تازہ تر ین

شام پر اسرائیلی فضائی حملہ ، یہ کیسا قانون ہے جس پر عمل درآمد کرنے والا کوئی نہیں

 انقرہ(ویب ڈیسک)شام کے شمالی علاقے عفرین میں جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شمالی علاقے عفرین میں کرد باغیوں سے جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے، ترک فوجی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ ترک فوج پر حملے کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی شام میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران ترکی کے 7 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ باغیوں کی جانب سے ترک فوج کے ٹینک پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 5 ترک فوجی مارے گئے جب کہ ایک دوسرے حملے میں ترکی کے مزید 2 فوجی مارے گئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain