تازہ تر ین

روس نے انتہائی تباہ کن ہتھیار تیار کرلیے،جدید ترین ایٹمی میزائل دنیا میں کہیں بھی مار کر سکتے ہیں ،ویڈیوز نے تھر تھلی مچا دی

ماسکو(ویب ڈیسک) روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس نے انتہائی تباہ کن ایٹمی ہتھیار تیار کرلیے ہیں۔
روسی صدر پیوٹن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے 2 گھنٹے طویل خطاب کے دوران اعلان کیا کہ روس نے انتہائی تباہ کن ایٹمی ہتھیار تیار کرلیے ہیں اور وہ یہ جدید ترین ایٹمی میزائل دنیا میں کہیں بھی مار کر سکتے ہیں جب کہ امریکی دفاعی نظام بھی ان میزائلوں کو نہیں روک سکے گا۔روسی صدر نے بتایا کہ روس نے ا?بدوز سے چھوڑے جانے والے ڈرون بھی تیار کرلیے ہیں جب کہ ان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران 2 نئے ہتھیاروں کی ویڈیوز بھی چلائی گئیں۔دوسری جانب خبر ایجنسی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 17 روز بعد عام انتخابات میں پیوٹن ایک بار پھر صدر منتخب ہو سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain