تازہ تر ین

پا کستان کا ایسا اقدام کہ امریکہ تڑپ اُٹھا ،پیٹ میں مروڑ اُٹھنے کی وجہ بھی سامنے آگئی

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)امریکہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے وہ ریڈیو چینل مشال  نشریات بحال اور اس کے دفاتر کھول دے، جس پر پاکستانی حکام نے ملکی مفادات کیخلاف پروگرام نشر کرنے کے الزام میں پابندی لگائی تھی۔ پشتو زبان کا یہ چینل امریکی ادارے ریڈیو فری یورپ اور ریڈیو برنی کا ایک حصہ ہے، جس کیلئے امریکی کانگریس فنڈ فراہم کرتی تھی اور ان تمام اداروں کے دفاتر اسلام آباد میں بھی ہیں، جن سب کو بند کر دیا گیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھرنوارٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگومیں بتایا پا کستان کے اس فیصلے پر امریکہ کو شدید تحفظات ہیں۔ ہم نے پاکستان کو اپنے تحفظات پہنچا دئیے ہیں اور اسلام آباد پر زور دیا ہے وہ فوری طور پر بندش کا فیصلہ ختم ،ریڈیو مشال کی نشریات و آپریشنز بحال کرے۔ ریڈیو مشال پاک افغان سرحدی علا قو ں کے بار ے میں پروگرام نشر کرتا ہے جس کا مقصد ان علاقوں میں شدت پسندوں کی طرف سے کئے جانیوالے پراپیگنڈے کا توڑ کرنا ہے ۔پاکستانی حکام نے یہ پابندی آئی ایس آئی کی مبینہ سفارش پر عائد کی تھی ۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain