلر بننے جا رہے ہیں۔ہالی ووڈ کا دیومالائی قرار دیا گیا جوڑا بریڈ پٹ اور انجلینا جولی؟ کیا ایک بار پھر ایک ساتھ ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں طلاق کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار جوڑا ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں۔جوڑے کے سوانح نگار این ہالپرن کا کہنا ہے سات ہفتے پہلے دونوں ایک دوست کے گھر ایک دوسرے سے ملے۔ بریڈ نے پہل کی تو گلے شکوے سب بھول گئے اور انجلینا اس کی بانہوں میں آ گئیں۔ بارہ برس کی رفاقت کے بعد طلاق کا صدمہ دونوں کے لئے ایک جیسا تھا۔ دونوں کو سنبھلنے کے لئے ماہر نفسیات کی خدمات لینا پڑیں۔امریکی میڈیا برینجلینا کو موجودہ دور کا رچرڈ برٹن اور ایلزبتھ ٹیلر قرار دے رہے ہیں۔ 1960ءکی دہائی میں برٹن اور ٹیلر میں دو بار طلاق ہوئی لیکن دونوں بار وہ ایک ہو گئے

برطانیہ میں بھی ریلوے ملازمین کی ہڑتال ، لاکھوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا

لندن (ویب ڈیسک) ہڑتال کے باعث طلبا اور لاکھوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ، ہڑتال ریل کمپنیوں سے گارڈز کی نوکریاں ختم کرنے کے خلاف کی گئیبرطانیہ میں تین ریل کمپنیوں کے عملے کی ہڑتال کے باعث مسافر خوار ہو گئے ، سولہ سو ریل گاڑیاں چل ہی نہ سکیں جس کے باعث بس سٹیشنوں پر رش لگ گیا۔گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھلے تو ریل کمپنیوں کی ہڑتال کے باعث طلبا سمیت لاکھوں مسافر مشکل میں پھنس گئے۔ سدرن ، ناردرن اور مرسی ریل کا عملہ گارڈز کی ملازمتوں کے ممکنہ خاتمے کے خلاف جمعہ سے ہڑتال پر ہیں۔حکومت کی جانب سے کرایوں میں کمی کے حکم پر ریل کمپنیوں نے گارڈز کی نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس پر عملے نے ہڑتال کر دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آج مرسی ریل کی آٹھ سو میں سے صرف ایک سو ساٹھ جبکہ ناردرن کی ڈھائی ہزار میں سے نو سو ٹرین چلیں گی جبکہ سولہ سو منسوخ کر دی گئی ہیں۔

شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربہ کے بعد امر یکا میں قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب

واشنگٹن(ویب ڈیسک)شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے بعد امریکا میں قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ جنوبی کوریا، جاپان اور چین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔ شمالی کوریا نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کو ہوا میں اڑا دیا۔ ہائیڈروجن بم کا تجربہ ہوا تو کوریائی خطے میں بھونچال آگیا۔ جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے سر جوڑ لیے۔ صدر مون جائے اِن نے تجربے کے بعد کی صورتحال پر غور شروع کر دیا۔شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ادھر امریکی وزیر خزانہ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کا عندیہ دیا ہے۔ جاپان کے وزیر اعظم شینزو ایبے نے شمالی کوریا کے اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ چین نے سرحدی علاقوں میں تابکاری کے اثرات کی جانچ شروع کر دی ہے۔

نئی ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے پاکستان چھٹے نمبر پر آگیا

دبئی: جنوبی افریقہ آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس میں جنوبی افریقہ 5957 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 5505 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ پاکستان  3885 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ بھارت 5266 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔بالنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزووڈ پہلےنمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے حسن علی ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔ جنوبی افریقا کے عمران طاہر دوسرے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹاک تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بھارتی فاسٹ بولر بھومرا 27 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ بھومرا نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں 15 وکٹیں حاصل کیں۔بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں اور انہوں نے ٹنڈولکر کا 887 پوائنٹس کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں 330رنز بنائے۔ پاکستان کے بابر اعظم پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے اور پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے نمبر پر ہیں۔

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے روہنگیا مسلمانوں پر لرزہ خیز مظالم کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کراتے ہوئے میانمار (برما) میں مسلمانوں پر جاری خوفناک ظلم و ستم پر فوری بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر عارف علوی، شیریں مزاری، اسد عمر اور شفقت محمود نے تحریک التواء جمع کرائی۔تحریک انصاف نے کہا کہ لاکھوں برمی مسلمانوں کے گھر نذر آتش کئے جارہے ہیں، یہ ایوان میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کا معاملہ فوری طور پر اٹھائے، ایوان میں جامع بحث کی جائے اور قومی لائحہ عمل سامنے لایا جائے۔

کراچی کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

کراچی: سچل کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں. کراچی سچل کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 4 دہش گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ٹاؤن میں کالعدم انصارالشریعہ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا تاہم دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں ممکنہ طور پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر پولیس نے پورے علاقے کا  محاصرہ کررکھا ہے  اور گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔

شہباز شریف سے سیاسی مخالفت مہنگی پڑ گئی۔۔عمران خان سوشل میڈیا پر بھی یوٹرن لینے پر مجبور

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر شرمندگی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے حسب عادت مسلم لیگ (ن) سے سیاسی مخالفت کی بنیاد پر شہباز شریف کے حوالے سے کسی غیر معروف ویب سائیٹ کی غیر تصدیق شدہ خبر کو ٹیوئٹ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق معاملہ کچھ یوں تھا کہ عید کے دوسرے دن 3ستمبر کو رات 10:46بجے عمران خان نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھاکہ ”شہبازشیر یف کے میگا پروجیکٹس اور میگا کرپشن کا ایک اکاو¿نٹ“اور ساتھ میں کسی غیرمعروف نیوز ویب سائیٹ کا لنک بھی منسلک تھاجسکا ٹائٹل تھاکہ ”شہباز شریف نے ترکی اور چائنا سے بھی اربوں ا±ڑا لئے، خبر میں انکشاف“،جبکہ عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے نیوز کی فیچرڈ پکچر میں شہباز شریف کو چائنا کے وزیراعظم اور ترکی کے صدر طیب اردگان کے ساتھ مصافحہ کرتے دیکھا یا گیا تھا۔دلچسپ بات یہ تھی کہ چند لمحات میں ہی غیر معروف نیوز ویب سائیٹ کا لنک غیرفعال ہوچکا تھا اور لنک پر کلک کرنے سے یہ پیغام سامنے آنے لگا کہ ”سروس مہیا نہیں،سروسر عارضی طور پر آپ کی درخواست پر سروس دینے کے قابل نہیں۔۔۔۔۔“عمران خان کا یہ سیاسی وار اکارگر ثابت نہ ہوسکا۔اورسراسر جھوٹی ،من گھرٹ اور بے بنیادخبر شیئر کرنے پر عوام نے اپنے کمنٹس میں عمران خان کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا،کسی کا کہنا تھا کہ ”حضور کاپی پیسٹ نہ کیا کریں، لنک کھول کر دیکھ بھی لیا کریں، یوتھیاز کو بھی یہ جھوٹ کھولنا گوارہ نہیں“،اور کسی کا کہنا تھا کہ ”پی ٹی آئی کے زیراہتمام چلنے والی جعلی اور غیرمعروف ویب سائیٹ کا گھناو¿نا کھیل ناکام ہو گیا“، جبکہ کسی نہ یہ کہہ دیا کہ ”عمران خان سیاسی عدوات پر ملک و قوم کی عزت کو داو¿ پر لگانے لگے ہیں“، کوئی یہ کہنے سے بھی نہ ہچکچایا کہ ”خان صاحب عقل کے ناخن لیں اور دوست ممالک سے تعلقات کا بھی خیال رکھیں“،کوئی اپنے کمنٹ میں غصے سے آگ بگولا نظر آیا کہ”بہت ہوگیا۔۔یہ وقت آ گیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ عمران خان کن کے آلہ کار ہیں“،کسی نے ”کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے“بھی کہہ ڈالا،اکثریت کی یہی ملتی جلتی رائے سامنے آئی کہ ”عمران خان کی گھٹیا سوچ نے عید پر بھی قوم کو تقسیم کر دیا“۔سوشل میڈیا پرایسی درگت بنی کہ شرمسار عمران خان پتلی گلی سے دو نو گیارہ ہونے پر مجبور ہو گئے اورفوراً حسب روایت یو ٹرن لے لیا اور صرف پندرہ منٹ میں اپنی ٹوئیٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔۔

اوول گراونڈ میں تیر پھینکنے والاگرفتار

لندن: اوول گراونڈ میں نوکیلاتیر گرنے کا معمہ حل ہو گیا جب تیر پھینکے جانے والے واقعے میں ملوث ایک 35 سالہ شخص کو لندن پولیس نے حراست میں لیا تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق اس شخص کو سخت نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزاوول گراونڈ میں سرے اور مڈل سیکس میں میچ جاری تھا کہ اچانک اسٹیڈیم کے باہر سے 18انچ لمبا تیر وکٹ کے قریب آ کرگرا تھا جس کا سرا دھات کا تھا۔ جس کے بعد فوری طور پر کھیل رکوا کر پولیس طلب کر لی گئی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسٹینڈز بھی خالی کرا لئے گئے۔ ادھر سرے کے کپتان گیراتھ بیٹی نے کہاکہ تیر کا سرا خاصا تیز نظر آرہا تھا، میں نے عام طور پر ایسا تیر نہیں دیکھا،وہ اگر کسی کو لگ جاتا تو مہلک ثابت ہوسکتا تھا۔ دوسری جانب سرے کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ کا کہنا ہے کہ اس واقعے پر دہشت گردی کے شکوک ظاہر نہیں کئے جاسکتے لیکن میدان کے باہر سے 800میٹر فاصلہ طے کرکے پچ کے قریب آ کر گرنے والے تیر نے پریشانی ضرور پیدا کردی ہے۔رچرڈ گولڈ نے کہا کہ اوسی ایس اسٹینڈز کے قریب شور ضرور سنا گیا تھا تاہم ابھی حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ تیر وہیں سے چلایا گیا۔یہ بھی معلوم نہیں کیا جا سکا کہ تیر جان بوجھ کر چلایا گیا یا اطراف میں کسی سے چل گیا۔ انھوں نے کہا کہ اپنے سیکیورٹی انتظامات اور ممکنہ احتیاطی تدابیر پراز سرنو غور کررہے ہیں۔کافی فاصلے سے گراونڈ میں آنے والی چیزوں کو روکنا آسان نہیں لیکن کوشش کریں گے آئندہ ایسی یشانی نہ ہو۔