تازہ تر ین

خاتون نے نماز جمعہ کی امامت کروادی , پھر کیا ہوا ،دیکھئے خبر

مالاپ پورم (ویب ڈیسک) بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون نے جمعے کی نماز کی امامت کرائی، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ کے ایک گاؤں کی رہائشی 34 سالہ خاتون جمیٹھا نے جمعے کی نماز کی امامت کرائی۔جماعت میں خواتین اور مردوں سمیت 50 نمازی شامل تھے۔جماعت میں خواتین اور مردوں سمیت 50 نمازی شامل تھے۔خاتون جمیٹھا قرآن و سنت سوسائٹی کی جنرل سیکریٹری ہیں، جنہیں ‘استانی جمیٹھا’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے اس اقدام پر شدید تنقید کا سامنا ہے، بہت سارے مرد اس کے خلاف ہیں، لیکن اسلام عورتوں اور مردوں کو مساوی حقوق دیتا ہے’۔خاتون کا مزید کہنا تھا کہ مردوں کے تسلط کو چیلنج کرنے کی ضرورت ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ نماز جمعہ کے اجتماعات محض مساجد میں ہی ہوں۔خاتون کی جانب سے نماز جمعہ کی امامت کرانے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تنازع کھڑا ہوگیا ہے اور بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ خاتون نے اسلامی قوانین کو بدلنے کی کوشش کی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain