کراچی (خصوصی رپورٹ) شمالی کوریا نے اپنے آرمی چیف ہانگ پیونگ کو برطرف کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ اس سے قبل جنوبی کوریا کی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پیانگ یانگ نے اپنے آرمی چیف کو کرپشن کے الزام میں برطرف کردیا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مسلح افواج کے وزیر کم جونگ گاک کو وائس مارشل اور فوج کی جنرل پولیٹیکل بیورو کا سربراہ تعینات کردیا گیا ہے اس سے قبل یہ عہدہ برطرف کیے جانے والے ہانگ پیونگ کے پاس تھا۔
