تازہ تر ین

کبھی کبھار میں بستر میں ہی یہ کام کر دیتا ہوں ، ٹرمپ نے بالآخر اعتراف کر لیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے متنازع پیغامات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ بعض اوقات اپنے بستر سے ہی ٹوئیٹ کر دیتے ہیں جبکہ کبھی کبھار وہ دوسروں کو بھی اپنے الفاظ پوسٹ کرنے کی اجازت دے دیتے ہیں۔برطانوی چینل آئی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا، ‘میں کبھی کبھار اپنے بستر پر لیٹے لیٹے، کبھی ناشتے یا لنچ پر ٹوئیٹ کرتا ہوں’۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ کبھی کبھار وہ اپنے ماتحت افراد کو زبانی بتادیتے ہیں کہ ٹوئٹر پر کیا پوسٹ کرنا ہے۔ٹوئٹر ملازم نے ٹرمپ کا اکاو¿نٹ بند کردیاامریکی صدر کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کے دور میں سوشل میڈیا ان کے دفاع کا ذریعہ ہے۔انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو مستحکم اور ذہین شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘میرا خیال ہے میں برطانیہ میں بہت مقبول ہوں’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں خواتین کا بے پناہ احترام کرتا ہوں، خواتین کو سپورٹ کرتا ہوں اور بہت سی خواتین اسے سمجھتی بھی ہیں’۔امریکی صدر، کے ہینڈل سے ٹوئیٹس کرتے ہیں، جنہیں ٹوئٹر پر فالو کرنے والے افراد کی تعداد 47.2 ملین ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ اکثر و بیشتر اپنی متنازع ٹوئیٹس کی بناء پر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے رہتے ہیں اور اپنی پالیسیوں کا اعلان بھی وہ ٹوئٹر پر ہی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں پاکستان پر دہشت گردوں کی مدد اور دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain