دبئی (ویب ڈیسک )آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ میچز کی پرفارمنس سے متعلق ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے، نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق بھارتی ٹیم نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، جب کہ آسٹریلوی ٹیم ایشیز میں جیت کے بعد ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آگئی ہے، رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم تنزلی کے بعد تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے
