کراچی (ویب ڈیسک)ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بہادر آباد والے تحلیل رابطہ کمیٹی کے ارکان سینیٹ الیکشن کے 4امیدواروں کا نام دے دیں وہی پارٹی کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں نے تنظیم کوتقسیم ہونے سے بچاناہے،بہادرآبادوالے جو 4 نام دیں گے و ہ قبول ہوں گے ان 4ناموں پرکوئی اوررائے نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ مجھے رابطہ کمیٹی والوں نے ہٹایامیں نے نہیں کہامجھے کیوں نکالا تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کی اکثریت میرے سا تھ ہے۔فاروق ستار کہتے ہیں کہ بہادرآبادوالے جونام دیں گے میں ان کااعلان کردوں گا۔
