ماتیرا کا شوبز انڈسٹری کو فائدہ پہنچانے کا نیا انداز

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ وماڈل ماتیرا نے کہا کہ بظاہر تو اس وقت ہمارے ہاں سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ترمنفی ہے لیکن اس کا بھرپورفائدہ اٹھانے کے لیے اگرمثبت اندازمیں کام کیا جائے توہماری فلم ہی نہیں بلکہ پوری شوبز انڈسٹری کوبے حد فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
”ایکسپریس“سے گفتگوکرتے ہوئے ماتیرا نے کہا کہ دنیا بھرمیں سوشل میڈیا کوبہت اہمیت حاصل ہے۔ خاص طورپرنوجوان نسل توسوشل میڈیا کے ذریعے مختلف شعبوں میں ایسے حیرت انگیزکارنامے انجام دے رہی ہے کہ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔اداکارہ نے کہا کہ کوئی میوزک میں اپنا ہنر دکھا رہا ہے توکوئی اسپورٹس میں، کوئی سائنس کے تجربات کرتا نظرا?تا ہے توکوئی ایکٹنگ کے جلوے بکھیر رہا ہے۔ بس یوں سمجھ لیجئے کہ سوشل میڈیا نے ایک نئی دنیا کوجنم دیدیا ہے، جس کے ذریعے ہر کوئی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے میں لگا ہے۔ لیکن مجھے یہ دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے کہ ہمارے ہاں ابھی تک سوشل میڈیا سے استفادہ نہیں کیا جا رہا۔ اچھی اورمعیاری فلمیں توپروڈیوس ہورہی ہیں لیکن ان کی پروموشن کیلیے سوشل میڈیا کوغیرضروری سمجھا جارہا ہے۔ماتیرا نے کہا کہ ہمارے ملک کے اکثر فنکار اور تکنیک کاریہ بات کرتے ہیں کہ ہماری منزل انٹرنیشنل مارکیٹ ہے لیکن کوئی بھی اس مارکیٹ تک جانے کیلیے کوشش نہیں کرتا۔ مجھے لگتا ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ مضبوط سوشل میڈیا ہے۔ انٹرنیٹ کی اس جدت نے سب کچھ بہت ا?سان کردیا ہے۔ اب ہم وہ سب کچھ تودیکھ سکتے ہیں، جوہمارا دل چاہتا ہے لیکن تشہیری مہم کے انداز کچھ ایسے ہیں کہ جوکچھ ہم نہیں بھی دیکھنا چاہتے وہ بھی اس پرنظرا?تا ہے۔ میرے نزدیک تویہ ایک بہت اچھی چیز ہے اوراس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں ماتیرا نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کرفلم اورٹی وی کے پروگرام سائن کیے ہیں۔ اس لیے مجھے کسی بھی طرح کی جلدی نہیں ہوتی۔ جوکام اچھا لگتا ہے وہ کرتی ہوں اورجومیری سمجھ سے باہر ہو، اس کو انکار کر دیتی ہوں۔

سری دیوی کی لاش ورثا کے حوالے ،ممبئی میں بونی کپور کے بھائی انیل کپور کے گھر کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات

ممبئی (ویب ڈیسک) دبئی پولیس نے سری دیوی کا کیس بند کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے  اداکارہ سری دیوی کی موت کا کیس بند کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔ سری دیوی کے اہل خانہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار کی لاش کو جلد از جلد بھارت پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم آخری رسومات کی ادائیگی سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔اس سے قبل دبئی میں قائم بھارتی قونصل خانے کی جانب سے ٹوئٹ کیاگیا ہے کہ’’دبئی پولیس نے بھارتی قونصلیٹ  اور سری دیوی کے ورثاکو لاش حوالگی کا خط جاری کردیا ہے۔‘‘دوسری جانب ممبئی میں بونی کپور کے چھوٹے بھائی انیل کپور کے گھر کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سری دیوی کی آخری رسومات کے دوران عام لوگوں اور سری دیوی کے مداحوں کا بھی علاقے میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

کتنی جائیداد اور گاڑیاں ہیں ؟ ایف بی آر کا گھیرا تنگ،راحت علی خان ،نور ،صبا قمر کیخلاف بڑا اقدام

لاہور (ویب ڈیسک) ایف بی آر نے شوبز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی کمائی کا آڈٹ شروع کر دیا ۔ایف بی آر نے زیادہ کمانے والے اور کم بتانے والے شوبز ستاروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔زیادہ کمائی پر کم ٹیکس دینے والے اداکار اور گلوکار اب قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے ۔ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان ،اداکارہ صبا قمر اور نور کا انکم ٹیکس سال 2016کا آڈٹ شروع کر دیا ہے۔ زرائع کے مطابق ان تمام شوبز ستاروں کا آڈٹ کیا جا رہا ہے اس ضمن میں ایف بی آر نے ایل ڈی اے ،ایکسائز ،ڈی ایچ اے سے جائیداداور گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں ۔

3دہائیوں تک ساتھ رہنے والے نواز شریف کی چوہدری نثار سے راہیں جُدا جُدا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے تین دہائیوں تک ساتھ رہنے والے دیرینہ ساتھی اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے راہیں جدا کرلیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ا?ج ہونے والے پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں چوہدری نثار کو مدعو نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق چوہدری نثار کو اجلاس میں لانے کے لئے سابق وزیراعظم کو رات گئے تک قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم وہ اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے بیانیے کو عوام نے تسلیم کیا لیکن ایسا نہیں ہوسکتا کہ ان کی جماعت میں سے اس کی مخالفت ہو جب کہ چوہدری نثار نے سرعام ان کے بیانیے کی مخالفت کی تھی۔ ڈان لیکس پر پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ نہ بلائی تو رپورٹ پبلک کروں گا، چوہدری نثار خیال رہے کہ چوہدری نثار نے 10 فروری کو پریس کانفرنس کے دوران نواز شریف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب آپ ججز کی ذات پر تنقید کرتے ہیں تو مسئلہ گھمبیر ہوتا ہے۔ چوہدری نثار نے پارٹی کو چلانے کےحوالے سے خدشات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘پارٹی کو کتنا نقصان ہوگا چند ماہ میں سامنے آ جائے گا’۔

اربو ں کے مالک نکلے احد چیمہ ،عیا شیاں منجمد، احد چیمہ کی ملک بھر میں 21جائیدادیںہیں، چینل ۵ تفصیلات منظر عام پر لے آیا

لاہور(ویب ڈیسک) احد چیمہ نے ایف بی آر کے روبرو خود کو اندون ملک اربوں روپے مالیت کی 21جائیدادوں کا مالک بیان کیا ہے۔احد چیمہ کی تمام غیر منقولہ جائیداد اور بینک اکاونٹس منجمند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کی تمام تر منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ جبکہ آئندہ پیشی پر عدالت سے احد چیمہ کے تمام بینک اکاونٹس اور پراپرٹی منجمند کرنے کی استدعا کر دی ہے۔ احد چیمہ نے ایف بی آر کے روبرو خود کو اندون ملک اربوں روپے مالیت کی 21جائیدادوں کا مالک بیان کیا ہے۔ احد چیمہ کوٹ مومن میں 20کنال زرعی اراضی، بھیک احمد یار حافظ آباد میں 134کنال 12مرلہ اور 113کنال 19 مرلے زرعی اراضی کا مالک ہے۔ لاہور کے کرباٹھ گاﺅں میں 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کے تین کنال کے پلاٹ ، لاہور کنٹونمنٹ میں 4کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 8کنال کے پلاٹ احد چیمہ کی زیر ملکیت ہیں۔ موضع کرباٹھ میں ہی کروڑوں روپے مالیت کی 28کنال 16مرلے زرعی اراضی، موضع کرباٹھ میں ڈیرھ کروڑ روپے مالیت کے تین کنال کے پلاٹ احد چیمہ کے ہیں۔ ماڈل ٹاﺅن لاہور میں 10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 16کنال اراضی ، ایل ڈی اے ایونیووں میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے پلاٹ نمبر 70-1 D کوآپریٹو سوسائٹی اسلام ا?باد کے بلاک ای میں 50لاکھ روپے سے زائد مالیت کا پلاٹ نمبر 71احد چیمہ کی ملکیت ہے۔ بینک الفلاح ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی بیدیاں روڈ لاہور میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 2پلاٹ ، سی ڈی اے اسلام آباد کے بلاک 143میں 50لاکھ روپے زائد مالیت کے فلیٹ 50,A1 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ہل لاک ویو اسلام آباد میں فلیٹ نمبر 1004ڈی احد چیمہ کا ہے۔ ایف ا?ئی اے ایمپلائز ہاسنگ سکیم اسلام ا?باد میں لاکھوں روپے مالیت کے پلاٹ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن )پی ایچ ایف ) میں 50لاکھ روپے سے زائد مالیت کے پلاٹ احد چیمہ کی زیر ملکیت ہیں۔ احد چیمہ کی ایف آئی اے ایمپلائز ہاسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں قسطوں پر لئے گئے پلاٹ، ایف جی ای ایچ ایف G-13 میں بھی قسطوں پر لیئے گئے ایک پلاٹ اور فیصل ریزیڈنشیا اسلام آباد میں قسطوں پر لئے گئے دو پلاٹس کا مالک ہے۔ نیب نے ا?ئندہ احد چیمہ کی جائیدادوں اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔ نیب 5 مارچ کو احتساب عدالت کے روبرو احد چیمہ کی تمام جائیداد اور بینک اکاونٹس منجمند کرنے کیلئے درخواست کریگی ، عدالتی منظوری کے بعد احد چیمہ کے تمام بینک اکاونٹس اور جائیداد منجمند کر دیا جا ئیگا ، نیب ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ احد چیمہ کے خلاف ثبوت مل چکے ہیں۔
.

پاکستان فٹبال فیڈریشن بحال ،صدارت کس کے پاس؟؟؟

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سید فیصل صالح حیات کی صدارت میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کو بحال کر دیا، عبوری ذمہ داریاں سنبھالنے والے ایڈمنسٹریٹر کو چارج فوری طور فیصل صالح حیات کے سپرد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عدالت کی طرف سے فیصلے میں پی ایف ایف کے الیکشن میں فیصل صالح کے انتخاب کو درست قرار دیتے ہوئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو کسی بھی قسم کی مداخلت سے روک دیا گیا ہے، 2 رکنی بنچ نے 30 جون 2015 کو سنگل بنچ کی جانب سے فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کو غیرقانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن فیصل صالح حیات اور ظاہر شاہ گروپ میں تقسیم تھے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی سے قبل فیفا نے پی ایف ایف کو دھڑے بندی ختم کرنے کے لئے تنبیہ کی تھی، تاہم اس کے باوجود دونوں دھڑے اپنی ضد پر اڑے رہے تھے۔
2015 میں ہونے والے انتخابات کو سنگل بنچ کی جانب سے کالعدم قرار دیتے ہوئے جسٹس (ر) اسد منیر کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا۔ اکتوبر 2017 میں فیفا نے تیسرے فریق کی مداخلت کے باعث پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ اب عدالتی فیصلے کے بعد فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کئے جانے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔

فیفا ٹرافی کی کینیا آمد پر قبائلیوں کی روائتی ڈانس پرفارمنس

لاہور (ویب ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کی کینیا آمد ،ٹرافی کا سفر پچھلے سال ستمبر میں شروع ہوا۔6بر اعظمو ں کے 50سے زائد ممالک میں اسکا سفر مکمل ہوگا،فیفا ورلڈ کپ ٹرافی نے 26گھنٹوں کے دورانیہ کینیا میں مکمل کیا ۔ٹرافی اور اسکے ساتھیوں نے نیروبی گورنمنٹ آفیشل سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر قبائلیوں کی ثقافت کا زبردست مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

ناکام لاہور قلندر ز کیلئے عاقب جاوید کی نئی حکمت عملی

دبئی (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اب تک کوئی میچ نہ جیتنے والی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ نے مسلسل شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گراو¿نڈ کے اندر دماغ کا استعمال بہت ضروری ہے۔جیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ گراو¿نڈ کے باہر چاہے جو بھی پلان بنے اصل امتحان گراو¿نڈ کے اندر میچ کی صورتحال کے مطابق فیصلے کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میچ جیتنے کے لیے ”کامن سینس“ بہت ضروری ہے، وکٹ پر حاضر دماغی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے مزید کہا کہ اگر سنگل ڈبلز کی ضرورت ہو تو چھکے مارنے کی کوشش عقلمندی نہیں ہوتی، میچ کو سمجھ کر کھیلنے کی ضرورت ہے، کراچی کے خلاف اچھے ا?غاز کے باوجود میچ ہارنا افسوس ناک ہے، ایسا میچ تو ا?پ بہت ہی خراب کرکٹ کھیل کر ہی ہار سکتے ہیں۔پی ایس ایل3 : ا?فریدی کی عمدہ بولنگ نے لاہور کیخلاف کراچی کو فتح دلادی عاقب جاوید نے کہا کہ کراچی کے خلاف میچ نہایت ا?سان تھا لیکن بیٹسمینوں نے وہ شارٹس منتخب کیے جن کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمر اکمل جیسے تجربہ کار کھلاڑی کو بنیادی باتیں بتانے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہیے، جب ایک اوور میں چھ رنز کا اوسط ہو تو خطرات مول نہیں لیے جاتے، سمجھدار کرکٹ کھیلنی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں گروپ بندی جیسا بھی کوئی مسئلہ نہیں بحیثیت کوچ کھلاڑیو کو مکمل ا?زادی دیتا ہوں، بس ان سے یہی کہتا ہوں کہ میدان سجا ہوا ہے، جائیں اور اپنے دماغ اور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اچھا کھیل پیش کریں۔ عاقب جاوید نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو ہی جیت ملے گی، ہم انتظار نہیں کرسکتے کہ باقی ٹیمیں برا کھیلیں تو ہم جیت حاصل کریں، وہ ٹیم کامیابی حاصل کرتی ہے جو میچ کو خود کنٹرول کرتی ہے اور لے کر چلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے تینوں میچز دیکھے جائیں تو ٹیم یہ میچز جیت سکتی تھی، مداحوں کو بھی ٹیم کے ہارنے کا نہیں بلکہ جس طرح سے میچز ہار رہے ہیں اس کا افسوس ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ ہر میچ نئے چیلنجز لے کر ا?تا ہے، کھلاڑیوں کو پرسکون رہنے کی ضرورت ہے چاہے جتنی بھی تنیقد ہو، کیوں کہ اگر ٹیم پرفارم نہیں کرے گی تو تنقید کرنا فینز کا حق ہے۔

عدالتی فیصلے بیگم کا حکم نہیں جو نواز شریف نہ مانیں،فواد چوہدری

لاہور(ویب ڈیسک) ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے فیصلے بیگم صاحبہ کا حکم نہیں جو نواز شریف نہ مانیں انہیں عدالت نے نااہل کیا ہے اسے ماننا ہوگا۔نواز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سپریم قائد منتخب کرلیا ہے اس سے پہلے صدام حسین اور معمر قزافی بھی سپریم قائد تھے، اللہ نواز شریف کو ایسے انجام سے بچائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلے بیگم صاحبہ کا حکم نہیں جو نہ مانیں، انہیں عدالت نے نااہل کیا ہے اسے ماننا ہوگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ 4 مارچ سے عمران خان ملک گیر دوروں کا آغاز کررہے ہیں، اسی دن سے انتخابی مہم شروع کردیں گے جب کہ پاکستان کی سیاست عمران خان کے دروازے پر جارہی ہے، مسلم لیگ (ن) اس وقت 100 نشستوں کی پارٹی ہے جب کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف ہے۔واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عامہ کے اجلاس سے خطاب میںکہا تھا کہ ملک میں آمریت نہیں لیکن پھر بھی اس دور جیسے فیصلے ہورہے ہیں اور میں برملا کہوں گا کہ میں یہ فیصلے نہیں مانتا۔

نیب کو رمضان شیخ کی تلاش اور وہ پی ایس ایل کا مستیوں میں گُم، تین سابق فوجی جنرل بھی ملوث

لاہور(ویب ڈیسک)نیب نے رائل پا م گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور کی غیر قا نونی لیز میں ملوث حسنین کنسٹرکشن کے ڈائریکٹر رمضان شیخ کا نام ای سی ایل مین ڈالنے کی استدعا کی ہے لیکن رمضان شیخ دبئی میں بیٹھے پی ایس ایل کے میچز دیکھ رہے ہیں ،،پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم ملتان سلطان رمضان شیخ کے بڑے بھائی ایوب شیخ نے خرید رکھی ہے ملتان سلطان کی مالیت 42 ملین ڈالرز ہے جو پاکستانی کرنسی میں چار ارب بیس کروڑ سے زیادہ بنتا ہے ،،ملتان سلطان خریدنے والے حسنین کنسٹرکشن کے ڈائریکٹر رمضان شیخ ہی ہیں جنہوں نے ایک بار پھر روایتی کاریگری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو اپنے بڑے بھائی شیخ ایوب کے نام سے رجسٹر کرا دیا ہے ،،رمضان اور ایوب شیخ دبئی میںبیٹھ کر اپنی ٹیم ملتان سلطان کو سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں انہیں نیب ڈھونڈتی پھر رہی ہے ،،رمضان شیخ نے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کی غیر قانونی لیز کی مد میں قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگایا تھا اور وہی پیسے اب ملتان سلطان میں انویسٹ کر دیے ہیں ،، ملتان سلطان کے حوالے سے میچ فکسنگ کی بھی اطلاعات ہیں جن کے پیچھے رمضان شیخ اور ایوب شیخ کا ہاتھ ہو سکتا ہے ،،نیب نے سابق جی ایم ریلویز جنرل ریٹائرڈ حامد حسن کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی ۔درخواست کی ہے ،،حامد حسن پر الزام ہے کہ انہوں نے رائل پام کی غیر قانونی لیز میں رمضان شیخ کی مدد کی ۔