لاہور (نیااخبار رپورٹ) محکمہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ کے ذرائع نے نام نہ لینے کی صورت میں بتایا ہے کہ ہیڈکلرک افتخار علی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) شیخوپورہ کے خلاف قبل ازیں اینٹی کرپشن کو 100سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں جن پر کارروائی کے بجائے مک مکا کر لیا گیا ہے اور ہیڈکلرک افتخار علی سے پنجاب پولیس سے محکمہ اینٹی کرپشن میں آنے والے دو ملازم شہروز اور نوید اپنے آفس کے نائب قاصد ظہور کے ذریعے 10ہزار روپے منتھلی وصول کرتے رہے ہیں اور اس کے بدلے میں ہیڈکلرک کے خلاف درخواستیں ردی کی ٹوکری میں پھینکے رہے ہیں۔ اب بھی مقدمہ صرف ہیڈکلرک کے منتھلی نہ دینے کی بنا پر درج کیا گیا ہے۔
