تازہ تر ین

ٹریفک جام کا ڈر نہ چالان کا ،اُڑان ٹیکسی کا کامیاب تجربہ،کب چلائی جائیگی؟؟

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی ایئربس نے اپنی عمودی پرواز کرنے والی ’ہوائی ٹیکسی‘ کی کامیاب آزمائش کی ہے۔اس ٹیکسی کو وہانا کا نام دیا گیا ہے جس کی مکمل جسامت (فل اسکیل) ماڈل کی پہلی کامیاب پرواز کا تجربہ 31 جنوری کو کیا گیا۔ ابتدائی طور پر اسے صرف 16 فٹ کی بلندی پر 53 سیکنڈ تک اڑایا گیا اس تجربے کے بعد فضائی ٹیکسیوں پر ہونے والی چہ مگوئیاں دم توڑگئی ہیں کیونکہ ایئربس جیسی کمپنی نے اس کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ایئربس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ٹیکسی وی ٹی او ایل طرز کی ہے جو عمودی طور پر ہوا میں اوپر اٹھتی ہے اور اسی طرح لینڈ کرتی ہے اس طرح کسی طویل رن وے کے بغیر یہ ہیلی کاپٹر کی طرح اوپر اٹھتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اسے مصروف شہرکی عمارت کی چھتوں پر اترنے اور پرواز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ایئربس نے اے کیوبڈ نامی کمپنی قائم کی تھی اور اس سواری کو وہانا کا نام دیا تھا جو سنسکرت زبان کا ایک لفظ ہے جس کے معنی دیوتا کی سواری کے ہیں۔ اس کا پہلا پروٹو ٹائپ 2017ء میں تیار ہوگیا تھا اور ایئربس نے اعلان کیا ہے کہ 2020ء تک اڑن ٹیکسی کو تجارتی پیمانے پر پیش کردیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain