کراچی(ویب ڈیسک )وزیراعظم شاہد خاقان نے لیاری ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے نارتھ باو¿نڈ کیرج وے کا افتتاح کردیا۔ منصوبے پر10 ارب روپے لاگت آئی ہے، ریمپ سمیت پروجیکٹ کی کل لمبائی 38 کلومیڑ ہے جبکہ اس میں 4 انٹرچینج اور20 پل بھی شامل ہیں۔ لیاری ایکسپریس وے کی وجہ سے شہرقائد میں ٹریفک کے دباو¿میں کمی آئے گی۔ بندرگاہ کی ٹریفک شہرمیں داخل ہوئے بغیر ایکسپریس وے استعمال کرسکے گی، جبکہ سپرہائی وے کی ٹریفک بھی شہرمیں داخل ہوئے بغیر اس سڑک کو استعمال کرے گی۔ ایکسپریس وے کی وجہ سے نواحی علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی نقصانات میں بھی کمی آئے گی۔وزیراعظم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال سے زیر تکمیل لیاری ایکسپریس وے کا منصوبہ آج مکمل ہوگیا، تجاوزات کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک پر کام تیزی سے جاری ہے، جس سے ہماری معیشت مضبوط ہوگی ، جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے اور جولائی کے ا?خر میں الیکشن ہوں گے جب کہ موٹر وے کے پراجیکٹس بھی پورے پاکستان میں تبدیلی لائیں گے۔کراچی سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلیے حکومت سندھ کام کررہی ہے اور وفاقی حکومت بھی حصہ ڈال رہی ہے جب کہ گورنر سندھ نے 25 ارب کا کراچی کیلیے پیکج دیا ہے اورہم شہر کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔