لاہور (نیٹ نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اداروں کی نجکاری کی کوششیں نہ کریں۔ اگر اداروں کی نجکاری کی گئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔وزیراعظم کی جانب سے پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی تعمیر نو کے حوالے سے اقدامات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے فیصلے پر عام شہری اور ماہرین دنگ رہ گئے۔مذکورہ فیصلہ اس شخص کا ہے جو پی آئی اے کا سابق چیئرمین رہا ہے، جس نے بعد ازاں اپنی منافع بخش نجی ایئرلائن کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری روکنے کے لئے پارلیمنٹ کے ا ندر اور باہر احتجاج کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدرا ت ہونے والے نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری طور پر جامع پلان بنانے کی ہدایت دی
