مراد شاہ کی اظہار الحسن کے گھر آمد ، قاتلانہ حملے کی مذمت

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد شاہ خواجہ اظہار الحسن کی خیریت دریافت کرنے ان کے گھر پہنچ گئے ۔ مراد علی شاہ نے خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی اور خواجہ اظہار سے اس واقعے کی تفصیلات معلوم کیں ۔

اس موقع پر انہوں نے پولیس کو ملزموں کی جلد سے جلد گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایڈیشنل آئی جی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ شواہدکی مدد سے ملزموں کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں اور بہت جلد واقعے میں ملوث تمام ملزموں کو حراست میں لے لیا جائے گا ۔

ویران میدان رواں ماہ آبا د ہوجائیں گے، مکی آرتھر

لاہور: (ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پاکستان کرکٹ کےلئے خوش آئند ہے۔ پاکستان کے طویل عرصے سے ویران میدان رواں ماہ ایک بار پھر آباد ہوجائیں گے اور ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ورلڈ الیون کے دورے سے پاکستان میں ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار ہونے کی امید کی جارہی ہے جب کہ ورلڈ الیون کے دورے پر پاکستان کے سابق کرکٹرز بھی خوشی سے نہال ہیں۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ طویل عرصے سے نہیں ہورہی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ملک کے لیے خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں7 ٹی 20 میچز کاپاکستان میں انعقاداچھی خبر ہے اور کھلاڑی اچھا کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں جب کہ شائقین بھی سپورٹ کریں گے۔دوسری جانب فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شائقین لمبے عرصے سےانٹرنیشنل کرکٹ کے منتظر تھے اور یہ موقع ہے کہ پاکستان کے شائقین کرکٹ کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم آئیں۔

احمد شہزاد ورلڈ الیون کے خلاف عمدہ کارکردگی کے لئے پر امید

تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی احمد شہزاد ورلڈ الیون کے خلاف عمدہ کارکردگی کے لئے پر امید ہیں۔پاکستان میں انڑنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے سبب کئی کھلاڑی اپنے ہوم کرو¿اڈ اور گراو¿نڈ پر کھیلنے سے محروم رہے ہیں۔(2015 )میں زمبابوے کے مختصر دورہ پاکستان کے بعد اب ورلڈ الیون کے لاہور میں تین ٹی 20میچوں کے لیے پاکستان آنے کے سبب یہ تشنگی بہت سے کرکڑز کے لیے ختم ہونے کا سبب بن رہی ہے۔دائیں ہاتھ کے اوپنر احمد شہزاد جنھوں نے 7مئی (2009 )کو دبئی انڑنیشنل اسٹیڈیم میں آسڑیلیا کے خلاف اولین ٹی 20 میچ کھیلا تھا اور ستمبر( 2015) میں انہوں نے زمبابوے کے خلاف 2 ٹی 20 میچوں میں ایک نصف سنچری کیساتھ 73رنز بنائے تھے۔احمد شہزاد نے 48 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کے لیے 24.63 کی اوسط سے 1133 رنز ایک سنچری اور 6 نصف سنچریوں کی مدد سے بنا رکھے ہیں۔ٹی 20 کرکٹ میں عمر اکمل، شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاہد آفریدی کے بعد احمد شہزاد ایک ہزار سے زائد رنز اسکور کرنے والے پانچویں کھلاڑی ہیں،13ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں دوسرا ٹی 20 احمد شہزاد کے کیرئیر کا 50 واں میچ ہوگا۔30مارچ (2014)کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف احمد شہزاد نے 62 گیندوں پر ناقابل شکست 111 رنز بنا کر پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہو نے کا اعزاز حاصل کیا جس نے تینوں فارمیٹ یعنی ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں سنچری بنائی۔دنیا کے اب تک 9 کھلاڑی ہی یہ کارنامہ انجام دے سکے ہیں اور ان میں جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی بھی شامل ہیں جو کہ ورلڈ الیون کے کپتان کی حیثیت سے پاکستان آرہے ہیں۔

آفریدی اور یونس کیوں ناراض ہوئے؟

آپ 20 سال سے زائد کسی عام دفتر میں کلرک کی ملازمت بھی کریں تو عموماً ریٹائرمنٹ کے بعد اعزاز میں تقریب سجائی جاتی ہے، لوگ خدمات کو سراہتے ہیں اور پھر ان قیمتی یادوں کا سرمایہ لیے باقی زندگی بسر ہوتی ہے،بات اگر کسی کرکٹر کی آئے تو بظاہر تو وہ بڑی گلیمرس زندگی گذارتا ہے۔
عزت، دولت ، شہرت اسے سب کچھ ملتی ہے، مگر اس دوران جو قربانیاں دینا پڑتی ہیں وہ عام آدمی کو نہیں معلوم، کئی کئی ماہ اپنوں سے دور رہنا،کچھ کر دکھانے کے دباو¿ سے صحت کا متاثر ہونا اور دیگر مسائل انسان کوکبھی کبھی اس موڑ پر لے آتے ہیں جب وہ یہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بھاگنے کو بھی تیار ہوتا ہے، مگر اگلی صبح جب دوبارہ گرین شرٹ زیب تن کرتا ہے تو سب کچھ بھلا کر دوبارہ ملک کیلیے کچھ کر دکھانے کا جذبہ بیدار ہو چکا ہوتا ہے،شاہد آفریدی21 سال پاکستان کرکٹ کی خدمت کرتے رہے،اس دوران ٹیم کو کئی میچز جتوائے، گزشتہ برس انھوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔
ہر کھلاڑی کی طرح وہ بھی چاہتے تھے کہ عزت سے رخصت کیا جائے مگر شاید یہ بھول گئے کہ پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا، یہاں بڑے بڑے کھلاڑی باعزت رخصتی کو ترسے ہوئے گھر واپس گئے،آفریدی کو میں بہت قریب سے جانتا ہوں،وہ کسی سے دوستی کریں تو اسے زندگی بھر نہیں چھوڑتے، لوگوں پر حد سے زیادہ اعتماد نے انھیں نقصان بھی پہنچایا،ان کا نام استعمال کر کے بعض افراد کہاں سے کہاں پہنچ گئے، مگرانھوں نے کبھی کسی پر احسان نہیں جتایا۔
جاوید ا?فریدی کو لوگ شاہد آفریدی کا بھائی سمجھتے ہیں مگر کیا ا?پ جانتے ہیں کہ وہ بھائی تو کیا کزن بھی نہیں ہیں، ابھی چند روز قبل ہی میں نے بھارتی اخبار میں پڑھا کہ ”آفریدی کے بھائی نے جنوبی افریقی گلوبل لیگ میں ٹیم خرید لی“ حالانکہ شاہد اور جاوید کے تعلقات اب پہلے جیسے نہیں رہے، انھوں نے پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی بھی چھوڑ دی مگر پھر بھی کبھی کسی فورم پر آکر یہ نہیں کہا کہ جاویدآفریدی سے میری کوئی رشتے داری نہیں ہے،فواد عالم اور احمد شہزاد سمیت کئی کرکٹرز ایسے تھے جن کے کیریئر شاہد آفریدی نے بنائے۔
الوداعی میچ کے معاملے میں انھیں اپنوں نے ہی دھوکا دیا، انضمام الحق کی وہ دل سے عزت کرتے ہیں، مگر انھوں نے بھی آفریدی کے ساتھ گیم کھیلا، اگر وہ چاہتے تو بطور چیف سلیکٹر اسٹینڈ لے کر انھیں اسکواڈ میں شامل کر کے باعزت واپسی کا موقع دیتے مگر بورڈ آفیشلز کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلاتے رہے، ان دنوں شہریارخان دل کا آپریشن کرانے کے بعد آرام کر رہے تھے، معاملہ نجم سیٹھی تک پہنچا ، انھوں نے صاف الفاظ میں الوداعی میچ کی مخالفت کر دی، وہی سیٹھی اب چیئرمین بنے تو آفریدی سے کہہ رہے ہیں آو¿ ورلڈ الیون والے میچ میں ہم شیلڈ اور چند لاکھ روپے دیں گے، وہ شاید یہ نہیں جانتے کہ شاہدآفریدی کو کبھی پیسوں کی لالچ نہیں رہی، ان کی فاو¿نڈیشن غریب و نادار لوگوں کی مدد کیلیے ہی کروڑوں روپے خرچ کر دیتی ہے۔
اگر بورڈ حکام کی نیت صاف تھی تو انھیں ورلڈ الیون یا پاکستانی ٹیم میں شامل کرا کے ایک میچ کھلا دیتے، اس سے کوئی زمین نہیں پھٹ جاتی، بلکہ شائقین کو ہی خوب تفریح میسر آتی مگر انا پرست آفیشلز کو یہ برداشت نہ تھا، ایک صحافی نے پریس کانفرنس میں اس حوالے سے سوال پوچھا تو نجم سیٹھی نے صاف انکار کر دیا تھا، آفریدی بھی کوئی بچہ نہیں، وہ صاف سمجھتا ہے کہ یہ لوگ دل سے عزت افزائی نہیں چاہ رہے اسی لیے آنے سے انکار کر دیا، اب بورڈ حکام انھیں منانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر مجھے نہیں لگتا کہ وہ مانیں گے، ویسے بھی افغان لیگ کھیلنے کیلیے جانا ہے، بورڈ نے آفریدی کو الوداعی میچ نہیںدیا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، عوام کے دل میں ان کا جو مقام ہے وہ کبھی کم نہیں ہو سکتا، دنیا بھر میں موجود لاکھوں پرستاروں کی محبت ہی ان کیلیے سب سے بڑا انعام ہے۔
اسی طرح یونس خان کا معاملہ ہے، اگر آپ ان کی فٹنس دیکھیں تو نوجوان بھی شرما جائیں کہ اس عمر میں یہ ہم سے بھی آگے ہے، وہ مزید ایک، دو سال ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتے تھے، مگر چیف سلیکٹر انضمام الحق بار بار جتا رہے تھے کہ ” ہمیں نوجوان کھلاڑی درکار ہیں“ یونس نے سمجھ لیا کہ ایک سیریز خراب گزری تو یہ لوگ ٹیم سے باہر کر دیں گے لہذا بہتر یہی ہے کہ خود ہی سائیڈ پر ہو جاو¿، انھوں نے ایسا ہی کیا، ملک کیلیے لاتعداد کارنامے انجام دینے والا پلیئر ہی خود کو غیر محفوظ سمجھے تو اس سے کرکٹ سسٹم کی خرابی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
افسوس کا مقام یہ ہے کہ یونس نے جب بورڈ سے کہا کہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں سینٹرل کنٹریکٹ کی جو رقم بنتی ہے وہ بھیج دیں تو دو، تین دن میں ہی معاہدے کے باقی رہنے والے دنوں کے پیسے کاٹ کر انھیں چیک بھیج دیا گیا، پی سی بی جہاں ملازمین کروڑوں روپے تفریحی دوروں پر لٹا دیتے ہیں وہاں قومی اسٹار کے ساتھ ایسا سلوک ہوتا ہے، کسی نے ان سے نہیں کہا کہ ابھی ٹیم کو آپ کی ضرورت ہے ریٹائر نہ ہوں،حکام کا ایسا رویہ دل توڑ دیتا ہے، اب اگر یونس بھی تقریب میں نہ آئیں تو انھیں ب±را بھلا کہنے کے بجائے حقائق کا جائزہ لے لیجیے گا،ویسے نجم سیٹھی خود فون کر کے انھیں منانے کی کوشش تو کر رہے ہیں مگرشاید ہی وہ مانیں۔
اب صرف مصباح الحق ہی باقی رہے، انھوں نے قومی کرکٹ میں طویل عرصے رہنے کا راز جان لیا تھا، لہذا بطور کپتان کبھی کسی بات پر مخالفت نہ کی، اسی لیے وہ بورڈ کے فیورٹ رہے، اب بھی وہ تقریب میں جائیں گے اور انھیں جانا بھی چاہیے، انھوں نے بھی ملک کیلیے بہت خدمات انجام دی ہیں، مگر میرا مشورہ ہے کہ وہ نجم سیٹھی سے یہ ضرور پوچھیں کہ جناب آپ تو کافی پہلے ہمارے لیے تقریب سجا رہے تھے اتنی تاخیر کیوں ہوئی، مجھے اور یونس کو بورڈ میں پوزیشن دے رہے تھے اس کا کیا ہوا؟
جو قومیں اپنے ہیروز کی قدر نہیں کرتیں انھیں مشکلات کا سامنا ہی رہتا ہے، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں بھی ایسا ہی ہے، ہم جواریوں کو تو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں مگر آفریدی، یونس اور مصباح جیسے اصل ہیروز کی قدر نہیں کرتے،نجانے ہمیں کب عقل آئے گی۔

پی سی بی کا آفریدی کو افغان لیگ کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راو¿نڈر شاہد آفریدی کو افغان ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے بگ بیش کے این او سی کے لئے پی سی بی حکام سے رابطہ کیا ہے اور افغان لیگ کیلئے اجازت نامہ طلب نہیں کیا تاہم اگر انہوں نے افغان لیگ کیلیے این او سی مانگا تو انہیں نہیں دیا جائے گا کیونکہ اس سے قبل بھی متعدد کرکٹرز کو پڑوسی ملک میں لیگ کھیلنے کے لئے اجازت دینے سے انکار کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پڑوسی ملک کے بورڈ کے ساتھ کشیدگی چل رہی ہے، افغان بورڈ کے سربراہ نے دورہ پاکستان کے دوران اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں اس سے انکار کر دیا تھا۔

عامر خان کا پاکستان میں سپر باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ کے فروغ اور نیا ٹیلنٹ متعارف کرانے کے لیے باکسنگ لیگ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔
عامر خان نے اسے ’سپر باکسنگ لیگ‘ کا نام دیا ہے اور توقع ہے کہ یہ اس سال دسمبر میں منعقد کی جائے گی جس میں فرنچائز کی طرز پر مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی۔ عامر خان کے مطابق ’سپر باکسنگ لیگ‘ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم میں 8 کھلاڑی شامل ہوں گے۔
پاکستان باکسنگ لیگ میں ملتان، اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ، کراچی، پشاور، سیالکوٹ اور لاہور کی ٹیمیں شامل ہوں گی جس میں مقامی باکسرز اپنے فن میں مہارت دکھانے کے ساتھ بین الاقوامی سطح کی باکسنگ کے گر سیکھ سیکھ سکیں گے۔

فلم میں سلمان خان سے زیادہ معاوضہ لینی والی اداکارہ؟

ممبئی: دبنگ خان نے فلموں میں کام کرنے کا ہمیشہ سے ہی بھاری معاوضہ لیا ہے لیکن شاید یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ایک فلم ایسی بھی ہے جس میں سلمان خان سے زیادہ معاوضہ فلم میں کام کرنے والی ساتھی اداکارہ نے لیا۔
بالی ووڈ پر ہمیشہ سے اداکاروں کا راج رہا اور یہی وجہ ہے کہ اداکاروں کو اداکاراو¿ں سے زیادہ معاوضہ دیا گیا سوائے چند ایک فلموں کے جہاں اداکاروں کو اداکاراو¿ں سے کم معاوضہ دیا گیا اوران اداکاروں میں شامل ہیں سلمان خان، رنویر سنگھ اورامیتابھ بچن۔
ہم آپ کے ہیں کون؛
1994 میں بننے والی رومینٹک کامیڈی فلم ”ہم آپ کے ہیں کون“ میں مادھوری نے اداکاری کا سلمان خان سے زیادہ معاوضہ لیا تھا، انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر اس بات انکشاف کیا تھا کہ سلمان خان کو مادھوری سے کم معاضہ دیا گیا۔

مشہورمزاحیہ اداکار سنیل گروور جان لیوا بیماری میں مبتلا

ممبئی: بھارتی ٹی وی کے نامور مزاحیہ اداکار سنیل گروور المعروف گتھی اور ڈاکٹر مشور گلاٹی ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔
ممبئی اس وقت شدید بارشوں کی زد میں ہے، انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور نکاسی ا?ب کی بدترین صورتحال کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں جس کی وجہ سے گندگی اور مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے اور مچھروں کے کاٹنے کے باعث بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین اداکار سنیل گروور ڈینگی جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کامیڈین سنیل گروور کا اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے سے انکار
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی سے واپس آنے کے بعد سنیل گروور کو شدید بخار نے آگھیرا چیک اپ کروانے کے بعد معلوم ہوا کہ سنیل گروور ڈینگی جیسے جان لیوا مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔سنیل کو ڈینگی کی تشخیص ہونے کے بعد ممبئی کے ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سنیل گروور سے لڑائی، کپل کےشو کی مقبولیت متاثر ہونے لگی
واضح رہے کہ اپنے پسندیدہ اداکار کی بیماری کا سن کر ان کے مداح سخت تشویش کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کے جلد ٹھیک ہونےکی دعائیں کررہے ہیں۔

دیدار نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست دیدی

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ دیدارنے فیس بک اپنے نام سے بنے جعلی اکاو¿نٹس کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے سائبرکرائم سیل کو باقاعدہ درخواست دیدی ہے۔
اداکارہ کیجانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے نام سے بنے جعلی اکاو¿نٹس لوگوں کو ورغلانے کے ساتھ ساتھ بے وقوف بنارہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی ساکھ متاثرہورہی ہے۔ لہٰذا غیرقانونی اورجعلی اکاو¿نٹس کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اوران اکاو¿نٹس کوبند کرکے اس کو چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

بھارتی کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ بند کر دیا گیا

ممبئی: بھارت کے مشہور ترین مزاحیہ پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کو بند کر دیا گیا۔
بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کا ستارہ آج کل گردش میں ہے، ان کی اپنے ٹیم ممبر سنیل گروور (ڈاکٹر گلاٹی) سے لڑائی اور پھر شو کی گرتی ریٹنگ کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباو¿ کا شکار ہے اور پھر شاہ رخ خان اور اجے دیوگن سمیت متعدد سپر اسٹار ان کے سیٹ پر کپل شرما کا انتظار کرتے رہ گے مگر خرابی صحت کی وجہ سے انتظامیہ کو پروگرام کی ریکارڈنگ بھی منسوخ کرنا پڑی جس کی وجہ سے نہ صرف شو کی انتظامیہ بلکہ ٹی وی چینل کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے فلم ’بادشاہو‘ کی کاسٹ ’دی کپل شرما شو‘ کے سیٹ پر موجود تھی مگر بہت دیر انتظار کے بعد بھی میزبان کپل سیٹ پر نہیں آئے جس پر اجے دیوگن غصے سے لال پیلے ہو گئے اور کپل کی اس حرکت کی بعد خبریں زیر گردش تھی کہ ان کے پروگرام کو بند کردیا جائے گا جب کہ اب سونی ٹی وی کے ترجمان نے کپل شرما شو بند ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میزبان کی مکمل صحتیابی تک شو آن آیئر نہیں ہو گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کپل شرما نفسیاتی بیماری کا شکار ہوگئے
دوسری جانب کپل شرما نے خود بھی پروگرام بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ دنوں کے لیے مکمل آرام کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ میں اپنی خراب صحت کو ایسے ہی نظرانداز نہیں کر سکتا، جلد ہی میری فلم بھی ریلیز ہونے والی ہے لہذا میرا شیڈول بہت مصروف جا رہا ہے مگر میں شاندار انداز میں واپسی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے آرام کی وجہ سے چند پروگرام ہی آن ایئر نہیں کیے جائیں گے اور اس حوالے سے میں چینل انتظامیہ کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے میری بات سنی اور مجھ پر دباو¿ نہیں ڈالا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شاہ رخ اور انوشکا ”کپل شرما شو“ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر چلے گئے
واضح رہے کامیڈین کپل شرما آج کل اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے شدید ذہنی دباو¿ کا شکار ہیں جب کہ انہیں بلڈ پریشر کی بیماری بھی لاحق ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے پروگرام پر توجہ نہیں دے پا رہے۔