لاہور (نیٹ نیوز) موبائل فون اور کیمروں سے تصاویر کھینچنا تو عام ہوگیا تاہم اب ایسا جادوئی آئینہ بھی تیار کیا جاچکا ہے جو آپ کی ہدایت کے مطابق آپ کی تصاویر کھینچے گا۔ امریکہ میں تیار کیا جانے والا یہ آئینہ سمارٹ آئینہ کہلاتا ہے جو ٹچ سکرین کی مدد سے آپ کی ہدایات کے مطابق تصویر کھینچے گا۔ اس آئینے میں آپ اپنی تصویر پر اپنی پسند کے الفاظ بھی تحریر کرسکیں گے جبکہ تصویر کھینچنے کے فوراً بعد یہ آپ کی تصاویر کا پرنٹ بھی نکال کر دیگا۔