تازہ تر ین

ٹیپو سلطان کی تصویر سے نیا ہنگامہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی جدوجہد آزادی کے مسلمان ہیروز اور غیر منقسم ہندوستان کی معروف و نمایاں مسلم شخصیات کے کردار اور اہمیت کو مسلسل زک پہنچارہی ہے۔ بھارتی ریاست کرناٹک میں ٹیپو سلطان کی شخصیت حالیہ برسوںمیں وجہ تنازع بنی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ تنازع اب نئی دہلی میں اس وقت ابھر کر سامنے آیا جب نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال نے نئی دہلی اسمبلی میں ٹیپو سلطان سمیت دیگر 70 نمایاں شخصیات کی تصاویر کی نقاب کشائی کی جن میں اشفاق اللہ خان، بھگت سنگھ برسا منڈا اور سبھاش چندربوس کی تصاویر شامل ہیں تاہم ان میں ٹیپو سلطان کی تصویرکاشامل کیا جانا بی جے پی کو ناگوار گزرا۔ بھارتی حکمراں جماعت نے ٹیپو سلطان کو متنازع شخصیت قرار دیا۔ بی جے پی نے بھگت سنگھ کو تو بھارت کا وقار قراردیا لیکن ٹیپو سلطان کو عزت اور وقار دیئے جانے کو قومی وقار کے خلاف قرار دیا۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اوم پرکاش شرما نے کہا کہ اس سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain