تازہ تر ین

رزق کی تلاش درجنوں جانیں لے گئی ، پاکستانی بھی شامل

تریپولیجنیوا + اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) لیبیا کے سمندری علاقے میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم ازکم 90 افراد ڈوب گئے جبکہ 8 پاکستانیوں سمیت 2 لیبیا کے باشندوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ تارکین وطن اٹلی جانے کی کوشش کررہے تھے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ کشتی میں 90 افراد سوار تھے اور اطلاعات کے مطابق ان میں سے اکثریت کا تعلق پاکستان سے ہے۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ترجمان اولیویا ہیڈن کا کہنا تھا کہ مہاجرین کو لے جانے والی کشتی لیبیا کے ساحل زوارا کے سمندر میں ڈوب گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کم ازکم 90 افراد ڈوب گئے ہیں اور 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں’جن میں سے دو کا تعلق لیبیا سے تھا جبکہ دیگر 8 افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ تنظیم کے مطابق حادثے میں ڈوبنے والے دو افراد نے تیر کر جان بچائی جبکہ تیسرے شخص کو ماہی گیروں کی کشتی نے بچالیا۔ واضح رہے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین واضح طور پر لیبیا سے اٹلی کو ملانے والے سمندری راستے سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کو درپیش شدید مشکلات سے مسلسل خبردار کرتی رہی ہے۔تنظیم برائے مہاجرین کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک 6 ہزار 600 سے زائد مہاجرین اور پناہ گزین سمندری راستے سے یورپ پہنچ چکے ہیں جن میں سے 65 فیصد اٹلی سے گزر کر داخل ہوئے ہیں۔ پاکستان نے لیبیا کے ساحل کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ پر ردعمل میں کہا ہے کہ کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں 11 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔ سفارتخانے سے حادثے کے شکار افراد کے نام، تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain