پٹنہ(ویب ڈیسک )بھارتی نوجوان نے وڈیو کال کے ذریعے اپنی محبوبہ کے سامنے خود کو گولی مار کر جان دیدی۔دنیا بھر میں محبت میں ناکامی پر خودکشی معمول بنتی جارہی لیکن بھارت میں ایسے واقعات میں بدتریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، چند روز قبل سنگدل عاشق کی جانب سے شادی کا وعدہ کرکے مکرجانے پر بھارتی دوشیزہ نے خودکشی کرلی تھی اور اپنے آخری لمحات بھی محفوظ کرکے عاشق کو بھیج دیے تھے، اب ایسا ہی ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر پٹنہ کے رہائشی ابھاس کمار نے اپنی محبوبہ کو وڈیو کال کرکے خود کو مارنے کی دھمکی دی اور اس موقع پر اس کے ہاتھ میں پستول بھی موجود تھی تاہم محبوبہ کے بہت سمجھانے پر اس نے پستول کے میگزین سے گولیاں نکال دیں اوردوبارہ بات کرنے لگا مگر بدقسمتی سے پستول میں ایک گولی رہ گئی تھی اور اچانک اس کے ہاتھ سے ٹرگردبا تو اس کی موت واقع ہوگئی۔ابھاس کمار جب کئی گھنٹوں تک کمرے سے باہر نہ آیا تو گھر والوں نے موبائل پر رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر جواب نہ ملنے پر انہوں نے کمرے کا دروازہ توڑا تو انہیں کمار کی خون میں لت پت لاش ملی جہاں اس کے ایک ہاتھ میں موبائل اور دوسرے میں پستول تھی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے اورلڑکی کے گھروالے والے دونوں کی شادی کے خلاف تھے جس کی وجہ سے ابھاس شدید ذہنی دباو¿ کا شکار تھا اور ایک بار پہلے بھی خودکشی کی دھمکی دے چکا تھا۔