تازہ تر ین

اسحاق ڈار کو بڑی کامیابی حاصل ، اکاﺅنٹس بحال

اسلام آباد(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس کی سماعت کے دوران ہجویری ٹرسٹ اور فاؤنڈیشن کے منجمند اکاؤنٹس جزوی طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحٰق ڈار کی درخواست پر ہجویری ٹرسٹ اور فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹس جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ رقم صرف ویلفیئر کے منصوبوں پر خرچ کی جاسکتی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے ہجویری ٹرسٹ اور فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹس بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ فیصلہ 31 جنوری کو سنایا جائے گا، تاہم اس معاملے پر عبوری فیصلہ سنا دیا گیا۔احتساب عدالت میں اسحٰق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت سے قبل نیب نے اسحٰق ڈار کی جائیداد منجمد کئے جانے کے حوالے سے جواب جمع کرایا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب کے جواب پر بحث بھی آئندہ سماعت پر ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain