ترک صدر کا بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ

 انقرہ(ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان نے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم بیت المقدس میں فلسطین کے لیے سفارت خانہ قائم کریں گے۔ترک میڈیا کے مطابق انہوں نے ترکی کے شہر کرامان میں پارٹی کے عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ترکی جلد اس قابل ہوگا کہ وہ فلسطین کے لیے بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ قائم کرسکے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی مذمت بھی کی۔ترک صدر نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا عمل فوری طور پر ممکن نہیں کیوں کہ بیت المقدس پر قبضہ ہے ہم فی الوقت وہاں نہیں جاسکتے لیکن انشااللہ وہ دن دور نہیں جب ہم وہاں اپنا سفارت خانہ قائم کریں گے۔طیب اردگان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس سے متعلق اعلان ناقابل فہم اور صیہونی منطق سے بھرپور ہے، یہودیوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت  بنائیں یہ مسلمانوں کا دارالحکومت ہے، امریکا صیہونی نواز کارروائیوں کا سلسلہ فوری بند کردے ایسا نہ ہو کہ ان اقدامات کی کہیں زیادہ قیمت چکانی پڑ جائے۔

2017ءمیں دنیا کی 11 باہمت اور طاقتورخواتین ،مریم نواز کو بھی بڑی خوشخبری مل گئی، پاکستان کی خواتین میں ان کا پہلا نمبر کیسے آیا

نیو یارک (ویب ڈیسک)نیویارک ٹائمزکی رپورٹ میں مریم نواز کو 2017ءمیں دنیا کی 11 باہمت اور طاقتورخواتین میں شامل کیا ہے۔پاکستان کی سیاست میں تیزی سے شہرت پانے والی سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازعالمی میڈیاکی بھی توجہ کامرکز بن گئیں۔ نیویارک ٹائمزکی رپورٹ میں مریم نوازکو2017ءمیں دنیا کی 11 باہمت اور طاقتورخواتین میںشامل کیاہے جبکہ پاکستان کی خواتین میں ا±ن کا پہلا نمبر ہے۔واضح رہے کہ مریم نواز کی پاکستانی سیاست میں تیزی سے شہرت کی وجہ ان کا بلند حوصلہ ہے، امریکی جریدے نے انہیں اپنے والد میاں نواز شریف کی دست راست قرار دیا ہے۔

کراچی کرکٹ کی سیاست۔۔۔ نجم سیٹھی نے اپنے مشیروں کے فیصلوں کورد کیوں کیا،تہلکہ خیز انکشافات

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کئی سالوں سے کراچی کو نظر انداز کرنے کی جو غلطی کر رہا ہے اسے اب احساس ہوگیا ہے کہ یہ غلطی مہنگی ثابت ہوسکتی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پانچ روزہ دورے پر کراچی آرہے ہیں جہاں وہ پاکستان سپر لیگ فائنل کے انعقاد کو ممکن بنانے کے لئے صوبے کی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ نے کراچی کرکٹ کی سیاست سے مکمل غیر جانب دار رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور پی سی بی نے 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اہم سیکیورٹی اداروں کی شخصیات سے ملیں گے اور وہ چیئرمین بننے کے بعد پہلی بار کراچی میں پانچ دن قیام کریں گے۔ نجم سیٹھی نے اپنے مشیروں کے فیصلوں کو نظرانداز کرتے ہوتے ہوئے کراچی کرکٹ کے امور چلانے کے لئے بریگیڈیئر (ر) اختر ضامن کو عبوری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ نجم سیٹھی کراچی میں قیام کے دوران میڈیا کی اہم شخصیات سے ملیں گے اور پریس کانفرنس بھی کریں گے، وہ نیشنل اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام کی رفتار کاجائزہ لیں گے اور قائد اعظم ٹرافی کا فائنل بھی دیکھیں گے۔

 

پہلا دہشت گرد دروازہ پھلانگ کر اندر داخل ہوا جبکہ دوسرے نے چرچ کے احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑایاپھراچانک۔۔۔نئی سی سی ٹی وی فو ٹیج نے کھلبلی مچادی

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)کوئٹہ چرچ حملے کی نجی ٹی وی نے نئی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشت گرد دروازہ پھلانگ کر اندر داخل ہوا جس کے بعد اس نے دوسرے دہشت گرد کے لئے دروازہ کھولا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشت گردوں نے چرچ کے دروازے کے ساتھ قائم چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے بعد اہلکار نے اپنی پوزیشن سنبھالی۔ اس دوران ایک دہشت گرد دروازہ پھلانگ کا اندر داخل ہوا جس کے بعد اس نے کنڈی کھول کر دوسرے دہشت گرد کو اندر بلایا جس کے بعد پوزیشن سنبھالے اہلکار کی فائرنگ سے پہلا دہشت گرد دروازے پر ہی مارا گیا جب کہ دوسرے نے چرچ کے احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑایا۔ جواں مرد اہلکار نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مصروف کیے رکھا اس دوران فورسز کو کمک پہنچانے کا وقت مل گیا۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار ۔۔آرمی چیف سینیٹ کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دینگے

 لاہور(ویب ڈیسک) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر 19 دسمبر کو سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔سیکرٹری سینیٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ منگل کو سینیٹ کمیٹی کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بنائے جانے والی حکمت عملی اور امریکی کردار پر ان کیمرا بریفنگ دیں گے۔اعلامیے کے مطابق سینیٹ چیمبر ہال میں منگل کے روز صبح 10 بجے سینیٹ کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس ہوگا جس میں سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی ملٹری آپریشن بریفنگ دیں گے۔

14 ہزار روپے ماہوار تنخواہ لینے والے اسحاق ڈار بارے اہم ترین خبر،گواہوں کے چونکا دینے والے انکشافات

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے، جہاں استغاثہ کے مزید گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔احتساب عدالت نے آج 5 گواہوں کو طلب کیا تھا، جن میں ڈپٹی سیکریٹری کابینہ ڈویڑن واصف حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر کامرس قمر زمان، برطرف ڈائریکٹر نادرا قابوس عزیز، ڈائریکٹر بجٹ قومی اسمبلی شیر دل خان اور نجی بینک کے فیصل شہزاد شامل ہیں۔سماعت کے آغاز پر نجی بینک کے افسر فیصل شہزاد نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور سابق وزیر خزانہ کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار کے بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔بعدازاں ڈائریکٹر بجٹ قومی اسمبلی شیر دل خان نے بیان ریکارڈ کروایا اور بتایا کہ اسحاق ڈار این اے 95 لاہور سے 1993 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور انہوں نے 16 دسمبر 1993 کوقومی اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھایا۔گواہ شیردل خان نے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی بننے والے کو تنخواہ کی ادائیگی شروع ہو جاتی ہے، 1993 میں اسحاق ڈار 14 ہزار روپے ماہوار تنخواہ لیتے تھے۔گواہ کے مطابق اسحاق ڈار 4 نومبر 1996 تک رکن قومی اسمبلی رہے۔شیر دل خان نے عدالت کو بتایا، اسحاق ڈار دوسری مرتبہ این اے 97 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور 15 جنوری 97 کو حلف اٹھایا، جبکہ 5 فروری 1997 کو وہ وزیر بن گئے۔شیر دل خان کے بعد استغاثہ کے تیسرے گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر کامرس قمر زمان نے بیان ریکارڈ کروایا اور بتایا کہ 25 جون 1997 کو اسحاق ڈار بورڈ آف انویسٹمنٹ کے انچارج مقرر ہوئے اور 11جولائی 1997کو انہیں وزارت تجارت کا قلمدان سونپا گیا۔گواہ کے مطابق 16 اکتوبر 1999کو نواز شریف کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، جس کے بعد اسحاق ڈار سمیت کابینہ کو کام سے روک دیا گیا۔گواہ قمر زمان کے مطابق 31 ماچ 2008 کو اسحاق ڈار کا بطور وزیر خزانہ، ریونیو اکنامک افیئرز، شماریات کا نوٹیفکیشن جاری ہوا اور 13 ستمبر 2008 کو اسحاق ڈار کا بطور وزیر استعفیٰ قبول کیا گیا۔

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم شکست کے دہانے پر پہنچ گئی، کھیل بارش کے باعث متاثر

پر تھ (ویب ڈیسک)ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم شکست کے دہانے پر پہنچ گئی۔ پرتھ ٹیسٹ کے پانچویں دن کا کھیل بارش کے باعث متاثر ہوا تاہم جب آخری دن کا کھیل شروع ہوا تو انگلش ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ آسٹریلیا کی 662 رنز کی سبقت ختم کرنے کے لئے انگلینڈ کے 5 کھلاڑی دوسری اننگز میں 142 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں جب کہ میزبان ٹیم کو تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے لئے 5 وکٹیں درکار ہیں۔خیال رہے کہ انگلش ٹیم پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 403 رنز بناسکی جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 662 رنز بنانے کے بعد پہلی اننگز ڈکلئیر کی۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے 5 کھلاڑی 142 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں السٹرل کک 14، اسٹون مین 3، کپتان جوئے روٹ اور جونی برسٹو 14،14 رنز بنا کر ا?و¿ٹ ہوئے۔آسٹریلیا کو 5 میچز پر مشتمل ایشز سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے اور تیسرے میچ میں شکست کی صورت میں انگلینڈ سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔

خاتون اینکرز پر خاص مہربانیاں، اڑھائی سالہ تقرری میں پی ٹی وی کو دو ارب روپے کا خسارہ ،قاسمی ویاگرا بارے شرمناک خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویڑن کے مستعفی چیئرمین عطاءالحق قاسمی کی کرپشن سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ عطاءالحق قاسمی پی ٹی وی کے کھاتے میں ہر ماہ لاکھوں روپے مالیت کی جنسی ادویات بھی لندن اور امریکہ سے منگواتے رہے۔ موصوف پی ٹی وی کی خاتون اینکرز پر خاص مہربانیاں بھی کرتے رہے۔لاہور اورکراچی سنٹر میں بھی ”قاسمی ویاگرا“ کی داستانیں عام ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی میں لوٹ مار کا بازار گرم کرکے مستعفی ہونے والے عطاءالحق قاسمی کیخلاف انتظامیہ نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ عطا ءالحق قاسمی کے حکم پر پی ٹی وی میں موجود انکے حواری ماہانہ لاکھوں روپے کی جنسی ادویات لندن اور امریکہ سے منگواتے تھے۔مستند ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عطاء الحق قاسمی اور انکے قریبی دوستوں کیلئے ہر ماہ کم از کم ڈیڑھ لاکھ روپے کی مختلف نوعیت کی جنسی ادویات منگوائی جاتی تھیں۔ اسلام آباد ، کراچی اور لاہور سنٹر میں عطاءالحق قاسمی مخصوص خواتین ملازمین پر مہربانیاں کرتے رہے۔ پی ٹی وی کے ہر سنٹر پر عطائ الحق قاسمی کو قاسمی ویاگرا“کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے ۔نئی انتظامیہ نے اس کرپشن کے حوالے سے تمام شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔ واضح رہے کہ عطاءالحق قاسمی کی اڑھائی سالہ تقرری میں پی ٹی وی کو دو ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ موصوف 15 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ اور لاکھوں روپے کی دیگر مراعات بھی جیب میں ڈالتے رہے۔ دوستوں کو نوازنے کیلئے غیر معیاری تھکے ہوئے ڈرامے پی ٹی وی کے کھاتے میں کروڑوں روپے لگا کر خریدے گئے۔اپنے پروگرام کی تشہیر پر بھی کروڑوں روپے کے اشتہارات چھپوا دیئے۔ عدالتی فیصلوں کو قدموں تلے روندنے والی حکومت عطاءالحق قاسمی کی تقرری میں بھی سپریم کورٹ اور اسلام ا?باد ہائی کورٹ کے فیصلوں کو نظر انداز کیا۔ کیا۔ 74 سالہ عطاءالحق قاسمی نے اپنی ا?خرت سنوارنے کی بجائے اپنی نسلوں اور دوستوں کو خوب سنوارا۔ عطاءالحق قاسمی اپنی اس کرپشن مہم کو مزید مو¿ثر بنانے کیلئے اپنے بیٹے کو ایم ڈی پی ٹی وی کے عہدے پر دیکھنے کے خواہش مند تھے لیکن حکومتی عہدیداروں نے اس فیصلے کی ڈٹ کر مخالفت کی اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بتایا گیا کہ پی ٹی وی کو عطا الحق قاسمی اور اس کے ساتھی جی بھر کر لوٹ رہے ہیںچنانچہ عطاءالحق قاسمی نے پکڑے جانے کے خوف سے مستعفی ہوکر سب کچھ ہضم کرنے کی کوشش کی لیکن سیکرٹری سردار احمد نواز سکھیرا نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کروا دی ہیں۔عطاءالحق قاسمی ایک طرف 15 لاکھ روپے ماہانہ اور دیگر مراعات الگ وصول کررہے تھے جبکہ دوسری طرف اپنے اندرونی و بیرونی ملک سفری اخراجات بھی پی ٹی وی کے ذمہ دال رکھے تھے۔ اڑھائی سالہ مدت میں عطاءالحق قاسمی اور انکے ساتھیوں نے سرکار کا مال لوٹنے کے نت نئے طریقے تو ضرور استعمال کئے لیکن ادارے کی بہتری کیلئے کوئی تدبیر نہیں کی گئی عطاءالحق قاسمی نے اپنی ذاتی تشہیر کیلئے ایک پروگرام کھوئے ہوو¿ں کی جستجو شروع کیا اس پروگرام نے ایک پیسہ بھی نہیں کمایا لیکن اس کی مختلف اخبارات میں تشہیر پر کروڑوں روپے اڑا دیئے گئے۔

چودھری صاحب اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟

لاہور (خصوصی رپورٹ)قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ق کے چودھری برادران سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی کے مبینہ غیر قانونی اثاثوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ نیب نے چودھری برادران سے الیکشن مہم ہونے والے اخراجات کا بھی ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک جتنے الیکشنز میں حصہ لیا ان کی انتخابی مہم پر خرچ کردہ رقم کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ نیب نے چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی کو انتخابی رقم کے ذرائع و وسائل سے بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے الیکشن کمیشن سے بھی چودھری برادران کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے یہ تفصیلات دو ہفتے میں فراہم کرنے کا کہا جائے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق چودھری برادران اور الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول تفصیلات کا آزاد ذرائع سے موازنہ کیا جائے گا، ملزمان کی جانب سے غلط جواب جمع کرانے پر انہیں پانچ برس تک سزا بھی ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ نیب آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں چودھری برادران کے خلاف 2 ارب 42 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی چھان بین کر رہا ہے۔

”ہاں ہم نے حملہ کر دیا “خوفناک انکشاف نے کھلبلی مچا دی

قاہرہ /لندن (خصوصی رپورٹ) شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے کوئٹہ کے چر چ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔اتوار کو برطانوی خبررساں ادارے ”رائٹرز“ کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش کی اعماق نیوز ایجنسی کے ذرےعے جاری آن لائن بیان میں کوئٹہ میں چر چ پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ داعش کے 2ارکان نے حملہ کیا تاہم دعوے کے حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں زرغون روڈ پر دہشت گردوں نے میتھوڈسٹ چرچ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوگئے۔