Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی
    • سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی
    • نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار
    • کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی
    • کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے
    • پی سی بی کا پی ایس ایل کرکٹ ڈویلپمنٹ ایوارڈ متعارف کرانے کا اعلان
    • سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر
    • ایشین گیمز کرکٹ، بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی، بنگلہ دیش سے ٹاکرا
    • سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
    • چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فیلڈ وزٹ ترقیاقتی منصوبووں کو مقررہ مدت تک مکمل کرنکی ہدایت
    • وفاقی وزیر ریلوے کاراولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ
    • تحفظ حرمین شریفین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، مرکزی مسلم لیگ
    • امریکہ میں شرح سود میں25 بیسز پوائنٹ اضافہ
    • شازیہ مری کا پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار
    • اسلام آباد سے کشمیر احتجاج کیس میں گرفتار 95 افراد میں سے 73 افراد 40 دن بعد اٹک جیل سے رہا
    • تحصیل گوجر خان و ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
    • نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل وقت کا تقاضا ہے، عبدالعلیم خان
    • پرائیویٹ حج سکیم ، 11 ہزار 6 سو عازمین کی بکنگ مکمل، 60 ہزار نشستیں باقی
    • کنٹونمنٹ راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات سےقومی خزانے کو کروڑوں نقصانات کا انکشاف
    • لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا اختتام، معیشت، عالمی مقام کیلئے لائحہ عمل پیش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خیبرپختونخوا حکومت نے انڈس ریور اور دریائے کابل سے سونا نکالنے پر پابندی لگادی

    By Khabrain Newsفروری 20, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور:

    خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں انڈس ریور اور دریائے کابل کے کناروں پر غیر قانونی کان کنی اور پلَیسر گولڈ نکالنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی۔

    محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری حکم نامے کے مطابق یہ پابندی 60 روز کے لیے ضلع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور کرک سمیت ملحقہ علاقوں میں نافذ کی گئی ہے۔

    ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ متعلقہ محکموں کی رپورٹس اور صوبائی کابینہ کے 37ویں اجلاس میں ہونے والی مشاورت کی روشنی میں کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق دریاؤں کے کناروں پر جاری غیر قانونی کان کنی سے ماحول کو شدید نقصان پہنچ رہا تھا، پانی آلودہ ہو رہا تھا، قدرتی مناظر تباہ ہو رہے تھے اور مقامی آبادی کی صحت اور سلامتی کو خطرات لاحق تھے۔

    یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایسی غیر قانونی سرگرمیاں امن و امان کی خرابی، مقامی گروہوں کے درمیان تنازعات، غیر قانونی طور پر نکالے گئے مواد کی ترسیل اور کھدائی میں استعمال ہونے والے ایندھن کی اسمگلنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔

    حکام کے مطابق بعض منظم گروہ مالی وسائل رکھتے ہیں اور کارروائی کے دوران مزاحمت بھی کر سکتے ہیں، جس سے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

    صوبائی کابینہ نے محکمہ معدنیات کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی کان کنی کے خلاف مربوط کارروائی کرے، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس تعاون فراہم کریں گی جبکہ ضرورت پڑنے پر اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔

    حکم نامے کے تحت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کریں، جس میں خلاف ورزی کرنے والوں کی مشینری، گاڑیاں اور دیگر آلات ضبط کرنا بھی شامل ہے۔

    حکام نے خبردار کیا ہے کہ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.