قصور (ویب ڈیسک)قصور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی مبینہ کوشش کی گئی، شہریوں نے مبینہ ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ ضلع قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں پیش آیا۔ مظاہرین نے دیر سے پہنچنے پر پولیس کے خلاف بھی احتجاج کیا اور پولیس وین کے شیشے توڑ دیے۔خیال رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے موقع پرسامنے آیا ہے جب کچھ روز قبل قصور سے 7 سالہ بچی زینب کی لاش برآمد ہوئی جسے زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا تھا۔
