لاہور(آئی این پی) قومی کرکٹر محمد عامر کی نوعمری میں ڈانس کی وڈیو سامنے آ گئی، کزن کی شادی میں گانے پر رقص کو پسند کیا جا رہا ہے۔یہ وڈیو محمد عامر کے کرکٹ میں مقبول ہونے سے قبل ان کے کزن کی شادی پر بنائی گئی ہے جو اب سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر رہی ہے، وڈیو میں محمد عامر کو بھارتی گانے Be twist پر رقص کرتے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے، ان کی وڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے، اور ان کے مداحوں نے ان کی رقص میں مہارت کی تعریف کی ہے۔
واضح رہے کہ محمد عامر کا تعلق گوجر خان سے ہے، انہیں بچپن سے کرکٹ کا شوق تھا اور ان کے والد انہیں پڑھائی پر دھیان دینے کا کہتے تھے تاہم وہ کرکٹ میں مگن رہے اور بالآخر وہ اپنی لگن اور محنت کی بدولت قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور دنیا بھر کے بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچایا۔