تازہ تر ین

سابق سفیر کیخلاف مقدمہ , ٹرمپ بھی مدد کو آ گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) کوہاٹ میں غدار حسین حقانی کے خلاف درج ہونے والی دو ایف آئی آرز پر ملک کے اندر اور باہر امریکی لابیز کی جانب سے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ ملکی سلامتی کے اداروں نے اس مقدمہ کے اندراج کے ساتھ یہ پیغام دیدیا ہے کہ غداری کرنے والے کہیں بھی ہوں انہیں نہیں بخشا جائیگا، اطلاعات کے مطابق ان دونوں ایف آئی آرز پر کارروائی ہوگی مقدمہ عدالت میں جائیگا اور اگر غدار نے گرفتاری نہ دی تو اسے اشتہاری قرار دیکر ریڈ وارنٹ جاری کروانے کی کوشش کی جائیگا۔ اطلاعات کے مطابق غدار کے خلاف کوہاٹ میں دو مقدمات درج کروائے گئے ہیں، جن میں پاکستان کے خلاف جنگ شق 121-A اور مجرمانہ سازش کی شق 120-B کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ حسین حقانی عرصہ ایک دہائی سے پاکستان کے خلاف دنیا بھر میں نفرت اور سازش کی مہم چلارہے ہے، اسی مقصد کی خاطر وہ ایک کتاب ”Pakistan Caught between Mosque and Military “ بھی لکھ چکا ہے، اس نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں اپنے ایک مضمون میں خود اعتراف کیا ہے کہ اس نے امریکہ سے پیسے لیکر پاکستان کے خلاف کتاب لکھی ہے۔ حسین حقانی کی ماضی غداریوں کی تفصیل کو اگر سردست ایک طرف بھی رکھ جائے تو وہ اس وقت بھی پاکستان کی جڑیں کاٹنے کے مشن پر کاربند ہے اور کراچی میں کئی مقدمات میں مفرور اور پاکستان مخالف سازشوں کے ایک مستقل کردار الطاف حسین کو امریکہ شہریت لے کر دینے کی کوشش میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں کئی ایک مقدمات کی وجہ سے الطاف حسین کو برطانیہ سے شکاگو امریکہ لے کر سیٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس کیلئے گرین کارڈ یا شہریت کے حصول کی گفتگو جاری ہے۔ امریکہ میں بھارتی ایجنسی ”را“ اور امریکی سی آئی اے کی مدد سے پاکستان مخالف تشکیل دئیے گئے گروپ کی سربراہی بھی یہی حسین حقانی کررہا ہے، اس گروپ کے دیگر کرداروں میں BRUCE RIEDEL CHRISTINEFAIR، عائشہ صدیقہ اور طارق فتح شامل ہیں اور انہیں امریکی سینیٹر لیری پرسلر کی لابی کی مدد بھی حاصل ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملکی اداروں کے پاس اس بات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ بھارتی پے رول پر بلوچ دہشت گردوں کے نمائندوں کو عالمی سفارتی مراکز تک رسائی دلوانے اور امریکی تھنک ٹینکس میں متعارف کروانے میں بنیادی کردار اسی شخص کا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد حسین حقانی ہی ہے جس نے خود کو امریکی انتظامیہ کی جانب سے نظرانداز کئے جانے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کو پاکستان کے خلاف مشورے دینے شروع کئے اور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا، حسین حقانی ان دنوں امریکہ میں پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دلوانے اور پاکستان کے خلاف امریکی فوج واردات کے لیے مہم چلارہا ہے۔ ماضی میں یہی شخص سابق صدر آصف علی زرداری سے مل کر امریکہ کو پاکستانی افواج کے خلاف کارروائی کا مشورہ دے چکا ہے، میموا سکینڈل کے نام سے اس مقدمہ میں مفرور ہے ،۔ اسی طرح یکم اگست 2008ءکو سابق صدر سے ملکر غداری کی اور بھارت کو ایٹمی کلب کے دروازے تک پہنچانے کا بندوبست کیا ،اطلاعات کے مطابق اب ماضی کی غداریوں کا حساب لینے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے اور مزید ایسے مقدمات بھی سامنے آنے والے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain