تازہ تر ین

شادی کی تقریب کے دوران خو فناک دھماکہ، مرنے والوں کی تعداد 18 ہوگئی

جے پور(ویب ڈیسک) شادی کی تقریب کے دوران ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث مرنے والوں کی تعداد 18 ہوگئی۔میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی ریاستکے صدر مقام جے پور سے 200 کلومیٹر دور واقع شہر بیوار میں پیش آیا جہاں ایک ہوٹل میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ عمارت منہدم ہوگئی اور اس میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ا?گ بھڑک اٹھی جس سے متعدد افراد جھلس گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبے سے اب تک 18 لاشیں نکال لی گئی ہیں جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کچھ افراد جھلسے ہوئے بھی ہیں، شدید زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain