تازہ تر ین

سرگودھا: صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری

سرگودھا (ویب ڈیسک) سرگودھا کے حلقہ پی پی 30 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔صوبائی اسمبلی کی نشست پر آج ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری یاسر ظفر سندھو اور تحریک انصاف کے راو¿ ساجد محمود کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ پی پی 30 سرگودھا میں ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 912 ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طاہر سندھو کے انتقال کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain