Yearly Archives: 2017
کے پی کے میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی
ّآرمی چیف انسداد دہشتگردی فورم میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے
گوجرانوالہ میں پی پی رہنما کے گھر ملازمہ پر تشدد : بابر لون
پاکستا ن کو گیس فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا : وزیر اعظم
ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری

کراچی میں آئی ایس او کی ‘امریکہ مردہ باد ریلی’نمائش چورنگی میدان جنگ بن گئی
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں آئی ایس او کی ‘امریکہ مردہ باد ریلی’، نمائش چورنگی میدان جنگ بن گئی، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے لئے شدید فائرنگ اور شیلنگ، مظاہرین نے دھرنا دے دیا۔شہر قائد میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت امریکہ مردہ باد ریلی نکالی گئی۔ ریلی نمائش چورنگی پر ایم اے جناح روڈ سے امریکن قونصلیٹ تک نکالی جا رہی تھی۔ تاہم، پولیس نے امریکی قونصلیٹ سے 10 کلومیٹر دور نمائش چورنگی پر ہی راستے بند کر دیئے۔ مظاہرین نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے آئی ایس او کی ریلی پر لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کر دی جس کے بعد مظاہرین گلی محلوں میں پھیل گئے اور ہر طرف افراتفری کا عالم پیدا ہو گیا۔ سارا علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ پولیس کے ظالمانہ اقدام کے بعد مظاہرین طیش میں آگئے اور وہ آگے بڑھنے پر مصر ہو گئے جس کے بعد مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا۔ پولیس نے نہتے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد شروع کر دیا گیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا جبکہ کئی مظاہرین زخمی بھی ہو گئے۔ بعد ازاں مظاہرین نے نمائش چورنگی پر احتجاجاً دھرنا دے دیا تاہم ریلی کے قائدین اور پولیس حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد شرکاءنے احتجاج ختم کر دیا۔

افغان طالبان کوئٹہ اور پشاور میں پناہ لیے ہوئے ہیں :جنرل نکلسن
کابل(ویب ڈیسک)امریکہ پاکستان پر الزام تراشی سے باز نہ آیا، صدر ٹرمپ کے بعد افغانستان میں تعینات امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن بھی اس صف میں شامل ہو گئے، کہتے ہیں افغان طالبان کوئٹہ اور پشاور میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے الزام لگایا کہ افغان طالبان کی قیادت پاکستان کے شہروں کوئٹہ اور پشاور میں رہتی ہے اور وہ اس سے باخبر ہیں، کہتے ہیں ہم افغان مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں، طالبان کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ وہ لڑائی کے ذریعے کامیابی حاصل نہیں کر سکتے، ان کے لئے بہتر ہے کہ وہ امن عمل میں شال ہو جائیں۔
جنرل نکلسن نے مزید کہا کہ دہشتگردوں اور باغیوں کی حمایت کو بھی روکنا ہو گا اور ان کی مالی امداد روکنے کے لئے بھی اقدامات کرنا ہوں گے، افغانستان کے باہر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں سنگین مسئلہ ہے اور اسے حل کرنا ہو گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی اور پاکستانی حکومت کے درمیان اس مسئلے کے حل پر بات ہوئی ہے۔ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے زیادہ بات کرنے سے انکار کیا لیکن انہوں نے اتنا ضرور کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات نازک موڑ پر پہنچ چکے ہیں

یاسمین راشد کا مقابلہ کلثوم نواز کے ساتھ نہیں بلکہ ریاست کے ساتھ ہے
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں آصف علی زرداری کی بریت میثاق جمہوریت کے مک مکا کا ثبوت ہے۔لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ آصف زرداری کی نیب کیسز سے بریت کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی اربوں روپے کی جائیداد بیرون ملک پڑی ہے، زرداری کی بریت کے خلاف پوری قوم کو آوازاٹھانی چاہیے جب کہ اگرسپریم کورٹ کے ماتحت جے آئی ٹی نہ بنتی تو نواز شریف بھی بری ہوچکے ہوتے۔
جب عمران خان سے پوچھا گیا کہ احتساب عدالت نے آصف زرداری کو بری کیا ہے تو وہ کیوں اسے تسلیم نہیں کررہے تو انہوں نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا اور جس نیب پر سپریم کورٹ کو اعتماد نہیں اس کے فیصلے کیسے مان لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اداروں کو مضبوط کیا جائے، جمہوریت میں ریاستی ادارے کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتے، جب تک ادارے مضبوط نہیں ہوں گےحقیقی جمہوریت نہیں آئےگی۔
عمران خان نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120 کا الیکشن پاکستانیوں کے لیے ٹیسٹ کیس ہے،اس انتخاب میں یہ فیصلہ ہوگا کہ ملک میں قانون کی بالادستی ہوگی یا ڈاکو راج۔ عمران خان نے کہا کہ یاسمین راشد کا مقابلہ کلثوم نواز کے ساتھ نہیں بلکہ ریاست کے ساتھ ہے، مریم نواز حلقے میں انتخابی مہم چلارہی ہیں اور انہوں نے وزیراعلیٰ ہاو¿س میں اجلاس طلب کیا، ریاست کے وسائل استعمال ہو رہے ہیں الیکشن کمیشن کیوں نہیں دیکھ رہا؟
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ جہاں ایک پارٹی کے چیرمین کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں، اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے۔

امریکا کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلزکا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)ذرائع کے مطابق امریکا کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلزکا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے ۔
ایلس ویلز ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان بارے بیان کے حوالے سے اعلیٰ سول و فوجی قیادت کو امریکی پالیسی بارے اعتماد میں لینا تھا ۔