فن لینڈ(ویب ڈیسک)مقبول گیم اینگری برڈز سب کا ہی پسندیدہ ہے، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹس سے لے کر کپ، بیگز، ٹی شرٹس اور دیگر چیزوں پر بھی اس کی تصویر بنی نظر آتی ہے۔ایسے میں فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے فنکار اوسی سارینین نے حقیقی اینگری برڈز کو ڈھونڈ نکالا ہے۔اوسی سارینین کو قدرتی مناظر کی فوٹوگرافی کا بے حد شوق ہے یہاں تک کہ وہ شدید سرد موسم میں بھی کئی کئی گھنٹے جنگلات میں اپنا وقت صرف کردیتے ہیں۔وہ منفی 20 ڈگری درجہ حرارت میں بھی اپنا شوق پورا کرتے ہیں اور خوبصورت مناظر کو ہر زاویئے سے محفوظ کرتے ہیں۔ان کی کھینچی گئی چند خوبصورت تصاویر یہاں دیکھیں۔