آکلینڈ(ویب ڈیسک )آسٹریلیا نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایڈن پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے جس کے جواب میں کینگروز نے ہدف 18.9 اوورز میں 5 وکٹوں پر بآسانی حاصل کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اور ا?رکی شارٹ نے اننگز کا آغاز کیا اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کیویز بولروں کی خوب پٹائی لگائی، دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ پر 121 رنز جوڑے تو وارنر 24 گیندوں پر 59 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے بھی شامل تھے۔وارنر کے آو¿ٹ ہونے کے بعد نئے ا?نے والے بلے باز کرس لین نے بھی جارحانہ انداز اپنایا لیکن وہ صرف 18 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، گلین میکسویل 31 اور مرکس اسٹونس 4 رنز بناکر ا?و¿ٹ ہوئے جب کہ ایرون فنچ 36 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ا?رکی شارٹ نے صرف 44 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے اور نمایاں اسکورر رہے جب کہ میچ میں شاندار کارکردگی پیش کرنے پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساو¿تھی، ایش سودی، ٹرینٹ بولٹ اور گرینڈ ہوم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بیٹںگ کی تو اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 54 گیندوں پر 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے جب کہ کولن منرو 76، ٹم سیفرٹ 12، مارک چیپمین 16، گرینڈ ہوم 3 اور کپتان کین ولیمسن ایک رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔
